سیدنا عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اللہ کے رسول ﷺ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آسمان کی طرف ایک سایہ ہے جس سے گھی اور شہد گر رہا ہے ۔ لوگوں نے اسے جمع کیا کسی نے زیادہ اور کسی نےکم پھرآسمان سے زمین کی طرف ایک رسی لٹکائی جسے پکڑ کر آپ ﷺ اوپر چڑھے ۔ آپ ﷺ کے بعد ایک اور شخص (یعنی سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ )چڑھ گئے اس کے بعد ایک اور شخص (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) چڑھ گئے پھر ایک اور شخص (یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) چڑھنے لگے تو رسی ٹوٹ گئی ، رسی جوڑی گئی اور وہ اوپر چڑ ھ گئے سیدنا ابوبکر نے عرض کیا رسول اللہ ﷺ ٹھہرئیے میں اسکی تعبیر کرتا ہوں: رہا سایہ تو اس سے مراد اسلام ہے گھی اور شہد قرآن ہے اور اس کی مٹھاس ہے لوگوں کے اسے زیادہ کم اکٹھا کرنے سے مراد یہ ہے کہ لوگ بھی اعمال کے لحاظ سے مختلف ہیں اور رہی رسی جو آسمان سے لٹک رہی ہے یہ وہ حق ہے جس پر آپ ہیں جسے تھام کر آپ اوپر چڑھ گئے پھر ایک تھامنے والے نے اسے پکڑا وہ بھی چڑھ گیا پھر ایک اور نے تھاما وہ بھی چڑھ گیا ۔ اس کےبعد ایک اور نے پکڑا تو وہ ٹوٹ گئی پھر جوڑی گئی ۔اس کےبعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں کسی قدر (خوا ب کی تعبیر ) صحیح بیان کر سکا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کچھ آپ نے صحیح بیان کی اور کچھ غلط ہو گئی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں تو قسم کھا چکا ہوں آپ ﷺ نے فرمایا ابو بکر ! قسم مت کھاؤ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 590
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فوت ہو ئے ، اس وقت ابھی قرآن کو بہ صورت کتاب یکجا نہیں لکھا گیا تھا جو کچھ بھی لکھا تھا وہ کھجور کی شاخ ، ٹہنیوں ، اور سفید پتھروں پر لکھا گیا تھا۔ جب سیدنا عالم رضی اللہ عنہ کو جنگ یمامہ میں شہید کیا گیا اما م سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں سیدنا سالم رضی اللہ عنہ ان چار آدمیوں کے پاس آکر کہا یقینا اہل قرآن پر جنگ زور پکڑ گئی اور سیدنا سالم مولی ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی شہید ہو گئے ہیں مجھے خدشہ ہے کہ اگر مسلمان میدان میں اتریں گے تو شہادتیں زیادہ ہو سکتی ہیں ۔ پس مجھے ضیاع قرآن کا خدشہ ہے سیدنا ابو بکر نے انکاراَ کہا آپ مجھے اس کام کا حکم کیوں دیتے ہو جو نبی کریم ﷺ نے نہیں کیا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اسی کشمکش میں تھے کہ اللہ نے ان کا سینہ کھول دیا جس چیز کے لیے اللہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا سینہ کھولا تھا تو انہوں نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے ایک آدمی کو بھیجا تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں کیونکہ وہ عقلمند نوجوان اور کاتب وحی بھی ہیں انہیں بلائیں وہ بھی ہمارا ساتھ دیں۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں انہوں نےمجھے بلایا میں ان کے پاس آیا انہوں نے مجھے کہا: ہم قرآن کو جمع کرنا چاہتے ہیں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں ، کیونکہ آپ نبی کریم ﷺ کے لیے وحی لکھا کرتے تھے اور عقل مند نوجوان ہو، میں نے ان سے کہا : اپ دونوں وہ کام کیوں کرتے ہوجو نبی کریم ﷺ نے نہیں کیا سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے بھی عمر سے یہ کہا تھا سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں وہ مسلسل کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ کھول دیا جس کے لیے ان دونوں کا سینہ کھولا تھا پس ہم نے جستجو اور تلاش کر کے پورا قرآن کتابی صورت میں یکجا کر دیا ۔ امام سفیان بن عیینہ رحمۃُ اللہ علیہ کہتے ہیں : میں نے خؤد یہ روایت امام زہری رحمۃ اللہ علیہ سے نہیں سنی ، بلکہ ان کے حوالے سے ہمیں بیان کی گئی ہے مزید کہتے ہیں اہل مدینہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو کاتب وحی کہتےتھے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 591
سیدنا عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اس وقت تک کوئی نبی فوت نہیں ہوتا ، جب تک انکی موجودگی میں ان کا اُمت امامت نہ کر لے۔ (2)
لا يموت نبي حتى يؤمه رجل من أمته ← النَّبِيِّ ← ابْنِ عُمَرَ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ← سَلَّامُ الطَّوِيلُ، ← إِبْرَاهِيمُ قثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 592
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جبریل ؑ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھلایا جس میں میری امت داخل ہو گی ۔ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ کاش میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ ہوتا تاکہ اس کو دیکھ سکتا تو آپ ﷺ نے فرمایا ابو بکر تو ہی ایسا شخص ہے جو میری امت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 593
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کسی غزوے سے واپس لوٹے کہ ایک سیاہ فام لونڈی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگی : یا رسول اللہ ﷺ میں نے نذر مانی تھی اگر اللہ تعالیٰ آپ کو باسلامت لوٹا دے تو میں آپ ﷺ کے پاس دف بجاؤں گی اور اللہ رب العزت نے میری بات پوری کر دی ہے آپ ﷺ نے فرمایا تو دف بجاؤ اتنے میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ آئے اور بجاتی رہی اور لوگ آئے تب بھی وہ بجاتی رہی پھر سیدنا عثمان آئے تب بھی وہ بجاتی رہی مگر جب سیدنا عمر آئے اور اس نے انکی آوازکو سنا تو اپنی دف رکھ دی اور چپ کر کے بیٹھ گئی تب آپ ﷺ نے فرمایا: میں بھی یہاں تھا ابو بکر اور عثمان بھی تھے۔ عمر!ً مجھے یقین ہے کہ شیطان تم سے ڈرتا ہے ۔ (1)
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 594
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مجھے کسی کے مال نے اتنا فائدہ نہیں دیا جتنا فائدہ ابو بکر صدیق کے ما ل نے دیا ہے ۔سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ اور عرض کیا : یار سول اللہ ﷺ میں اور میرا مال بھی تو آپ ﷺ ہی کے لیے ہیں(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 595
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ نیچے والے اہل علیین کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے افق میں چمکدار ستارے کو دیکھتے ہو اور ابو بکر و عمر ان ہی میں سے ہوں گے اور وہ کتنے انعام یافتہ ہوں گے۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 596
ابو سفیان ایک ایسے آدمی سے روایت بیان کرتے ہیں جن کا نام ابن مالک کی کتاب سے محو ہو گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ابو بکر و عمر سے کوئی مومن بعض اور کوئی منافق محبت نہیں رکھ سکتا ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 597
ابو بکر بن عیاش رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہےکہ میں نے سنا ابو حصین کہہ رہے تھے سیدنا آدم کی اولاد میں انبیا و رسل کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ افضل ہیں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 598
ابو خالد سے روایت ہےکہ سیدہ عائشہ نے ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کی طرف دیکھ کر کہا : اے عرب کے سردار ! تو آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمام اولاد ادم کا سردار ہوں اور ابو بکر عرب کے عمر رسیدہ لوگوں کا سردار ہے ۔ اور علی عرب کے نوجوانوں کا سردار ہے ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 599
سیدہ عائشہ سے روایت ہےکہ جب رسول اللہ ﷺ کی طبعیت کافی بوجھل ہو گئی تو آپ ﷺ نے عبد الرحمن بن ابی بکر کو فرمایا میرے پاس کوئی کتاب لےکر آؤ تا کہ میں ابو بکر کے بارے میں کوئی تحریر لکھ دوں تاکہ کوئی اس میں اختلاف نہ کرے جب سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر جانے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ اور مومنین ابوبکر صدیق کے متعلق اتفاق رائے میں اختلاف کا انکار کرتے ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 600
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 601