سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زیر قیادت لشکر بھیجا اور ہاتھ اٹھا کر ان کےلیے دعا فرمائی : اے اللہ ! مجھے زندہ رکھنا کہ میں دوبارہ علی کو دیکھ سکو۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1116
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1117
ابو لیلیٰ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : صدیقین تین شخص ہیں ، آل یا سین کا مومن حبیب بن موسیٰ نجار جس نے کہا تھا : میری قوم ! رسول اللہ کی پیروی کرو، آل فرعون کا حز قیل نامی مومن آدمی جس نے کہا تھا : کیا تم اس شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو کہ جو کہتا ہے : میرا رب اللہ ہے اور تیسرے علی بن ابی طالب جو کہ ان سب سے بہتر ہیں ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1117
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1118
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے تلاش کیا تو مجھے ایک باغ میں سویا ہوا پایا تو مجھے پاؤں مارا اور فرمایا : اٹھو اللہ کی قسم ! میں تجھ سے خوش ہوں کہ تم میرے بھائی ہو۔ میرے نواسوں کے باپ ہو میرے سنت کے لیے لڑتے ہو، جو شخص بھی میرے وعدوں پر مرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں ہو گا۔ اور اے علی ! جو شخص تیرے وعدے پر مرتا ہے تحقیق اس نے اپنا مقصد پالیا اور جو تمہاری محبت میں مرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا خاتمہ ایما ن پر کرے گا جن پر اس طرح سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1118
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1119
ابورافع رحمۃ اللہ علیہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ جنگ اُحد میں جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے جھنڈے والوں کو قتل کیا تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ ! یہی حقیقی اظہار یکجہتی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا : یا رسول اللہ ﷺ میں آپ دونوں سے ہوں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1119
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1120
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احد کے دن سارے لوگ بھاگ گئے ، میں نے قوم کو ابھارا تو اچانک رسول اللہ ﷺ سے میرا سامنا ہوا ۔ سیدنا جبریل علیہ السلام نے کہا : یہی حقیقی دوستی ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ مجھ سے ہے میں اس سے ہوں ۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ میں اپ دونوں سے ہوں ۔ (2)
إِلَيْنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، يَذْكُرُ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1120
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1121
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عرفہ کی رات رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : اللہ تعالیٰ آج کے دن تم پر فخر کرتا ہے تم سب کو بخش دیا ہے ۔ اور علی کو خاص طور پر بخش دیا ہے میں تمہارے لیے اللہ کا رسول ہوں ، قرابت داری کے علاوہ بھی تمہیں محبوب ہوں ۔ یقینا نیک بخت ، کامل نیک بخت اور حقیقی سعادت مند وہ شخص ہے جو زندگی اور موت کے بعد بھی محب علی ( علی سے محبت کرنے والا ) ہو ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1121
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1122
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا : کل میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اسکے رسول کو محبوب ہے اور اللہ اسکے ہاتھ پر فتح دے گا ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اس دن کے علاوہ کبھی امارت کی تمنا نہیں کی اس دن میں آپ ﷺ کے سامنے اس امید سے آیا یہاں تک کہ اللہ تمہیں فتح عطا فرمائے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھوڑا سے دور جا کر پھر ٹہر گئے انہوں نے ادھر ادھر التفات نہیں کیا اور اونچی آواز دی : یا رسول اللہ ﷺ! میں کس بنیاد پر جنگ کروں گا ؟ فرمایا اس وقت تک جنگ کرنا جب تک وہ گواہی دے دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ۔ بلاشبہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں جب وہ ایسا کریں تو پھر انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ کر لیا الا یہ کہ ان پر کسی کا حق ہو اور انکا حساب اللہ کے ذمے ہے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1122
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1123
ابو صالح رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : علی بن ابی طالب کو تین ایسے مقام دیے گئے جن میں سے میرے لیے اگر ایک بھی (فضیلت) ہوتی تو وہ مجھے سرخ اونٹ ملنے سے بہتر تھی ۔ (1) ان کا مسجد کے پڑوس میں رہنا۔ (2) خیبر کے دن ان کو جھنڈا دیا جانا اور تیسری راوی حدیث سہیل بن ابی صالح رحمۃ اللہ علیہ بھول گئے ہیں ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1123
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1124
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ سے میر ی ملاقات ہوئی ، آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں مصیبت اور سختی کے وقت یہ دعا پڑھوں َ( لاالہ اللہ الکریم الحلیم سبحان تبارک اللہ رب العرش العظیم الحمد اللہ رب االعالمین ) اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو عزت والا بردباد ہے جو پاک برکت والا ہے اور عرش عظیم کا مالک ہے تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے جو رب العالمین ہے ۔ سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اس کی مردوں کو تلقین اور بیمار وں کو دم کرتے تھے ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1124
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1125
حارث بن سوید رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : لوگ زوال پذیر ہو جائیں گے یہاں تک کہ اللہ کانام لینے والا کوئی نہ ہو گا تو اس وقت دینی پیشوا ڈنگ مارے گا جب ایسا ہو گا تب زمین کے اطراف سے ایک گروہ جمع ہو جائے گا۔ جس طرح موسم خزاں کا بادل جمع ہوتا ہے اور اللہ کی قسم ! مین ان کے امیر کا نام اور ان کے ٹھہرنے کی جگہ کا نام تک جانتا ہوں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1125
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1126
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1126
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1127
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : علی کے بارے میں مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھے دینا و مافیہا سے زیادہ محبوب ہیں : ۔
1۔ اللہ تعالیٰ کےحضور میں اس (علی رضی اللہ عنہ ) کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا ہوں گا یہاں تک کہ لوگوں کا حساب ہو جائے گا۔
2 ۔ (میرا ) لوائے حمد اس کے ہاتھ میں ہوگا ۔ سیدنا آدمی اور اولاد آدم اس کے نیچے ہوں گے۔
3۔یہ میرے حوض ( کوثر) کے کنارے کھڑے ہوں گے اور میری امت میں سے جسے پہچانیں گے اسے پانی پلائیں گے۔
4۔ یہ میری ستر پوشی کرنے والا اور مجھے اللہ عزوجل تک لے جانے والا ہو گا۔ ( بطور خدمت گزار )
5۔یہ ( علی ) اسلام کے بعد کافر نہ ہوگا اور نہ ہی پاک دامنی کے بعد بدکاری کرے گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1127