Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1104
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1105
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک وسیع میدان میں بیان کیا کہ ایک مرتبہ اہل قریش نبی کریم ﷺ کےپاس جمع ہوئے ان میں سہیل بن عمرو بھی تھا ، وہ نبی کریم ﷺ سے مطالبہ کرتے تھے : اے محمد ﷺ ہماری قوم کے کچھ لوگ مسلمان ہو کر تم سے جا ملے ہیں انکو ہمیں واپس کردو یہ سن کر نبی کریم ﷺ کو شدیدہ غصہ آ یا کہ غضب کے آثار آپ ﷺ کے چہرہ اقدس پر دکھائی دیئے گئے اور فرمایا قریش کے گروہ! باز آجاؤ ، ورنہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو تم پر مسلط کرے گا جس کا دل اللہ نے ایمان کے لیے چن لیا ہے ، وہ دین کے بارےمیں تمہاری گردنیں مارے گا ، کسی نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ کیا وہ سیدنا ابو بکر ہیں ؟ فرمایا : نہیں ! پھر کہا گیا : کیا وہ سیدنا عمر ہیں ، فرمایا نہیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : بلکہ وہ حجرے میں جوتوں کو سینے والے ہیں ۔پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : خبردار ! میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ مجھ پر جھوٹ نہ ناندھو کیونکہ جو مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے گا ، پس وہ اپنا ٹھکانا جہنم بنا لے۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1105
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1106
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1106
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1107
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1107
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1108
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر جب یہ آیت نازل ہوئی ( انذر عشیر تک الاقربین ) آپ اپنے رشتہ داروں کو ( جہنم کی آگ سے ) ڈرائیں ۔( سورۃ شعراء آیت نمبر:214)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1108
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1109
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺکے ساتھ پیدل جا رہا تھا ، مدینے کے کسی راستے پر ہم کسی باغ کے پاس پہنچے تو میں نے کہا : کتنا خوبصورت ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جنت میں آپ کے لیے اس سے زیادہ خوبصورت باغ ہے ، پھر ایک اور باغ کے پاس آئے تو میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ کتنا خوبصورت باغ ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جنت میں آپ کےلیے اس سے بھی زیادہ خوبصورت باغ ہے ۔ یہاں تک کہ ہم اس طرح سات باغوں کےپاس آئے میں ہر باغ دیکھ کر وہی بات کرتا تھا اور رسول اللہ ﷺ بھی وہی جواب دیتے رہے کہ تمہارے لیے جنت میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت باغ ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1109
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1110
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ ہی میں یہ آیت تلاوت کرتے : (افان مات اوقتل انقلبتم علی اعقابکم) کیا اگر ان کا انتقال ہو جائے یا شہید کر دیے جائیں تو تم ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے۔ (آل عمران : 144) اللہ کی قسم ! ہم کبھی بھی ایڑیوں کے بل نہیں پھریں گے ، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نےہمیں ہدایت دے رکھی ہے ۔ اگر آپ ﷺ وفات پاجائیں یا شہید کر دیے جائیں تو بھی میں لڑوں گا جس چیز کے لیے رسول اللہ ﷺ لڑتے تھے ، یہاں تک کہ مجھے موت آجائے ، اللہ کی قسم ! میں نبی کریم ﷺ کا بھائی ، دوست ، چچا زاد اور وارث ہوں پس مجھ سے زیادہ حقدار کون ہو سکتا ہے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1110
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1111
سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کے غسل کے لیے مقرر کیا گیا تو انہیں ایسی کوئی چیز محسوس نہ ہوئی جو میت سے دیکھی جا تی ہے تو انہوں نے فرمایا : آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں !آپ ﷺ زندگی میں بھی پاکیزہ تھے ، وفات کے بعد بھی۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1111
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1112
سیدنا سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہےکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے سامنے کسی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا تو فرمانے لگے : کیا تم اس شخص کا تذکرہ کرتے ہو جو سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے آنے کی آواز اپنے گھر کے اوپر سے سنتا تھا ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1112
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1113
عبداللہ بن یزید مدنی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فیصلے کا تذکرہ ہوا ، وہ نبی کریم ﷺ کو اچھا لگا تو آپ ﷺ نے فرمایا : تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کےلیے ہیں جس نے میرے اہل بیت میں حکمت رکھی ہے ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1113
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1114
سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : قرآن کی کسی بھی آیت میں اے ایما ن والو! سے جب اللہ مخاطب ہوتے ہیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان میں سر فہرست ، سب کے سردار اور معزز ہیں ، اللہ تعالیٰ نے قرآن میں صحابہ کرام پر عتاب فرمایا ہے مگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ صرف اچھائی سے ہوا ہے ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1114
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1115
سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس تھے تو صبح سیدہ فاطمہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا : علی ! آپ کےلیے خوش خبری ہے کہ تم اور تمہارا گروہ جنتی ہیں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1115