سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے (خوبصورت) کپڑوں میں دیکھا تو پوچھنے لگے : ان کپڑوں سے کیا کرنا ہے اور میر ے ہاتھ میں انگوٹھی بھی دیکھی تو پوچھا: اس کا کیا کرنا ہے ؟ یہ انگوٹھیاں تو بادشاہوں کے پاس ہوتی ہیں ۔ یہ سن کر سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد کبھی انگوٹھی نہیں پہنی پھر سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی کہ آپ ﷺ نے اہل بیت میں سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا فاطمہ رضی اللہ عنہا وغیرہ کےلیے دعا فرمائی میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ کیا میں بھی اہل بیت میں سے ہوں ؟ آپ ﷺ خاموش رہے میں نےپھر پوچھا : کیا میں اہل بیت میں سے ہوں ؟ پھر آپ ﷺ خاموش رہے البتہ تیری بار فرمایا : ہاں ! جب تک تم کسی دروازے پر کھڑے نہیں ہوتے یا کسی بادشاہ سے سوال نہیں کرتے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1080
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1081
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1081
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1082
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: گزشتہ انبیا کو سات رفقا دیے گئے تھے مگر مجھے چودہ رفیق اور ساتھی دیے گئے ہیں کس نے پوچھا وہ کون کون ہیں ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں ، میرے دو بیٹے حسن و حسین ، سیدنا حمزہ ، سیدنا جعفر، سیدنا عقیل ، سیدنا ابو بکر ، سیدنا عمر ، سیدنا عثمان ،سیدنا مقدار ، سیدنا سلمان فارسی سیدنا عمار ، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہا ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1082
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1083
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمار ے پاس آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے کہ آپ ﷺ کے جوتوں کا تسمہ ٹوٹ گیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیا انہوں نے اسے گانٹھ دیا پھر آگے چل کر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ایک شخص قرآن کی تاویل پر جہاد کرے گا جس طرح میں نے اس کے نازل ہونے پر جہاد کیا تھا تو سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ﷺ وہ میں ہوں گرمایا : نہیں پھر فرمایا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ وہ میں ہوں فرمایا نہیں بلکہ وہ صاحب النعل ہے ۔ اسماعیل کہتے ہیں کہ میرے باپ نے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک وسیع میدان میں دیکھا کہ ان کے پاس ایک آدمی نے آکر عرض کیا : امیر المومنین ! کیا حدیث النعل کے بارے میں آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں ؟ انہوں نے کہا : کیا تمہیں کوئی خبر ملی ہے ؟ اس نے فرمایا : جی ہاں ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے اللہ ! تو جانتا ہے کہ یہ بات رسول اللہ ﷺ مجھ سے راز رکھتے تھے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1083
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1084
ابن ابی لیلیٰ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میرے والد گرامی سیدناعلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رات کو قصہ گوئی کرتے تھے میرے والد نے پوچھا : لوگ آپ پر اعتراض کرتے ہیں کہ آپ سردیوں میں ہلکا کپڑا اور گرمیوں میں زائد اور موٹا کپڑا پہنتے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : کیا آپ ہمارے ساتھ خیبر کے موقع پر نہیں تھے تو انہوں نے کہاہ :کیوں نہیں ۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا : میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول کو محبوب ہے ۔ اور وہ اللہ اور اسکے رسول سے محبت کرتاہے ۔وہ میدان سے بھاگنے والا نہیں ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے میری طرف کسی کو بھیجا مکر میں آشوب چشم میں مبتلا تھا تو آپ ﷺ نے میری اآنکھ میں لعاب دہن ڈالا اور دعا فرمائی ۔ اے اللہ علی سے گرمی اور سردی کو دور فرما ۔ اس دن سے مجھے نہ گرمی محسوس ہوتی ہے اور نہ سردی ، یہ االفاظ عبد اللہ راوی نے بیان کیے ہیں ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1084
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1085
سیدنا زید بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ میں مسجد نبوی میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے وہ قصہ سنایا جو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام کو آپس میں ایک دوسرے کا بھائی بنایا تھا ۔ اس وقت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا یقینا میری جان چلی گئی اور میری پیٹھ بوجل ہوگی کہ جب میں نے آپ ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ نے صحابہ کرام کے ساتھ وہ سلوک کیا جو کہ میرے ساتھ نہیں کیا اگر تو یہ میرے ساتھ اظہار ناراضگی کی وجہ سے تو ہر طرح کی خوشی اور عزت آپ ﷺ کے لیے ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے میں تجھے اپنے لیے چھوڑا ہے حالانکہ تمہاری میرے ساتھ نسبت اسی طرح ہے جیسے سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسی علیہ السلام کے ساتھ تھی ہاں مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اور تم میرے بھائی اور وارث ہو۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں آپ ﷺ سے کای میراث لوں گا؟ آپ ﷺ نے ارشادفرمایا : جو وراثت مجھ سے پہلے نبیوں نے چھوڑی تھی میں نے عرض کیا انہوں نے کیا چھوڑا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کتاب اللہ اور نبی کی سنت تم اور میری بیٹی فاطمہ میرے ساتھ جنت کے ایک محل میں رہو گے تم میرے بھائی اور دوست ہو پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ( اخوانا علی سررمتقابلین ) مسندوں پر آمنے سامنے بھائی بھائی بن کر بیٹھے ہوں گے۔ اللہ کےلیے محبت کرنے والے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1085
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1086
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1086
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1087
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا علی ! تیری مثال عیسٰی بن مریم علیہ السلام کی سی ہے کہ یہود یوں نے ان سے بغض رکھا یہاں تک کہ ماں پر بہتان لگایا اور انصاری نے ان سے محبت کی ، یہاں تک کہ ان کو وہ مقام دیا جوان کا حق نہیں تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے : میرےبارے میں بھی دو طرح کے آدمی ہلاک ہوں گے۔ ایک محبت میں حد سے بڑھ کر اور دوسرا بغض رکھنے اور حسد کرنے والا ۔ یہ الفاظ سریج بن یونس نے بیان کیے ہیں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1087
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1088
سیدنا ابو سعیدخدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سورت برات اور چار مزید احکامات دے کر حج کے لیے روانہ کیا ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو راستے میں جا ملے ۔ سورت اور احکامات لے لیے۔ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ امیر الحج اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ مبلغ تھے تو وہ سورۃ پڑھ کر یہ اعلان کرتے :۔
1۔ مومن کے علاوہ کوئی بھی جنت میں نہیں جائے گا۔
2۔آئندہ کوئی مشرک مسجد حرام میں نہیں جائے گا۔
3۔ بیت الہ کا طواف برہنہ حالت میں کوئی نہیں کرے گا۔
4۔جن لوگوں کا نبی کریم ﷺ سے کوئی معاہدہ ہے تو وہ اس کی مدت پوری کرے گا۔
ایک آدمی نے کہا : اگر ہمارے اور تمہارے چچازاد (یعنی نبی کریم ﷺ) کے درمیان حلف نامہ نہ ٹوٹتا ؟ ( تو ایسا ہوتا ) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر رسول اللہ ﷺ نے مجھے کچھ کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں تجھے قتل کر دیتا۔ (2)
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، ← أبو الجهم العلاء بن موسى الباهلي ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1088
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1089
عروۃ بن زبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک آدمی نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:کیا تم جانتے ہو کہ یہ صاحب قبر کون ہیں ؟ یہ محمد ﷺ بن عبدا للہ بن عبد المطلب اور وہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بن عبد المطلب ہیں تم علی رضی اللہ عنہ کا خیر کے ساتھ تذکرہ کرو اگر تم اس طرح علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بد زبانی کرو گے تو تم اس قبر والے (یعنی نبی کریم ﷺ کو ) تکلیف دو گے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1089
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1090
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورۃ برات (التوبۃ) کے اعلان کے ساتھ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو مکہ بھیجا جب وہ ذوالحلیفہ (جگہ کانام ہے ) پہنچے تو انہیں واپس بلایا اور فرمایا : آپ کے ساتھ میرے اہل بیت میں سے کوئی جائے گا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ بھیجا ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1090
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1091
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تمہاری میرے ساتھ نسبت وہی ہے جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی مگر میرے بعد نبی نہیں ہے ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1091