زادان،ابوعمر سے روایت ہے کہ مجھے ایک شخص نے بتایا کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص سے رحبہ میں کسی بات کے متعلق پوچھا تو اس نے غلط بتایا ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : تونے غلط بیانی کی ہے ، اس نے انکار کیا تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : میں تجھے جھوٹا نہیں سمجھتا ، البتہ تُو غلط بیا نی کر رہا ہے ، تو میں بد دُعا کر تا ہو ں کہ اللہ تعالیٰ تجھے اندھا کر دے ۔ جب انہوں نے اللہ غزّوجل سے بد دعا کی تو وہ آدمی اندھا ہو گیا ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 900
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 901
ابو صا لح رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں سیّدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آیا ، وہ پردے میں کنگھی کر رہی تھیں ، اس وقت سیّد نا حسن اور سیّد نا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما تشریف لائے ، وہ بیٹھی ہو ئی کنگھی کر رہی تھیں ، تو انہوں نے کہا : کیا تم نے ابو صا لح کو کچھ نہیں کھلایا ؟ تو وہ ایک برتن لائے جس میں دانہ دار شوربہ تھا ، میں نے کہا : تم شہزادے ہو کر بھی مجھے یہ کھلارہے ہو ؟ سیّد ہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہنے لگیں : اگر آپ امیر المومنین سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھتے کہ ایک دن وہ مالٹا لائے ، سیّد نا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے ہاتھ سے مالٹا لے لیا ، تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فوراً ان کے ہاتھ سے چھین کر لوگوں میں تقسیم کر نے کا حکم دیا۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 901
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 902
زید اپنے بھائی سے روائت کر تے ہیں کہ ایک دن سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بہت زیادہ مال آیا تو انہوں نے اس کو ایک وسیع میدان میں رکھوایا اور یہ شعر پڑھا : '' یہ میرا جمع شدہ مال ہے ، اس میں عمدہ چیزیں موجود ہیں جب کہ ہر صاحب مال کا ہاتھ منہ پر ہوتا ہے ۔''(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 902
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 903
ابو عبدالرحمٰن ہمدانی رحمۃاللہ علیہ اپنی دادی سے وہ اپنے باپ سے بیان کرتی ہیں کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرات کے گھر آئے ، درذی سے کہا : یہ قمیص بیچو گے ؟ اور کیا تم مجھے جانتے ہو ؟ درذی نے کہا ہاں !، فرما یا : پھر مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے ، پھر دوسرے کے پاس آکر کہا : کیا تم مجھےجانتے ہو ؟ اس نے کہا : نہیں ،فرمایا :یہ کرابیسی قمیص مجھے فروخت کر دو ؟ اس نے بیچ دی تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا : اس کے بازو لمبے کرو ، جب وہ ان کی انگلیوں تک پہنچ گئی تو فرمایا :ہاتھ سے اضافی قمیص کاٹ کر باقی سلائی کر دو پھر پہن کر یہ دعا پڑھی : تمام تعریفیں اللہ کے لیےجس نے مجھے کپڑے پہنائے جس سے میں ستر پوشی کرتا ہو ں اور لوگوں میں اپنے آپ کو خوبصورت بناتا ہوں۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 903
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 904
عبیدہ سلمانی رحمۃ اللہ علیہ سے روائت ہے کہ میں ایک سال سیّد نا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحبت میں رہا پھر سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رہا تو میں نے سیّد نا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو علمی اعتبارسے اس قدر صا حب فضیلت پایا جتنا کوئی مہاجر صحابی کسی دیہاتی شخص پر فضیلت رکھتا ہے۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 904
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 905
ابو عبدالر حمٰن رحمۃاللہ علیہ اپنے نانا سے روائت کر تے ہیں کہ جب سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیت المال آتے تو سیّد نا علی فرماتے : میرے علاوہ کسی اور کو دھوکہ دینا ، چنانچہ تمام چیزوں کو لوگوں پر تقسیم کر تے پھر جھاڑ و لگواکر دور کعت نماز ادا کرتے ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 905
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 906
سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : لوگوں علم حاصل کرو اور حاصل کرو تو اسے نگل جاؤ (یعنی اپنے دل میں جذب کرلو ) اور اس ساتھ ہنسی مذاق کی امیز ش مت کرو تاکہ دل اسے باہر نہ پھینکے ۔ابو معمر رحمۃاللہ علیہ کہتے : میں نے امام سفیان بن عیینہ رحمۃاللہ علیہ سے پوچھا : بلا شبہ جریر رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں آپ کے حوالے سے بیان کیا ہے ، البتہ آپ نے کس سے سنا ہے انہوں نے کہا : مجھے حسن بن حی نے بیان کیا ہے ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 906
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 907
ابو سنان شیبانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ مجھے ہر ات میں ایک آدمی نے کہا : میں نے سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عید گاہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تھا ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 907
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 908
زید بن وہب رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بصرہ کے خارجیوں کے ایک وفد کے پاس آئے،جن کاسردار جعد بن بعجہ تھا ، اس شخص نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد کہا : علی ! اللہ سے ڈرو ، بے شک تم مرنے والے ہواور تم محسن (یعنی سیّد نا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کا رستہ جانتے ہو ، یقیناً تم مرنے والے ہو، تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : نہیں !اللہ کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں شمشیر لگنے سے شہید کیا جاؤ ں گا جس سے یہ (سراور ڈاڑھی ) خون الود ہو گی ، یہ ایک فیصلہ ہے جو ہو چکا ہے ،ایک مقررہ وعدہ ہے جو پورا ہونے والا ہے یقیناً جھوٹ باندھنے والا خسارے میں ہے ، پھر اس شخص نے لباس کے متلق اعتراض کیا اور کہا : تم لباس پورا کیوں نہیں پہنتے ؟ تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : میرے لباس سے آپ کا کیا تعلق ؟ کیونکہ یہ میرا لباس تکبر سے دوری کی علامت ہے ، چاہیے کہ ہر مسلمان اس کی پیروی کرے ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 908
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 909
زید بن وہب رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد ناعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بصرہ کے خارجیوں کے ایک وفد کہ پاس آئےاس میں ایک شخص تھا جسے جعد بن بعجہ کہا جاتا تھا ، اس شخص نے کہا : علی اللہ سے ڈرو ، بے شک تم مرنے والے ہو تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرما یا نہیں ! بلکہ میں شمشیر لگنے سے شہید کیا جاؤ ں گا ، جس سے سراور داڑھی خون الود ہو گی ، یہ ایک مقررہ وعدہ ہے جو پورا ہو نے والا ہے ، ایک فیصلہ ہے جو ہو چکا ہے ، یقیناً جھوٹ باندھنے والا نا مراد ہے پھر اس شخص نے لباس کے متعلق اعتراض کیا تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےفر مایا : میرے لباس سے آپ کا کیا تعلق ؟ کیو نکہ یہ میرا لباس تو تکبر سے دوری کی علامت ہے ، چاہیے کہ ہر مسلمان اس کی پیروی کرے۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 909
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 910
حبہ عرنی رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے فالودہ (1) لایا گیا تو سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : تمہاری خوشبو اور رنگت بہت اچھی ہے ، ذائقہ بھی مزیدار ہے لیکن میں اپنے نفس کو اس طرح کی چیزوں کا عادی نہیں بنانا چاہتا جس کی اسے عادت نہ ہو ۔1 ۔ اس کے اجزائے ترکیبی آٹا ،گھی ، اور چینی ہیں ، جسے عام طور " چُوری " کانام دیا جاتا ہے ، نہ کہ اس سے مراد وہ فالودہ جو ہمارے ہا ں مشہور ہے،(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 910
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 911
ابو النوار ؒ سے راویت کرتے ہیں کہ وہ کرابیسی کپڑا بیچتے تھے ، میرے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے ان کے ساتھ انکا غلام بھی تھا انہوں نے مجھ سے کرابیسی قمیص خریدی اپنے غلام کو کہا ان دونوں میں سے کوئی ایک پسند کر لے تو اس نے ان میں سے ایک لے لی تو دوسری سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لے کر پہنی ، پھر اپنے بازو کو لمبا کیا تو فرمایا : ہاتھ سے اضافی کپڑا کاٹ دو ، چنانچہ اس نے کاٹ کر باقی کو سیلائی کر دیا تو آپ رضی اللہ عنہ پہن کر چلے گئے ۔ (1)
عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 911