طلحہ بن مصرف ؒ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ کیا ہم اپنے عزت وجلال والے رب کے خلیل (ابراہیم ؒ) کے مقام کو نمازہ کی جگہ نہ بنا لیں۔آپ ﷺ نے فرمایا : کیوں نہیں ! تو آپ ﷺ نے فرمایا : حضرات ! ہم نے اس مقام کو نماز کی جگہ بنا لیا ہے تو اللہ عزوجل نے اس آیت کو نازل فرمایا (واتخذو امن مقام ابراہیم مصلی) تو اللہ نے اس طرح انہیں اس مقام کو نماز کی جگہ بنانے کا حکم دے دیا ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 696
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حراء پہاڑ حرکت میں آگیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا رک جاؤ! تجھ پر صرف نبی ، صدیق اور دو شہید ہیں ۔ صدیق سے مرادابو بکر اور دوشہید سے مراد عمر و عثمان ہیں۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 697
ابو غصن سے روایت ہے کہ میں مسجد الاکبر یعنی مسجد کوفہ میں داخل ہوا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر کھڑے لوگوں و خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور انہوں نے تین مرتبہ بآواز بلند فرمایا : اے لوگو! مجھے یہ خبر ملی ہے کہ تم میں اکثر لوگ میرے اور عثمان کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں میری اور انکی مثال یہ آیت ہے ۔(ونزعنا مافی صدور ھم من غل اخوانا علی سرر متقابلین ۔سورۃ الحجر :47) ہم ان جنتیوں کے دل سے باہمی کینہ و بغض نکال دیں گے۔ (3)
أَحْمَدُ قثنا التَّرْجُمَانِيُّ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 698
سیدنا عبداللہ بن جعفر ؒ نے فرمایا :سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ہم پر اللہ تعالی کے بہترین خلیفہ بنے جو سب سے زیادہ نیک اور تمام مخلوق سے زیادہ ہم پر مہربان ہیں ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 699
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو شام بھیجا تو دو میل تک انکے ساتھ چلتے رہے انہوں نے کہا : اے خلیفہ رسول ﷺ آپ واپس تشریف لے جائیں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا نہیں ! میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ہے کہ جس کا پاؤں اللہ کی راہ میں خاک آلود ہو جائے تو اللہ تعالیٰ جہنم کی آگ ان دونوں پاؤں پر حرام کردیتے ہیں اور ہمیں یہ بات بھی پہنچی ہےکہ قیامت کے دن اللہ منادی کرنے کا حکم دے گا کہ اگر کسی کا کوئی حق اللہ پر ہو تو وہ کھڑا ہو جائے در گزر کرنے والے لوگ کھڑے ہو جائیں گے تو اللہ انکے اس عمل کو پورا بدلہ دے گا۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 700
ابو معشر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہےکہ میں کنا سہ (کوفہ میں ایک جگہ ) میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا انہوں نے ایک شخص کو دیکھا تو فرمایا کیا تم اسے جانتے ہو؟ میں نے کہا نہیں ! فرمایا یہ وہ فلاں ہے جو شر اور برائی کی انتہا کو پہنچا ہوا ہے میں نے پوچھا اسے ایسا کیوں کہا جاتا ہے ؟ فرمایا یہ ابو بکر اور عمر کے بارے میں زبان دراز ہے اس کے علاوہ پورے کوفہ شہر میں کوئی ایسا نہیں جو اس کی طرح ان دونوں (سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم) کے خلاف بد زبان ہو۔ (2)
أَبِي مَعْشَرٍ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 701
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا آخری زمانے میں کچھ لوگ نمودار ہوں گے جس کو " رافضہ" کہا جائے گا جو کہا اسلام کو چھوڑنے والے ہونگے اور وہ اسلام کا دعویٰ بھی کرتے ہوں گے۔ پس تم ان کو قتل کرو بے شک وہ مشرک ہیں ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 702
ابو سفیان ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی نے فرمایا : کچھ لوگ بعد میں ہمارا گروہ ہونے کا دعوے کریں گے مگر وہ ہم میں سے نہین ہوں گے اور انکی نشانی یہ ہو گی کہ وہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو تنقیص و تنقید کا نشانہ بنائیں گے اگر اس طرح کے لوگ تم کو مل جائیں تو انکو قتل کرو بے شک وہ مشرک ہیں ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 703
اہل طائف میں سے سعید بن یحیٰ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ نے مرض کے دوران نماز کے لیے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو کیوں آگے کیا ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : میں نے انکو آگے نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں آگے کیا ہے ۔ (1)
أَحْمَدُ قثنا التَّرْجُمَانِيُّ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 704
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہ اولین و آخرین عمر رسیدہ جنتیوں کے سردار ہیں البتہ انبیا و رسل اس سے مستثنیٰ ہیں۔ابو محمد کہتے ہیں اس روایت کو ابو قتیبہ کے علاوہ اما م شعبی کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا گیا ہے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 705
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنتی آدمی اپنے سے نیچے والے کو اس طرح دیکھے گا جس طرح تم آسمان کے افق میں چمکدار ستارے کو دیکھتے ہو اور ابو بکر و عمر ان ہی میں سے ہوں گے اور وہ کتنے اچھے ہیں ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 706
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 707