سیدنا احنف بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر جمع تھے وہاں سے ایک عورت گزری ۔لوگوں نےکہا: امیر المومنین کی کنیز ہے ، اس نے کہا : میں حال نہیں ، میں اللہ کا مال ہوں ۔جب یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو کہنے لگے : کیا تم لوگ جانتے ہو کہ اللہ کے مال میں سے عمر کا کتنا حصہ ہے ؟ صرف دو جوڑے کپڑے ایک سردیو ں کے لیے ،دوسرا گرمیوں کے لیے ، ایک سواری جس پر وہ حج و عمر کر سکے اور عام آدمی جتنا رزق ہے۔ امام ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ عام آدمی سے مراد قریش کا آدمی ہے یا عام مہاجرین میں سے ہے نہ ان سے بلند تر ہے اور نہ کم تر۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 624
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! ابو جہل بن ہشام اور عمر بن خطاب میں سے کسی ایک کے ذریعے اسلام کو عزت عطافرما ، اس دعا کے دوسرے ہی دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسلمان ہو گئے پھر خانہ کعبہ میں جا کر نماز ادا فرمائی ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 625
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے شوق سے خلافت قبول نہیں کی ، نہ میں نے کسی مسلمان پر اپنے لیے اسے ترجیح دینے کا ارادہ کیا، نہ میں نے کبھی اس کا لالچ کیا ،نہ کسی دن رات کبھی اس کی حرص کی نہ پوشیدہ اور ظاہری طور پر اللہ سے اس کا سوال کیا یقینا مجھے بہت بڑا کام سونپ دیا گیا ہے جس کی مجھ میں طاقت نہیں ، ہاں ! اگر اللہ کی مدد شامل ھال ہو ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 626
امام شبعی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نرم دل اور برد بار تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ کے لیے خیر خواہی کرتے تھے اور اللہ ان کی قد دانی کرتا تھا اور سیدنا محمد ﷺ کے صحابہ یہ خیال کرتے تھے کہ سیدنا عمر کی زبان پر سکینت قائم رہتی ہے اور اسی طرح ہم یہ خیال کرتے تھے کہ شیطان انہیں وسوسہ ڈالنے سے ڈرتا ہے ۔(4)
الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 627
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی سا ت سال تک خدمت کی ۔ ایک دن نبی کریم ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مدینہ منورہ کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ کی طرف چل دیے اس میں داخل ہوئے تو میں نے دروازہ بند کر دیا ، اسی دوران سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آکر دروازے کو دستک دی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ان کے لیے دروازہ کھولو جنت کی بشارت دو اور کہہ دو کہ تم میرے بعد خلیفہ بنو گے جب میں نے دروازہ کھولا تو و ہ ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان کو بشارت دے دی اور کہا : آپ رسول اللہ ﷺ کے بعد خلیفہ بنیں گے تو وہ آب دیدہ ہو گئے ، وہ اندر داخل ہوئے میں نے دروازہ بند کر دیا پھر سیدان عمر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے دستک دی نبی کریم ﷺ نے فرمایا دروازہ کھولو جنت کی بشارت دو اور کہہ دو کہ وہ بعد میں خلیفہ بنیں گے یہ سن کر انہوں نے بہت گہرا سانس لیا ، میں نے کہا شاید اس سے ان کا سر پھٹ گیا ہے ہے وہ اندر داخل ہوئے تو میں نے دروازہ بندکر دیا ۔ پھر آگے باقی حدیث کو بیان کیا ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 628
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بیمار تھے تو ہمیں حکم دیا مجھ پر سات ایسے مشکیزوں کا پانی ڈالو،جن کا منہ نہ کھولا گیا ہو ، چنانچہ ہم نے نبی کریم ﷺ کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود ایک ٹب میں بٹھایا ، ہم ان مشکیزوں کا پانی آپ پر ڈالتے رہے یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ ہمیں اشارہ سے فرمانے لگے : رک جاؤ پھر آپ ﷺ منبر پر تشریف لے گئے ، اللہ کی حمد بیان کی اور فرمایا : تمام راستے کھول دو اور ابو بکر کے دروازے کے علاوہ مسجد کی طرف کھلنے والے تمام دروازوں کو بند کر دو کیونکہ سب سے زیادہ احسان ہم پر ابن ابی قحافہ کا ہے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 629
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سب سے پہلے حق تعالیٰ جس سے مصافحہ فرمائیں گے وہ عمر ہیں ، سب سے پہلے حق تعالیٰ (روز قیامت ) جن پر سلام فرمائیں گے وہ عمر ہیں اور سب سے پہلے حق تعالی (روز قیامت ) ان کا ہاتھ تھام کر جنت میں داخل فرمائیں گے۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 630
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بلا شبہ جنت میں نیچے والے اہل علیین کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے افق میں چمک دار ستارے کو دیکھتے ہو اور بے شک ابوبکر وعمر ان ہی میں سے ہوں گے اور سب سے بہتر ہیں ۔ (2)
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِيَّةَ، ← مالك بن مغول ومسعر بن كدام
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 631
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا علی ! یہ اولین وآخرین جنتیوں کے عمر رسیدہ لوگوں کے سردار ہیں ۔ البتہ انبیا و رسل اس سے مستثنیٰ ہیں پھر فرمایا علی ! ان دونوں کو خبر نہ دینا ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 632
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سامنے سے آ رہے تھے میں اس وقت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا ،آپ ﷺ نے فرمایا اے علی ! یہ دونوں آنے والے اولین و آخرین جنتی عمر رسیدہ لوگوں کے سردار ہیں البتہ انبیا و رسل اس سے مستثنیٰ ہیں پھر فرمایا : اے علی ! اس بات کی ان دونوں کو خبر نہ دینا۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 633
امام شبعی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم سمجھتے تھے کہ اطمینان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان سے جاری ہوتا ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 634
عمروبن حریث سے روایت ہے کہ میں نے سنا سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے افضل سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 635