فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 435
435 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا هُشَيْمٌ قَالَ أنا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} [البقرة: 125] ، وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَكَ يَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَهُنَّ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَاجْتَمَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ نِسَاؤُهُ فِي الْغَيْرَةِ، فَقُلْتُ لَهُنَّ: {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ} [التحريم: 5] ، فَنَزَلَتْ كَذَلِكَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر نے فرمایا : رب تعالیٰ نے میرے ساتھ تین چیزوں میں موافقت کی ہے ۔ میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا رسول اللہ ﷺ کاش آپ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیتے اس پر اللہ تعالیٰ نے حکم نازل فرمایا (واتخذوامن مقام ابراہیم مصلی)مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں ۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ کے گھر والوں کے پاس نیک و بدہر طرح کے لوگ آتے جاتے ہیں اگر آپ ﷺ اپنی بیویوں کو پردے کا حکم دے دیں ؟ اس پر آیت حجاب نازل ہوئی اور ایک مرتبہ آپ ﷺ کےپاس امہات المومنین اکٹھی ہو کر کچھ مطالبات کرنے لگیں ۔میں نے (جسطرح ان ) سے کہا اسی طرح درج ذیل آیت نازل ہوئی ۔ (عسی ربہ ان طلقکن ان بیدلہ ازوجا خیرا منکن)۔(2)
عمرُ: وافقتُ ربِّي في ثلاثٍ، قلتُ: ← أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← أَبِي، قثنا هُشَيْمٌ ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The Islam of Umar ibn Al-Khattab, may God be pleased with him · Hadith 435
