ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے ابو الا حوصؑ کو فرماتے ہوئے سنا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے ہے : اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابو بکر کو بناتا(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 69
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 70
سیدنا عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اُم عبد کے بیٹے! سوال کر تجھ کو دیا جائے گا۔ سیدنا عمر نے کہا میں نے ایک مرتبہ ابوبکر صدیق سے مقابلہ کیا مگر اس میں ابو بکر سبقت لے گئے جب بھی ہم نے کسی نیک کام یمں مقابلہ کرنا چاہا تو ابو بکر صدیق نے اس یمں سبقت اختیار کی ۔ فرمایا میری دعاؤں میں سے وہ دُعا جس کو میں نے کبھی نہیں چھوڑا وہ یہ ہے : اے اللہ یمں تجھ سے نہ ختم ہونے والی نعمت اور نہ فنا ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں اور اس جنت معلیٰ یعنی جنت خلد میں سیدنا محمد ﷺ کی رفاقت کا سوال کرتا ہوں۔ (2)
عُمَرُ فَابْتَدَرْتُ ← «سَلْ تُعْطَهْ يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ» ← أُصَلِّي ← مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ ← عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي عُبَيْدَةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أبي قثنا محمد بن جعفر قثنا شعبة ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 70
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 71
عبداللہ بن حارث نجرانی ؑ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو وفات سے پانچ دن پہلے یہ فرماتے ہوئے سنا : بے شک تم میں سے میرے بھائی اور دوست ہیں میں اللہ تعالی کے ہاں تم میں سے کسی کو خلیل بنانے سے بری ہوں ، اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیل بناتا، لیکن بے شک میرے رب نے مجھے اپنا خلیل بنا لیا ہے کہ جس طرح میرے باپ سیدنا ابرہیم ؑ کو خلیل بنایا تھا ۔ خبردار ! تم سے پہلے لوگوں نے اپنے ابنیائے کرام ؑ اور صالحین کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا پس تم قبر کو سجدہ گاہ نہ بنانا، میں تمہیں اس سے روکتا ہوں (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 71
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 72
عبدخیر ؑ سے روایت ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑےہوئے ، رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد آپ ﷺ کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا : سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا ، انہوں نے آپ ﷺ جیسے کام کیے اور آپ ﷺ کی سیر طیبہ کے مطابق زندگی بسر کی حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے پاس بلا لیا ، انکے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بائے گئے انہوں نے ان دونوں (رسول اکرم ﷺ اور ابو بکر صڈیق رضی اللہ عنہ) جیسے کام کیے اور ان دونوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی بسر کی یہاں تک وہ بھی اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ۔(1)
رَسُولِ اللَّهِ ← قَامَ عَلِيٌّ عَلَى الْمِنْبَرِ ← عبد خير ← عبد الملك بن سلع الهمداني ← سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ مِنْ كِتَابِهِ قثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 72
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 73
ابو امامہ البابلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بے شک اللہ نے مجھے اپنا ایسے ہی خلیل بنایا ہے جیسے سیدنا ابراہیم ؑ کو خلیل بنایا تھا اور بے شک ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے خلیل ہیں (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 73
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 74
سید نا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ یرموک کے دن میں نے کسی کتاب میں لکھا ہوا پایا کہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تم نے انہیں اس بامسمیٰ پایا ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ آہنی مرد تھے تم نے انہیں بھی اسم بامسمیٰ پایا ، سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کو دوگنی رحمت سے نوازا گیا ، کیوں کہ وہ شہید کیے جائیں گے تم نے انہیں بھی اسم بامسمیٰ پایا ۔پھر ارض مقدس (شام) کے امیر وہ خود اور پھر ان کے بیٹے ہوں گے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر و بن عاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا : آپ ان دونوں کے نام بھی بتا دیجیے جیسے باقی بتائے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کابیٹا (یزید)(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 74
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 75
عمیر بن اسحاق ؑ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کے کندھے پر چادر تھی تو ا س نے کہا یہ مجھے دیجیے میں آپ رضی اللہ عنہ کی مدد کرتا ہوں تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم چھوڑ دو ،مجھے دھوکہ نہ دو اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے اہل خانہ سے نہیں ہیں (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 75
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 76
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم پر ایک جنتی شخص نمودار ہونے والا ہے تو سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اتنے میں حاضر ہوئےمزید آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم پر ایک جنتی شخص ظاہر ہونے والا ہے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 76
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا · حديث 77
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ س روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ مسجد بنوی میں داخل ہوئے جبکہ آپ ﷺ کے دائیں جانب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور بائیں جانب سیدنا عمرضی اللہ عنہ تھے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : یوں ہی ہم قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › His saying, may God’s prayers and peace be upon him: “If I had taken people as a friend, I would not have taken a virgin father as a friend · Hadith 77
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ» · حديث 78
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ بیمار ہوئے تو ارشاد فرمایا : ابو بکر کو حکم دیا جائے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں پھر آپ ﷺ نے اپنی بیماری مین تخفیف محسوس کی ، آپ ﷺ تشریف لائے پس جب سیدنا ابو بکر صدیق ر ضی اللہ عنہ کو (آہ ﷺ کی تشریف آوری) کا احساس ہوا تو انہوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں اشارہ سے روک دیا ، آپ ﷺ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ےکے بائیں جانب تشریف فرما ہوئے اور آیت کی قرآت کو وہاں سے شروع کیا جہاں سے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے چھوڑا تھا(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › He, may God’s prayers and peace be upon him, said: “Pass a virgin father, let him pray to the people.” · Hadith 78
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ» · حديث 79
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسو اللہ ﷺ نے اپنی بیماری کے دوران ارشاد فرمایا : ابو بکر کو حکم دیا جائے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نکلے (نماز کے لیے) تکبیر کہی ، اتنے میں رسول اللہ ﷺ نے کچھ راحت محسوس کی آپ ﷺ دو بندوں کے کندھوں کا سہارا لے کر تشریف لائے جب سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو دیکاھ تو پیچھے ہٹنا چاہا تو آپ ﷺ نے انکو اپنی جگہ پر ٹھہرے رہنے کا اشارہ فرمایا پھررسول اللہ ﷺ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ایک جانب بیٹھ گئے تو آپ ﷺ نے سورت کی اس مقام سے قرآت شروع کی جہاں پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پہنچے تھے ۔
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › He, may God’s prayers and peace be upon him, said: “Pass a virgin father, let him pray to the people.” · Hadith 79
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ» · حديث 80
سیدنا عباس سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس وقت آپ ﷺ کے پاس آپ ﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ بھی تھین ، مجھ سے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ سب نے پردہ کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو بھی اس گھر می ں دوائی ڈالتے وقت موجودتھا عباس کے علاوہ سب کے منہ میں دوائی ڈالی جائے گی کیونکہ میری قسم انکو شامل نہیں ہے پھر فرمایا : ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھیں ،سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ وہ آپ ﷺ سے عرض کریں کہ ابو بکر ایسے آدمی ہیں کہ وہ جب آپ ﷺ کے (مصلی امامت)مقام پر کھڑے ہوں گے تو وہ رو پڑیں گے۔ مگر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو ابو بکر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اتنے میں رسول اللہ ﷺ نے کچھ راحت محسوس کی تو تشریف لائے سیدنا ابو بکر نے پیٹھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ آپ رضی اللہ عنہ کی ایک جانب بیٹھ گئے پھر قرآت شروع کی ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › He, may God’s prayers and peace be upon him, said: “Pass a virgin father, let him pray to the people.” · Hadith 80