فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، وَغَيْرِ ذَلِكَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ · حديث 1644
1644 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ عَبَّاسٍ، عَلَى عَائِشَةَ قُبَيْلَ مَوْتِهَا وَهِيَ مَغْلُوبَةٌ فَقَالَتْ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ يُثْنِي عَلَيَّ، فَقِيلَ لَهَا: ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ، وَمَنْ وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ قَالَتِ: ائْذَنُوا لَهُ، فَقَالَ: «كَيْفَ تَجِدِينَكِ يَا أُمَّهْ؟» قَالَتْ: بِخَيْرٍ إِنِ اتَّقَيْتُ قَالَ: «فَإِنَّكَ بِخَيْرٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِنِ اتَّقَيْتِ، زَوْجَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْكِحْ بِكْرًا غَيْرَكَ وَنَزَلَ عُذْرُكِ مِنَ السَّمَاءِ» ، فَدَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ خِلَافَهُ، فَقَالَتْ: دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَثْنَى، وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ نَسْيًا مَنْسِيًّا.
ابن ابی ملیکہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے قبل از وفات اجازت طلب کی جبکہ بیماری پر غلبہ پا چکی تھی ، انہوں نے کہا مجھے ڈر ہے کہ وہ میری تعریفیں شروع کر دیں گے تو ان سے کہا گیا : وہ رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد اور سرکردہ مسلمانوں میں سے ہیں ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نےکا : اچھا ان کو اجازت دے دو ، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ماں جی ! خود کو کیسا محسوس کر رہی ہیں ؟کہا : اگر پرہیز گار ہوں تو بہتر ہوں ابن عبا س رضی اللہ عنہ نےکہا آپ پرہیز گار ہیں ، ان شاء اللہ بہتر ہی رہیں گی کیونکہ آپ ﷺ کی ایسی زوجہ محترمہ ہیں کہ آپ کے علاوہ آپ ﷺ نے کسی کنواری عورت سے شادی نہیں کی اور آپ کی برات آسمان سے نازل ہوئی ہے ان کے بعد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے تو سیدہ عائشہ نےکہا : ابن عباس آئے تھے اورمیری تعریف کر رہے تھے ۔ حالانکہ میری تو خواہش ہے کہ کاش میں اس وقت لوگوں کی یاد سے بھلا دی گئی ہوتی ۔ (1)
إِنِّي أَخْشَى ← اسْتَأْذَنَ ابْنُ عَبَّاسٍ، عَلَى عَائِشَةَ قُبَيْلَ مَوْتِهَا وَهِيَ مَغْلُوبَةٌ ← ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، ← أَبِي، قثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › Virtues of the family of the Mother of the Believers, may God be pleased with her, and other things among the people of Yemen · Hadith 1644
