سیدناعلی سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ جب نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے پھر یہ دعا پڑھتے: میں اپنے چہرے کو الله تعالی کے سامنے کرتا ہوں جو خالق ہے زمین آسمان کا میں پاک ہوں اور مشرکین میں سے نہیں ہوں، یقینا میری نماز میری قربانی میرا جینا اور میرا مرنا سب الله وحده لاشریک کے لیے ہے، مجھے مسلمان بننےکاحکم دیا گیا ہے۔ اے اللہ تو بادشاہ ہے، تیرے بغیر کوئی معبود برحق نہیں ہے تو میرا رب ہے، میں تیرا بندہ ہوں ، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے اور گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔ پس میرے تمام گناہوں کو بخش دے اور گناہوں کو بخشنے والا ہے، اے اللہ مجھے اچھے اخلاق کا مالک بنا، بے شک توہی اچھے اخلاق سے نوازتا ہے مجھے سے برائیوں کو دور فرما بے شک تو ہی برائیوں کو دور کرنے والا ہے، میں حاضر ہوں بار بار حاضر ہوں، میرے ہاتھ میں اچھائیاں ہیں اور برائیوں سے پاک ہے، میں تیرا ہوں تیری طرف لوٹنے والا ہوں توبابرکت اور اونچا ہے، میں تیری بخشش کا طلب گار ہوں توبہ کرتا ہوں اور جب رکوع کرتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ تیرے لیے میں نے رکوع کیا تجھ پر ایمان لایا میرے کان ، آنکھ دماغ، ہڈیاں اور پٹھے سب تیرے لیے جھکے ہوئے ہیں اور جب رکوع سے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے : اللہ حمد کرنے والوں کی سنتا ہے، رب ہمارا ، اے اللہ تیرے لیے زمین و آسمان کے برابر اور جوان کے درمیان ہے اس کے برابر اور جتنا تو چاہے اس کے برابر تیرے لیے حمد ہے اور جب سجدہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ میں تیرے لیے سجدہ کرتا ہوں مجھ پر ایمان لاتا ہوں ، تیرے لیے جھکتا ہوں ، میرے چہرے سے اس ذات کو سجد ہ کیا جس نے اس چہرے کو بنایا اور اچھی صورت سے نوازا، مجھے آنکھ اور کان عطا کیے۔ بابرکت ہے جو سب سے اچھا پیدا کرنے والا ہے۔ جب نماز سے فارغ ہوتے تو یہ دعا کرتے : اے اللہ بخش دے مجھے جو گناہ گزشتہ کیے ہیں، جو آنے والے ہیں، جو ظاہری طور اور جو پوشیدہ کیے ہیں، جو تومیرے بارے میں جانتا ہے تو ہی سب سے مقدم اور موخر ہے (رہنے والا) بھی ہے، تیر ے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1188
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1189
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1189
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1190
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جب نماز شروع کرتے تو اللہ اکبر کہتے پھر یہ دعا پڑھتے ( وجھت وجھی ۔۔۔۔۔میں اپنا چہرہ اللہ کے سامنے کرتا ہوں ۔ ۔۔۔۔۔ پھر آگے اسی سابقہ رویت کی مثل بیان کیا مگر اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : مجھ سے برائیاں دور کرے۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1190
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1191
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1191
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1192
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بیمار تھا تو رسول اللہ ﷺ کا میرے پاس سے گزر ہوا اور میں یہ کہہ رہا تھا : اے اگر میری موت قریب ہے تو مجھے اٹھا لے اور اگر دور ہے تو مجھے شفا دے دے اور اگر آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا کر دے تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : دوبارہ کہو جو کچھ تم نے پہلے کہا ہے میں نے اپنی بات دوبارہ دہراتی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے پاؤں مارا اور فرمایا : اے اللہ ! اسے عافیت دے یا اسے شفا عطا کر دے (راوی شعبہ کو شک ہوا ہے ) اسکے بعد وہ درد مجھے کبھی نہیں ہوا۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1192
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1193
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1193
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1194
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں ایک لوٹا ، ایک چادر، ایک مشکیزہ اور کھجور کی چھالوں سے بھرا ہوا ایک تکیہ عطا کیا ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1194
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1195
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے اہل یمن کی طرف (قاضی بنا کر) بھیجا ، میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ آپ مجھے ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہے ہیں جو عمر میں مجھ سے بڑی ہے (یعنی وہاں ضعیف العمر لوگ ہیں جو کافی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں ) میں ایک نوجوان آدمی ہوں ۔ مجھے فیصلہ کرنے کا علم نہیں ہے آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک کو میرے سینے پر رکھا اور فرمایا: اے اللہ ! اس کی زبان کو ثابت قدمی اور اس کے دل کو ہدایت سے نواز دے ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا اے علی ! جب تیرے پاس دو آدمی یا دو فریق جھگڑا لے کر آئیں تو ان دونوں کے درمیان اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا جب تک تم پہلے آدمی یا فریق کی بات کی طرح دوسرے آدمی یا فریق سے بھی بات سن نہیں لیتے ۔ جب تم ایسا کرو گے تو تم پر فیصلہ واضح ہو جائے گا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس کے بعد مجھے کبھی فیصلہ کرنے میں مشکل پیش نہین آئی ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1195
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1196
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر جب یہ آیت نازل ہوئی ( انذر عشیر تک الاقربین ) ترجمہ : آپ اپنے رشتہ داروں کو (جہنم کی آگ سے ) ڈرائیں (سورۃ شعراء آیت نمبر:214)
رسول اللہ ﷺ نے اپنے خاندان کے تیس کے قریب لوگوں کو جمع کیا اور کھایا پیا تو پھر رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا : کون ہے جو میرا قرض اتار دے ؟ تاکہ وہ جنت میں میرے ساتھ رہے گا۔ اور میرے گھر کا محافظ بنے گا۔ ایک آدمی نے عرض نے کیا : یا رسول اللہ ﷺ آپ تو ایک سمندر کی مانند ہیں کون یہ ذمہ داری اٹھائے گا ؟ پھر ایک دوسرے شخص سے فرمایا ، پھر ایک تیسرے شخص سے کہا ، راوی بیان کرتے ہیں : پھر آپ نے سب (خاندان والوں) سے فرمایا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول ﷺ میں ( یہ کروں گا ) ۔۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1196
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1197
جریر بن حیان رحمۃ اللہ علیہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا : میں تمہیں اس کام کے لیے بھیجتا ہوں جس کام کے لیے رسول اللہ ﷺ نے مجھے بھیجا تھا کہ ہر اونچی قبر کو ہموار کیا جائے اور ہر بت کو توڑ دیا جائے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1197
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1198
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کروں تو آپ پر جھوٹ باندھنے سے آسمان سے گرنا مجھے پسند ہے ، جب کسی اور شخص کے حوالے سے بیان کروں تو میں ایک جنگجوہوں اور جنگ دھوکہ کا نام ہے میں نے سنا رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے : قیامت کے قریب کچھ نوجوان لوگ پیدا ہوں گے جو عقل کے کمزور ہوں گے رسول اللہ ﷺ کی احادیث کو پڑھنے والے ہوں گے اس کے باوجود ایمان ان کےحلق سے نہیں اُترے گا یہ لوگ جہاں بھی ملیں انہیں قتل کرو ، قیامت کے دن ان کے قتل کرنے والوں کے لیے بہت بڑا اجرا ہے ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1198
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1199
شریح بن ہانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ سے مسح کے بارے میں مسئلہ پوچھا تو وہ کہنے لگیں : جاؤ ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھو کیونکہ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کےپاس آیا ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا : تو وہ کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیا کرتے تھے مقیم ایک رات اور ایک دن تک موزوں پر مسح کرے اور مسافر کے لیے تین دن اور تین رات تک رخصت ہے ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1199