سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولاللہ ﷺ نے فرمایا : آسمانوں کی تخلیق سے دو ہزار قبل جنت کے دروازے پر لکھا گیا ہے : محمد (ﷺ) اللہ تعالی کے رسول اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے بھائی ہیں ۔ 01)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1140
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1141
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ( قل لا اسالکم علیہ اجرا الا المودۃ فی الرقر بی ) (سورۃ الشوریٰ آیت :23) اے نبی ! کہہ دو کہ میں تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر رشتہ داری کی محبت ۔ صحابہ کرام نے پوچھا : یا رسو ل اللہ ﷺ! آپ کے وہ کون رشتہ دار ہیں جن کی محبت ہم پر واجب ہے ؟ فرمایا : علی ، فاطمہ اور انکی اولاد ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1141
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1142
ابو وائل رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آکر کہنے لگا : امیر المومنین ! میں مکاتبت کا معاوضہ ادا کرنے سے عاجز ہوں ، آپ میری مدد فرمائیں ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہیں کچھ ایسے کلمات سکھاؤں گا جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھائے تھے اگر پہاڑ کے برابر تم پر دینا روں کا قرض ہو تو اللہ تعالیٰ اتار دے گا ، مین نے کہا جی کیوں نہیں انہوں نے کہا یہ وظیفہ پڑھو ( الھم اغننی بحلالک عن حرامک و اغنینی بفصلک عمن سواک ) اے اللہ ! تو میرے لیے کافی ہے مجھے حلال رزق سے غنی کر دے نہ کہ حرام سے اور اپنے فضل سے غنی کر دے اپنے سواہر ایک سے ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1142
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1143
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تمہاری میرے ساتھ نسبت وہی ہے جو ( سیدنا) ہارون علیہ السلام کو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1143
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1144
سالم بن ابی جعد رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ سے شیعوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کہنے لگے : وہ خشک (لاغر )ہونٹوں والے ہوں گے جن سے رہبا نیت نظر آئے گی ۔ (2)
إِلَيْنَا أَيْضًا، يَذْكُرُ ← وفيما
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1144
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1145
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں ، جب ستارے مٹ جائیں گے تو آسمان والے بھی ختم ہو جائیں گے اور میرے اہل بیت زمین والوں کے لیے امان ہیں ۔ جب یہ ختم ہو جائیں گے تو زین والے بھی ختم ہو جائیں گے۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1145
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1146
ابو زبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ (صحابہ کرام ) میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا کیا مقام ہے تو انہوں نے فرمایا : وہ ہم میں خیر البشر تھے ، ہم منافقین کو صرف انہی ( سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے بغض کی بنا پر پہچانتے تھے۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1146
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1147
ابو بختری سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے بارے میں دو طرح کے آدمی ہلاک ہو جائیں گے : محبت میں غلو کرنے والا اور بغض رکھنے والا جھوٹا ۔(5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1147
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1148
شریح بن ہانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے مسح کے بارے میں مسئلہ پوچھا تو وہ کہنے لگیں : جاؤ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھو کیونکہ وہ سفر میں اکثر نبی کریم ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے ان کے پاس آکر پوچھا تو وہ کہنے لگے : جب تم صبح کے وقت اچھی طرح وضو کرو کے موزے پہن لو تو وہ تمہارے لیے ایک دن ار ایک رات مسح کے لیے تک کافی ہوں گے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1148
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1149
شداد بن عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا سیدنا واثلہ بن الا سقع رضی اللہ عنہ کہہ رہتے تھے جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا سرلایا گیا ، تو ایک شامی آدمی ان سے ملے اور انہوں نے غضبناک ہو کر فرمایا : اللہ کی قسم ! میں ہمیشہ اس وقت سے سیدنا علی ، سیدہ فاطمہ ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم سے محبت کرتا ہوں ، جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے سن رکھا ہے جب آپ ﷺ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر بیٹھے فلاں ارشاد فرما رہے تھے ۔
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک دن آیا ، آپ ﷺ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف فرما تھے کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، آپ ﷺ نے انکو دائیں ران پر بیٹھا یا اور بوسہ دیا ،پھر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے انہیں بائیں ران پر بیٹھایا اور بوسہ دیا ، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں ، انہیں اپنے سامنے بٹھایا ، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا ، وہ آئے تو نبی کریم ﷺ نے سب پر ایک خیبری چادر کو ڈال دیا جیسا کہ میں ان کی طرف دیکھ رہا ہوں ، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی (انام یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و یطھر کم تطھیرا ) شداد بن عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے پوچھا : الرجس کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے فرمایا : اللہ عزوجل کے بارے میں شک کرنا ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1149
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1150
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجاز میں ایک گواہ اور مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہی فیصلہ کوفہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کیا ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1150
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1151
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے رسول اللہ ﷺ کو مسیرہ کپڑوں کا جوڑا دیا جس کو ریشم سے تانا ڈالا گیا تھا تو نبی کریم ﷺ نے وہی جوڑا میرے لیے بھیجا، میں نے آ کر پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ میں کیا کروں پہن لوں یا نہیں ؟ فرمایا ! نہیں ! جو مجھے اپنے لیے پسند نہیں تو آپ کےلیے کیسے پسند کروں ،لیکن اس کے دوپٹے بنا کر فواطم (بچیوں ) کے درمیان تقسیم کر دو ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1151