صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ الأَفعَالِ المَکرُوھَۃِ فِی الصَّلاَۃِ الَّتِی قَد نُھِیَ عَنھَا المُصَلَّی · حديث 939
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ إِيَاسٍ (1)، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ: عَنِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ أَنَّهُ مَكَثَ فِي طَلَبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِالْمَدِينَةِ فَسَأَلَ عَنْهُ، قَالُوا: قَدْ سَارَ إِلَى مَكَّةَ، فَأَتْبَعَهُ فَوَجَدَهُ قَدْ سَارَ إِلَى الطَّائِفِ، فَأَتْبَعَهُ فَوَجَدَهُ فِي زَرْعِهِ، يَمْشِي مُخَاصِرًا رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ، وَالْقُرَيْشِيُّ يُزِنُّ بِالْخَمْرِ، فَلَمَّا لَقِيتُهُ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَسَلَّمَ عَلَيَّ. قَالَ: مَا عَدَا بِكَ الْيَوْمَ، وَمِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ؟ فَأَخْبَرْتُهُ، ثُمَّ سَأَلْتُهُ هَلْ سَمِعْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ شَرَابَ الْخَمْرِ بِشَيْءٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَانْتَزَعَ الْقُرَشِيُّ يَدَهُ ثُمَّ ذَهَبَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي فَيُقْبَلُ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا".
" جناب عروہ بن رویم ، ابن دیلمی سے روایت کرتی ہیں جو کہ بیت المقدس میں رہتے تھے ، وہ حضرت عبد اللہ بن عمر و بن عاص ؓ کی تلاش ( اور ان سے ملاقات ) کی لیے مدینہ منورہ میں ٹھہرے اور حضرت عبد اللہ کے بارے میں پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں ، وہ ان کے پیچھے گئے تو معلوم ہوا کہ وہ طائف چلے گئے ہیں ، تو وہ ان کے پیچھے ( طاعف) گئے تو انہیں ایک کھیت میں ایک قریشی شخص کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے چلتے ہوئے دیکھا ۔ جبکہ قریشی کے بارے میں شرابی ہونے کا گمان کیا جاتا تھا ، پھر جب میں ان سے ملا تو میں نے انہیں سلام کیا ، اور انہوں نے بھی مجھے سلام کیا ۔ انہوں نے پو چھا : آج تمہیں کس چیز نے دوڑایا ہے اور کہاں سے آرہے ہو؟ تو میں نے انہیں بتایا ( کہ میں مدینہ سے آپ کی ملاقات سے آرہا ہوں ) پھر میں نے ان سے پوچھا : اے عبد اللہ بن عمرو ! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے شراب پینے کلے متعلق کوئی فرمان سنا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔ تو قریشی اپنا ہاتھ چھڑا کر چلا گیا ، انہوں نے فرمایا : " میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : " میری امت کا جو شخص شراب پیے گا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی ۔"
ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ ← عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ إِيَاسٍ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden · Hadith 939
