صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَلاَۃِ الخَوفِ · حديث 1343
أنا أبو طاهر نا أبو بكر نا محمد بن بشار و أبو موسى محمد بن المثنى قالا حدثنا يحيى بن سعيد ثنا سفيان حدثني الأشعث بن سليم عن الأسود بن هلال عن ثعلبة بن زهدم قال : كنا مع سعيد بن العاص بطبرستان فقال : أيكم صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الخوف ؟ فقال حذيفة : أنا قال : فقام حذيفة فصف الناس خلف صفين صفا خلفه وصفا موازي العدو فصلى بالذين خلفه ركعة ثم انصرف هؤلاء مكان هؤلاء وجاء أولئك فصلى بهم ركعة ولم يقضوا هذا لفظ حديث أبي موسى وقال بندار : عن أشعث بن أبي الشعثاء ولم يقل : ولم يقضوا
حضرت ثعلبہ بن زہدم ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم سعید بن غاص ؓ کے ساتھ طبرستان میں تھے تو انہوں نے پوچھا : تم میں سے کس نے رسول اللہ ﷺ لے ساتھ نماز خوف پڑھی ہے ؟ حضرت حذیفہ ؓ نے جواب دیا : میں نے پڑھی ہے ۔حضرت حذیفہ ؓ (نماز پڑھانے کے لیے ) کھڑے ہوئے اور لوگوں نے ان کے پچھے دو صفیں بنائیں ۔ ایک صف ان کے پچھے کھڑی ہو گی اور دوسری صف دشمن کے سامنے سٖ آرا ہو گئ، تو جو لوگ ان کے پچھے کھڑے تھے حضرت حذیفہ ؓ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی ، پھر یہ لوگ ان کی جگہ جا کر صف آرا ہو گئے۔ وہ لوگ آئے تو انہیں بھی ایک رکعت پڑھائی ۔ اور انہوں نے (دوسری رکعت ) مکمل نہیں کی۔ جناب ابو الشعثا کی روایت میں یہ الفاظ موجود نہیں کہ انہوں نے (دوسری رکعت ) مکمل نہیں کی۔ ۱۳۴۴۔حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ذی قر و مقام پر نماز (خوف) پڑھائی۔ جناب ابو موسٰی کی روایت میں ہے : حضرت حذیفہ ؓ کی نماز جیسی اور جناب بندرا نے حضرت حذیفہ ؓ کی حدیث جیسی روایت بیان کی اور اس کے آخر میں یہ الفاظ روایت کیئے : اور انہوں نے (دوسری رکعت) مکمل نہیں کی۔
ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ ← الأَسْوَدِ بْنِ هِلاَلٍ ← الأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← محمد بن بشار و أبو موسى محمد بن المثنى ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The gates of the prayer of fear · Hadith 1343
