صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2393
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُخْرِجُ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْمَمْلُوكِ مِنْ أَهْلِهِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَأَعْوَزَهُ مَرَّةً فَاسْتَسْلَفَ شَعِيرًا، فَلَمَّا كَانَ زَمَانُ مُعَاوِيَةَ عَدَلَ النَّاسُ مُدَّيْنِ مِنْ قَمْحٍ بِصَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ.
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو فرض کیا ۔ چنانچہ حضرت عبداللہ ؓ اپنے گھر کے ہر چھوٹے بڑے اور غلام کی طرف سے کھجور ہی سے ایک ایک صاع صدقہ فطر اد اکیا دیا کرتے تھے مگر ایک سال کھجوریں نہ مل سکیں تو انھوں نے جوا دھار لے کر ادا کر دیے ۔ پھر جب حضرت معاویہ ؓ کا دور حکومت آیا تو لوگوں نے ایک صاع جو کے بدلے گندم کا نصف صاع (دومد) ادا کرنے شروع کر دیے ۔"
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ،
Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2393
