صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ الاَفعَالِ المُبَاحَۃِ فِی الصَّلٰۃِ · حديث 866
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ -يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ-، ثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ قَيْسٍ: أَنَّهُ رَأَى أَبَا بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيَّ يُصَلِّي وَعِنَانُ دَابَّتِهِ فِي يَدِهِ، فَلَمَّا رَكَعَ انْفَلَتَ الْعِنَانُ مِنْ يَدِهِ، وَانْطَلَقَتِ الدَّابَّةُ، قَالَ: فَنَكَصَ أَبُو بَرْزَةَ عَلَى عَقِبَيْهِ، وَلَمْ يَلْتَفِتْ حَتَّى لَحِقَ الدَّابَّةَ، فَأَخَذَهَا، ثُمَّ مَشَى كَمَا هُوَ، ثُمَّ أَتَى مَكَانَهُ الَّذِي صَلَّى فِيهَ فَقَضَى صَلَاتَهُ فَأَتَمَّهَا ثُمَّ سَلَّمَ. قَالَ: إِنِّي قَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوٍ كَثِيرٍ حَتَّى عَدَّ غَزَوَاتٍ، فَرَأَيْتُ مِنْ رُخَصِهِ وَتَيْسِيرِهِ، وَأَخَذْتُ بِذَلِكَ. وَلَوْ أَنِّي تَرَكْتُ دَابَّتِي حَتَّى تَلْحَقَ بِالصَّحَرَاءِ، ثُمَّ انْطَلَقْتُ شَيْخًا كَبِيرًا تَخْبِطُ الظُّلْمَةُ كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ.
حضرت ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں کہ انہون نے حضرت ابو برزہ اسلمی ؓ کو اس حٓل میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ ان کی سواری کی لگام ان کے ہاتھ میں تھی ۔ جب انہون نے رکوع کیا تو لگام ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور سواری چل پڑی، تو حضرت ابو برزہ ؓ الٹے پاوں چلے، انہوں نے ادھر ادھر توجہ نہ کی حتی کہ اپنی سواری کو جا ملے اور اسے پکڑ لیا پھر اسی حالت میں چلتے ہوئے اپنی نماز والی جگہ پر آگئے اور اہنی نماز مکمل کر کے سلام پھیر دیا ۔ ( پھر) انہوں نے فرمایا: بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بہت سارے غزوات میں شرکت کی ہے ، انہوں نے بہت سارے غزوات گنوائے تو میں نے آپ ﷺ کی رخصتیں اور آسانیاں دیکھی ہیں ، اور یہ رخصت ( نماز میں بوقت ضرورت چلنا) میں نے انہی میں سے لی ہے اور اگر میں اپنی سواری کو اس طرح چھوڑ دیتا حتی کہ وہ جنگل میں پہنچ جاتی پھر میں ایک بڑی عمر کا شخص رات کے اندھیرے میں اسے تلاش کرتا تو یہ میرے لیے بہت بھاری اور گراں کام تھا ۔"
حَمَّادٌ -يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ-، ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse · Hadith 866
