صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ قِیَامِ المُأمُومِینَ خَلفَ الاِمَامِ وَمَا فِیھٖ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1533
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو -وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ- قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَلَمَّا كَانَ بَعْضُ اللَّيْلِ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَأَتَى (1) شَنًّا مُعَلَّقًا، فَتَوَضَّأَ وَضُوءًا خَفِيفًا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، وَصَنَعْتُ مِثْلَ الَّذِي صَنَعَ، ثُمَّ قُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَحَوَّلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، ثُمَّ أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ، فَخَرَجَ فَصَلَّى. هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ. وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ: عَنْ كُرَيْبٍ، وَقَالَ: فَخَرَجَ فَصَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَقَالَ: فَوَصَفَ وَضُوءَهُ وَجَعَلَ يُقَلِّلُهُ، وَلَمْ يَقُلْ: وَضُوءًا خَفِيفًا.
"حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں:" میں ےنے اپنی خالہ حضرت میمونہ ؓ کے گھر رات گزاری ، جب رات کا کچھ حصہ گزرگیا تو رسول اللہ ﷺ نماز تہجد کے لیے بیدار ہوۓ۔(پھر)آپ لٹکے ہوۓ ایک مشکینرے کے پاس آۓ اور ہلکا سا وضو کیا۔پھر آپ نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔میں نے بھی اٹھ کر وضو کیا اور سارے کا اسی طرح کیے،جیسے نبی کریم ﷺ نے کیے تھے۔پھر میں آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔آپ نےمجھے اپنی دائیں جانب گھما کر کھڑا کرلیا۔پھر جس قاد اللہ تعالٰی نے چاہا آپ نے نمازپڑھی۔پھر آپ ﷺ لیٹ کر گہری نیند سوگئے حتیٰ کہ آپ خراٹے لینے لگے۔پھر مؤذن آپ کے پاس آپ کو نماز کی اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوا، تو آپ (مسجد کی طرف) تشریف لے گئے اورنماز پڑھائی"۔یہ عبدالجبار کی حدیث ہے اور جناب مخزومی کی کریب سے روایت میں یہ الفاظ ہیں: "اآپ ﷺ تشریف لے گئے اور نماز پڑھائی اور آپ نے وضو نہیں کیا۔"کہتے ہیں:"حضرت ابن عباس ؓ نے آپ ﷺ کے وضو کی کیفیت بیان کرتے ہوۓ اسے کم مقدارشمار اور یہ نہیں کہا:"آپ نے ہلکا سا وضو کیا۔"
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبًا، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَمْرٍو -وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ- ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein · Hadith 1533
