صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَلاَۃِ اکُسُوفِ · حديث 1370
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا بُنْدَارٌ، ثَنَا يَحْيَى، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي قَوْلِهِ: "فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا"، دِلَالَةٌ عَلَى حُجَّةِ مَذْهَبِ الْمُزَنِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي الْمَسْأَلَةِ الَّتِي (1) خَالَفَهُ فِيهَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا فِي الْحَالِفِ إِذَا كَانَ لَهُ امْرَأَتَانِ، فَقَالَ: إِذَا وَلَدْتُمَا وَلَدًا، فَأَنْتُمَا طَالِقَتَانِ. قَالَ الْمُزَنِيُّ: إِذَا وَلَدَتْ إِحْدَاهُمَا وَلَدًا طُلِّقَتَا، إِذِ الْعِلْمُ مُحِيطٌ أَنَّ الْمَرْأَتَيْنِ لَا تَلِدَانِ جَمِيعًا وَلَدًا وَاحِدًا، وَإِنَّمَا تَلِدُ وَاحِدًا واحدا امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ، فَقَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا" إِنَّمَا أَرَادَ إِذَا رَأَيْتُمْ كُسُوفَ إِحْدَاهُمَا فَصَلُّوا، إِذِ الْعِلْمُ مُحِيطٌ أَنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ فِي وَقْتٍ وَاحِدٍ، كَمَا لَا تَلِدُ امْرَأَتَانِ وَلَدًا وَاحِدًا.
حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : بے سک سورج اور چاند کو کسی کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا ، لیکن وہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشا نیاں ہیں ، لہذا جب تم یہ نشانی دیکھو تو نماز پڑھو: امام ابو بکر فرماتے ہیں آپ کا یہ ارشاد گرامی کہ جب تم یہ نشانی دیکھو تو نماز پڑھو اس میں امام مزنی ؒ کے مذہب کی دلیل و حجت موجود ہے اس مسلہ میں جس میں ہمارے اصحاب محد ثین نے ان کی مخالفت کی ہیں کہ مقسم کھانے والے کی جب دو بیویاں ہو اور وہ ان سے کہے : جب تم دونوں بچہ پیدا کرو گی تو تم دونوں کو طلاق ہو جائے گی ۔ امام مزنی ؒ فر ماتے ہیں : جب ان میں سے ایک عورت نے بچے کو جنم دے دیا تو دونوں کو طلاق ہو جائے گی۔ کیو نکہ یہ بات یقینی ہے کہ دونوں عورتیں بیک وقت ایک ہی بچے کو جنم نہیں دے سکتی ۔ بلکہ ایک عورت ایک ہی بچے کو ہی جنم دے گی۔ لہذا نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان : جب تم یہ نشانی دیکھو تو نماز پڑھو ۔ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ جب تم ان میں سے کسی ایک کا گرہن دیکھو تو نماز پڑھو ، کیو نکہ یہ بات یقینی ہے کہ سورج چاند کو بیک وقت گرہن نہیں لگتا جس طرح کہ دو عورتیں ایک ہی بچے کو جنم نہیں دے سکتیں۔
أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ← قَيْسٍ ← إِسْمَاعِيلُ ← يَحْيَى ← بُنْدَارٌ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Collections of the gates of an eclipse prayer · Hadith 1370
