صیح ابن حزیمیہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 37
عَنْ عَبْدِ اللہِ ،قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ النَّبِیِّ ﷺ فَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مُوْطِءٍ ۔ وَقَالَ الْمَخْزُوْمِیُّ: کُنَّا نَتَوَضَّأُ مَعَ رَسُوْلِ اللہِ ﷺ وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِیءٍ۔ وَقَالَ الزُّھْرِیُّ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّﷺ فَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِیءٍ۔ قَالَ: أَبُوْبَکْرٍ ھٰذَا الْخَبَرُ لَہُ عِلَّۃٌ لَّمْ یَسْمَعْہُ الْأَ عْمَشُ عَنْ شَقِیْقٍ لَمْ أَکُنْ فَھِمْتَہُ فِی الْوَقْتِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُوْ طَاھِرٍ ، ثَنَا أَبُوْبَکْرٍ ، ثَنَا أَبُوْ ھَاشِمٍ زِیَادُ بْنُ أَیُّوْبَ ، ثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیْسَ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِقْقٍ قَالَ، قَالَ عَبْدُ اللہِ : کُنَّا لَا نَکُفُّ شَعْراً وَلَا ثَوْباً فِی الصَّلَاۃِ وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِیءٍ۔ أَخْبَرَنَا أَبُوْ طَاھِرٍ ، ثَنَا أَبُوْبَکْرٍ ، ثَنَا زِیَادُ ابْنُ أَیُّوْبَ، ثَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنِیْ شَقِیْقٌ۔ أَوْ حُدِّثْتُ عَنْہُ۔ عَنْ عَبْدِ اللہِ بِنَحْوِہِ
۔ "حضرت عبداللہﷺ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں ، ہم نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور گندگی کو روندنے سے وضو نہیں کرتے تھے۔ مخزومی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ہم رسو ل اللہﷺ کے ساتھ وضو کیا کرتے تھے لیکن گندگی روندنے سے (دوبارہ ) وضو نہیں کرتے تھے۔ زبری کی روایت میں ہے :ہم نبیﷺ کے ساتھ ہوتے تھے تو گندگی روندنے سے وضو نہیں کرتے تھے۔ امام ابوبکر ؒ فرماتے ہیں: اس حدیث میں ایک علت ہے ، ( وہ یہ کہ) اعمش نے یہ حدیث شقیق سے نہیں سنی ، میں اسے بروقت سمجھ نہ سکا، (یعنی بوقت روایت یہ علت مجھ سے مخفی رہی) حضرت عبداللہ ہی سے دوسری روایت ہے کہ الفاظ اس طرح ہیں:"ہم نماز میں بالوں اور کپڑوں کو اکٹھا نہیں کرتے تھے(ان کو سنبھالتے نہ تھے بلکہ سجدے کے دوران زمین پر لگنے دیتے تھے) اور نہ گندگی روندنے کے بعد وضو کرتے تھے۔"
عَبْدُ اللَّهِ
Sahih Ibn Khuzamia · The Ablution Book › The Ablution Book · Hadith 37
