Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2980

أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ الْفَقِيهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْمُسْلِمِ السُّلَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو عُثْمَانَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّابُونِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، وَرَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ، ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ بَصْرِيٌ، لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَرَأَ عَلَيَّ أَبُو مُوسَى هَذَا، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ظہر مغرب اور عشاء کی نمازیں وادی محصب میں پڑھیں پھر آپ کچھ دیر سوگئے پھر آپ سوا ر ہو کر بیت اللہ شریف پہنچے اور طواف وداع کیا۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے ، اسے صرف عمروبن حارث نے بیان کیا ہے امام ابوبکر فرماتے ہیں : جناب ابوموسی نے اس حدیث کی قراءت مجھے سنائی ۔ وہ فرماتے ہیں : احمد بن صالح نے یہ روایت ابن وہب کی سند سے مجھے لکھ کر ارسال کی۔

أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ← أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ← الْأُسْتَاذُ أَبُو عُثْمَانَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّابُونِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← الشَّيْخُ الْفَقِيهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْمُسْلِمِ السُّلَمِيُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2980

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2981

ثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ (1)، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ بِمِنًى: "نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ. -قَالَ لَنَا بُنْدَارٌ: حِينَ تَقَاسَمُوا، وَإِنَّمَا هُوَ- حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ". وَذَلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفُوا عَلَى بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لَا يُنَاكِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسَلِّمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -يَعْنِي بِذَلِكَ الْمُحَصَّبَ-.

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا، جبکہ ہم ابھی منیٰ میں تھے : ہم کل خیف بنی کنانہ میں پڑاؤ ڈالیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔ جناب بندار کی روایت میں ہے : جب انھوں نے قسمیں اٹھائی تھیں بلکہ صحیح لفظ یہ ہیں: جہاں پر انھوں نے کفر پر اتحاد کی قسمیں اٹھائی تھیں۔ اور یہ واقعہ اس طرح ہے کہ قریش اور کنانہ نے خیف یعنی وادی محصب میں بنی ہاشم اور بنی مطلب کے خلاف آپس میں قسمیں اٹھائی تھیں کہ وہ ان سے شادی بیاہ نہیں کریں گے اور ان کے خاندان سے خریدوفروخت نہیں کریں گے حتی کہ وہ رسول اللہﷺ کو ان کے حوالے کر دیں ۔

لَنَا رَسُولُ اللَّهِ وَنَحْنُ بِمِنًى: "نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ. ← أَبُو هُرَيْرَةَ ← أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2981

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2982

ثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ (1)، قَالَا: ثَنَا [293 - أ] بِشْرُ بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ؛ بِمِثْلِهِ. ثَنَا الرَّبِيعُ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُمْ قَالُوا: أَنْ لَا تُنَاكِحُوهُمْ، وَلَا يَكُونُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُمْ شَيْءٌ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ الرَّبِيعُ وَيُونُسُ: حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ. وَقَالَ بَحْرٌ: حِينَ أَقْسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ.

حضرت ابوہریرہؓ نبی کریمﷺسے مذکورہ بالا روایت کی مثل بیان کرتے ہیں ۔ اس میں یہ الفاظ ہیں : انھوں نے آپس میں قسمیں اٹھائیں کہ وہ بنی ہاشم اور نبی مطلب سے رشتہ داریاں نہیں کریں گے اور نہ ان کے ساتھ کوئی اور معاملہ کریں گے حتی کہ وہ رسول اللہﷺکو ان کے دشمنوں کے حوالے کر دیں ۔ جناب ربیع اور یونس کی روایت میں ہے : انھوں نے آپس میں کفر پر قسمیں کھائیں ،جناب بحر کی روایت میں ہے : جب انھوں نے کفر پر قسمیں اٹھائیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← أ] بِشْرُ بْنُ بُكَيْرٍ، ← يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2982

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2983

وَأَنَّ أَبَا رَافِعٍ أَرَادَ بِقَوْلِهِ: أَنَا ضَرَبْتُ قُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَأْمُرْنِي، فَجَاءَ فَنَزَلَ، أَيْ وَلَمْ يَأْمُرْنِي بِضَرْبِ الْقُبَّةِ فِي ذَلِكَ الْمَوْضِعِ، لَا أَنَّهُ أَرَادَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ الْأَبْطَحَ لِعِلَّةِ ضَرْبِ الْقُبَّةِ.

میں نے رسول اللہﷺ کا خیمہ وادی ابطح میں لگایا تھا اور آپ نے مجھے خیمہ لگانے کا حکم نہیں دیا تھا ۔ بس آپ تشریف لائے اور خیمے میں فروکش ہوگئے ۔ یعنی آپ نے مجھے اس جگہ خیمہ لگانے کا حکم نہیں دیا تھا ۔ یعنی آپ نے مجھے اس جگہ خیمہ لگانے کا حکم نہیں دیا تھا ۔ حضرت ابورافع کا یہ مطلب نہیں کہ نبی کریمﷺ وادی ابطح میں خیمہ لگا ہونے کہ وجہ سے اترے تھے ۔"

وَأَنَّ أَبَا رَافِعٍ أَرَادَ بِقَوْلِهِ:

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2983

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2984

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ الْأَيْلِيُّ، أَنَّ سَلَامَةَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ -حِينَ أَرَادَ أَنْ يَنْفِرَ مِنْ مِنًى-: "نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منیٰ سے روانگی کا ارادہ کرتے وقت فرمایا:"ہم کل، ان شاء اللہ ،خیف کنانہ میں اتریں گے جہاں انھوں نے کفر پر اتحاد کی باہمی قسمیں اٹھائی تھیں۔ "آپ کی مراد وادی محصب تھی ۔ پھر بقیہ روایت اوپر والی روایت کی مثل بیان کی ہے۔امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : نبی کریمﷺسے یہ سوال کہ آپ اپنے حج میں کل ( مکہ مکرمہ میں ) کہاں اتریں گے ۔ یہ روایت امام زہری نے ابو سلمہ کے واسطے سے حضرت ابوہریرہؓ سے بیان کی ہے ۔ جبکہ اس روایت کے آخر میں مذکورہ یہ قصہ : کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں ہوگا اور نہ کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث بنےگا ، یہ علی بن حسین کی عمرو بن عثمان کے واسطے سے حضرت اسامہ ؓ کی روایت میں مروی ہے ۔ میرے خیال میں معمر راوی کو وہم ہوا ہے اور اس نے ان دو واقعات کو اس سند کے ساتھ یکجا کر دیا ہے ۔ میں نے اس روایت کی علت کتاب الکبیر میں بیان کر دی ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← عَقِیلٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ الْأَيْلِيُّ، أَنَّ سَلَامَةَ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2984

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2985

ثنا محمد بن يحيى ثنا عبد الرزاق أخبرنا معمر عن الزهري عن علي بن حسين عن عمرو بن عثمان عن أسامة بن زيد قال : قلت يا رسول الله أين تنزل غدا و ذلك في حجته ـ قال : و هل ترك لنا عقيل منزلا ؟ ثم قال : نحن نازلون غدا بخيف بن كنانة حيث قاسمت قريش على الكفر و ذلك أن بني كنانة حالفت قريشا على بني هاشم أن لا يناكحوهم و لا يبايعوهم و لا يؤووهم قال معمر قال الزهري : و الخيف الوادي قال ثم قال : لا يرث الكافر المسلم و لا المسلم الكافر

حضرت اسامہ بن زیدؓ بیان کرتےہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں عرض کی: اے اللہ کے رسول! کل آپ مکہ مکرمہ میں کہاں تشریف فرما ہوں گے ، آپ نے فرمایا:"کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی مکان چھوڑا بھی ہے ؟ "پھر فرمایا:"ہم کل خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں قریش نے کفر پر اتحاد کی قسمیں کھائی تھیں ۔ اور وہ اس طرح کہ بنو کنانہ اور قریش نے بنی ہاشم کے خلا ف آپ میں یہ عہد کیا تھا کہ ان کے ساتھ نہ نکاح کریں گے اور نہ خریدوفروخت کریں گے اور نہ انھیں پناہ دیں گے ۔"امام زہری ؒ فرماتے ہیں : خیف ایک وادی ہے ۔ پھر آپ نے فرمایا:"کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہے اور نہ کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث بنے گا۔"

قُلْتُ ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ← عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2985

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2986

ثنا بخبر ابن رافع الذي ذكرت نصر بن علي الجهضمي و عبد الجبار بن العلاء و علي بن خشرم قال عبد الجبار ثنا سفيان و قال نصر : أخبرنا سفيان بن عيينة و قال ابن خشرم أخبرنا ابن عيينة عن صالح بن كيسان عن سليمان بن يسار عن أبي رافع قال : ضربت قبة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالأبطح و لم يأمرني أن أنزل الأبطح فجاء فنزل هذا حديث نصر و قال علي قال أبو رافع : لم يأمرني أن أنزل الأبطح و إنما جئت فضربت قبته فجاء فنزل و قال عبد الجبار : لم يأمرني النبي صلى الله عليه وسلم أن أضرب قبته إنما ضربت قبة النبي صلى الله عليه وسلم بالأبطح فنزل و زاد عبد الجبار قال : و كان أبو رافع عل ثقل و كان النبي صلى الله عليه وسلم منزله حين جاء من المدينة بأعلى مكة قال أبو رافع :

حضرت ابورافع بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کا خیمہ وادی ابطح میں لگا دیا ۔ آپ نے مجھے وادی ابطح میں اترنے کا حکم نہیں دیا تھا پھر آپ تشریف لائے تو آپ اس خیمے میں فروکش ہوئے ہی روایت جناب نصر کی ہے اور جناب علی بن خشرم کی روایت میں ہے : حضرت ابورافع ؓ فرماتے ہیں : آپ نے مجھے وادی ابطح میں اترنے کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ میں خود ہی آیا تو میں آپ کا خیمہ لگا دیا ۔ پھر آپ بھی تشریف لے آئے اور خیمے میں فروکش ہوگئے ۔ جناب عبدالجبار کی روایت میں ہے : نبی کریمﷺنے مجھے خیمہ نصب کرنے کا حکم نہیں دیا تھا ۔ بلکہ میں نے خود ہی وادی ابطح میں نبی کریمﷺکا خیمہ لگا دیا تو آپ اس میں تشریف فرما ہوگئے ۔ جناب عبدالجبار نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں : اور حضرت ابورافع ؓ آپ کے سامان کے نگران تھے اور نبی اکرمﷺ جب مدینہ منورہ سے تشریف لائے تھے تو آپ نے مکہ مکرمہ کی بالائی جانب قیام کیا تھا ۔ حضرت ابورافع ؓ بیان کرتےہیں : پس میں وادی ابطح میں آیا تو میں نے آپ کا خیمہ لگا دیا ۔ پھر آپ بھی آگئے اور اس میں تشریف فرما ہوگئے ۔

أَبِي رَافِعٍ ← سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← ابْنُ خَشْرَمٍ ← سفيان بن عيينة و ← نَصْرٌ ← سفيان و ← عَبْدُ الْجَبَّارِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2986

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2987

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثَنَا يَحْيَى، ثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُحَصَّبَ لِيَكُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ، فَمَنْ شَاءَ نَزَلَهُ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ.

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺوادی ابطح میں صرف اس لیے اترے تھے کیونکہ یہاں سے ( مدینہ منورہ ) روانہ ہونا آسان تھا لہٰذا جو شخص چاہے اس وادی میں اترے اور جو چاہے نہ اترے ۔

عَائِشَةَ ← أَبِي ← هِشَامٍ ← يَحْيَى ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2987

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2988

ثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ [293 - ب]: نُزُولُ الْمُحَصَّبِ لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ، إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَكُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهَا: (لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ) تُرِيدُ لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ الَّتِي يَجِبُ عَلَى النَّاسِ الِائْتِمَامُ بِفِعْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ كُلُّ مَا فَعَلَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنْ كَانَ مِنْ فِعْلِ الْمُبَاحِ- فَقَدْ يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ السُّنَّةِ، أَيْ أَنَّ لِلنَّاسِ الِاسْتِنَانَ بِهِ إِذْ هُوَ مُبَاحٌ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِمْ أَنْ يَفْعَلُوا ذَلِكَ الْفِعْلَ.

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں ۔ وادی محصب میں قیام کرنا سنت نہیں ہے ، رسول اللہﷺنے اس وادی میں صرف اس لیے قیام کیا تھا کہ یہ آپ کی روانگی کےلیے آسان جگہ تھی ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : عائشہ ؓ کا یہ فرمان وادی محصب میں قیام کرناسنت نہیں ہے ۔ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ ایسا قیام کرنا سنت نہیں ہے ۔ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ ایسا فعل نہیں ہے کہ جس کی اقتداء کرنا لوگوں کےلیے واجب ہو ۔ کیونکہ نبی اکرمﷺ کے تمام افعال اگرچہ وہ مباح ہی ہوں ان پرسنت کا لفظ تو بولا جاتا ہے ۔ یعنی لوگ اس سنت کی پیروی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ مباح ہے لیکن ان پر یہ فعل واجب نہیں ہے ( کہ اس کا م کو نہ کرنے والا گناہ گار ہو جائے یا اس پر کفارہ واجب ہو جائے ) ۔"

عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← وَكِيعٌ، ← سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2988

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2989

ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، قَالَ عَلِيٌّ: أَخْبَرَنَا. وَقَالَ الْآخَرُونَ، ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: لَيْسَ الْمُحَصَّبُ بِشَيْءٍ، إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ: لَيْسَ الْمُحَصَّبُ بِشَيْءٍ، أَرَادَ لَيْسَ بِشَيْءٍ يَجِبُ عَلَى النَّاسِ نُزُولُهُ، فَنَفَى اسْمَ الشَّيْءِ عَنْهُ عَلَى الْمَعْنَى الَّذِي تَرْجَمْتُ الْبَابَ، إِذِ الْعِلْمُ مُحِيطٌ أَنَّ نُزُولَ الْمُحَصَّبِ فِعْلٌ وَاسْمُ الشَّيْءِ وَاقِعٌ عَلَى الْفِعْلِ، وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مُبَاحًا، لَا وَاجِبًا.

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ وادی محصب میں اترنا کوئی ضروری چیز نہیں ہے ۔ بلکہ یہ تو ایک اتفاقی منزل ہے جہاں رسول اللہﷺ تشریف فرما ہوئے تھے ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : حضرت ابن عباسؓ کے اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ وادی محصب میں اترنا لوگوں پر واجب نہیں ہے ۔ اس طرح انھوں نے ایک چیز کی نفی کی ہے ( اگرچہ وہ مباح ہے ) جیسا کہ میں نے اس باب کے عنوان میں ذکر کیا ہے کیونکہ یہ یقینی بات ہے کہ وادی محصب میں ٹھہرنا ایک فعل ہے اور اس فعل پر وادی کا نام محصب واقع ہوا ہے ( جس کی نفی کی گئی ہے کہ محصب کوئی چیز نہیں۔) اگرچہ یہ فعل مباح ہے واجب نہیں ہے

ابْنِ عَبَّاسٍ: لَيْسَ الْمُحَصَّبُ بِشَيْءٍ، إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ ← عَطَاءٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← الْآخَرُونَ ← عَلِيٍّ، ← عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ← أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ← سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2989

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2990

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ، قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ يَنْزِلُونَ الْأَبْطَحَ.

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ، حضرت ابوبکر، عمر اور عثمان ؓ یہ سب حضرت وادی ابطح میں اترتے تھے ۔

كَانَ رَسُولُ اللَّهِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ يَنْزِلُونَ الْأَبْطَحَ. ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2990

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2991

وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ، قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ.

حضرت ابن عمرؓ سے مذکورہ روایت کی طرح مروی ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ مِثْلَہُ۔ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2991

chevron_left Previous
1…249250251…258
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden22. The groups of the gates of obligatory travel23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness24. The congregation of the gates of prayer on the rows25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr37. The gates of the prayer of fear38. Collections of the gates of an eclipse prayer39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals