صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2477
حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدورقي، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ -وَهُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ- عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَثَّ عَلَى الصَّدَقَةِ فَأَبْطَأَ (1) أُنَاسٌ حَتَّى رُؤيَ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ [250 - ب] ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَ بِصُرَّةٍ، فَأَعْطَاهَا، فَتَتَابَعَ النَّاسُ حَتَّى رُؤيَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّرُورُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَإِنَّ لَهُ أَجْرَهَا وَأَجْرَ مَنْ عَمِلَ بِهَا، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْءٌ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا، وَمِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ".
حضرت جریر بن عبداللہ ؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے اس حکم کی تعمیل میں تاخیر کر دی حتی کہ آپ کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار نمودار ہوگئے ۔ پھر ایک انصاری صحابہ ایک تھیلی لایا اور وہ صدقہ میں دےدی ۔ پھر لوگ پے در پے صدقہ لانے لگے حتی کہ رسول اللہﷺ کا چہرہ مبارک خوشی سے کھل اٹھا ۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے کوئی اچھا طریقہ رائج کیا تو اسے اپنا بھی اور اس طریقے پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کا بھی اجر ملے گا جبکہ ان کے اپنے اجر میں بھی کمی نہیں کی جائے گی ۔ اور جس شخص نے ( اسلام میں) برا طریقہ رائج کیا تو اسے ا س کا اپنا اور اس طریقے پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کا بھی گناہ ہوگا جبکہ دیگر عمل کرنے والوں کے اپنے گناہ میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔"
جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هِلَالٍ الْعَبْسِيُّ ← مُسْلِمٍ -وَهُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ- ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ
Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2477
