صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ کِتَابُ الزّکاۃ · حديث 2365
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ (1)، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ (2) قَالَ: اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ. فَقُلْتُ: إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ، وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ. قَالَ: خُذْ مَا أَعْطَيْتُكَ، فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَمَّلَنِي. فَقُلْتُ: مِثْلَ قَوْلِكَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَ فَكُلْ وَتَصَدَّقَ". قَالَ أَبُو بَكْرِ: ابْنُ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيُّ أَحْسِبُهُ: عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ.
جناب ابن الساعدی المالکی ؓ فرماتے ہیں : حضرت عمر ؓ نے مجھے زکوٰۃ کی وصولی پر عامل مقرر کیا ۔ جب میں زکوٰۃ کی وصولی سے فارغ ہوگیا اور میں نے مال ان کے حوالے کر دیا تو انہوں نے مجھے اجرت دینے کا حکم دیا تو میں نے عرض کی: بے شک میں نے یہ کام اللہ کی رضا کےلیے کیا ہے اور میری اجرت اللہ تعالیٰ ہی کے ذمے ہے ۔ تو حضرت عمرؓ نے فرمایا: میں تمہیں جو مال دے رہا ہوں ، وہ لے لو کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کے عہد مبارک میں یہی کام انجام دیا تھا تو آپ نے مجھے مزدوری دی تھی تو میں نے بھی تمہاری با ت کی طرح اظہار کیا تھا ۔ اس پر رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا تھا : " جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے مل جائے تو کھاؤ اور صدقہ کر دو ۔ "امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : میرے خیال میں ابن الساعدی المالکی سے مراد عبداللہ بن سعد بن ابی سرح ہے ۔
ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ، ← بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ← بُكَيْرٍ، ← اللَّيْثُ ← شُعَيْبٌ، ← الرَّبِیْعُ بْنُ سلیمان المرادی
Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Book of Zakat · Hadith 2365
