صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ الأَفعَالِ المُبَاحَۃِ فِی المَسجِدِ غَیرَ الصَّلاَۃِ وَذِکرِاللہِ · حديث 1333
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ سَعْدًا رُمِيَ فِي أَكْحَلِهِ، فَضَرَبَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِبَاءً فِي الْمَسْجِدَ، لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ، قَالَ: فَتَحَجَّرَ كَلْمُهُ لِلْبُرْءِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنْ لَيْسَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ، أَنْ أُجَاهِدَ فِيكَ مِنْ قَوْمٍ كَذَّبُوا نَبِيَّكَ، وَأَخْرَجُوهُ وَفَعَلُوا وَفَعَلُوا، وَإِنِّي (1) [144 - أ] أَظُنُّ أَنْ قَدْ وُضِعَتِ الْحَرْبُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَافْجُرْ هَذَا الْكَلْمَ حَتَّى يَكُونَ مَوْتِي فِيهِ، قَالَ: فَبَيْنَا هُمْ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذِ انْفَجَرَ كَلْمُهُ، فَسَالَ الدَّمُ مِنْ جُرْحِهِ حَتَّى دَخَلَ خِبَاءَ الْقَوْمِ، فَنَادَوْا: يَا أَهْلَ الْخِبَاءِ مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ، فَنَظَرُوا فَإِذَا لَبَّتُهُ قَدِ انْفَجَرَ مِنْ كَلْمِهِ وَإِذَا الدَّمُ لَهُ هَدِيرٌ.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سعد ؓ کو (جنگ خندق)ہفت اندام کی رگ میں تیر لگ گیا ( اور وہ شدید زخمی ہو گئے )نبی کریمﷺ نے ان کے لیے مسجد میں خیمہ لگوایا تا کہ قریب رہ کر ان کی تیما داری کر سکیں ۔ راوی کہتے ہیں : ان کا زخم بھرنے لگا ۔ تو انہوں نے اللہ تعالی سے یہ دعا کی : اے اللہ ! تو خوب جانتا ہے کہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں کہ میں تیرے دین کے لیے ایسے لوگوں سے جہاد کروں جنہوں نے تیرے نبی ﷺ کو جھٹلایا اور اسے (مکہ مکرمہ سے )نکال دیا ۔ اور طرح طرح کی تکا لیف دیں ۔ میر ا خیال ہے کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان جنگ ختم کر دی ۔ لہذا میرے اس زخم کو جاری کر دے تا کہ میری موت (شہادت) اسی زخم کی وجہ سے ہو جائے ۔ راوی کہتا ہے : وہ اسی حال میں تھے کہ ان کا زخم پھوٹ پڑا ۔ ان کا خون اس قدر بہہ نکلا کہ وہ دوسرے لوگوں کے خیمے میں داخل ہو گیا تو انہوں نے پکار کر پوچھا : اے خیمے والوں ! یہ کیا چیز تمہاری طرف سے ہمارے خیمے میں آ رہی ہے؟ تو انہوں نے دیکھا تو حضرت سعد ؓ کی سینہ زخم کی وجہ سے پھٹ چکا تھا اور ان کا خون تیز ااواز کے ساتھ نکل رہا تھا ۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr · Hadith 1333
