صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 745
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ كَعْبًا حَلَفَ لَهُ بِالَّذِي فَلَقَ (2) الْبَحْرَ لِمُوسَى، إِنَّا نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ دَاوُدَ نَبِيَّ اللَّهِ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ: "اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ نِقْمَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ". قَالَ: وَحَدَّثَنِي كَعْبٌ، أَنَّ صُهَيْبًا صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُهُنَّ عِنْدَ انْصِرَافِهِ مِنْ صَلَاتِهِ.
''حضرت عطا بن ابی مروان اپنے والد بزرگوار سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت کعب نے ان کےلئے اس ذات کی قسم کھائی جس نے حضرت موسیٰؑ کےلئے سمندر کو پھاڑ (کر راستہ بنا) دیاتھا۔ کہ بے شک ہم تورات میں یہ پاتے ہیں کہ اللہ کے نبی داود ؑ جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے:''اللَّہُمَّ أَصْلِحْ لیِْدِیِنی الَّذِیْ جَعَلْتَہُ لِیْ عِصْمَۃًوَأَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتَیْ جَعَلْت فَیْھَامُعَاشِیْ ، اللَّھُمَّ أَعُوْذُبِرَضَالکَ مَنْ سَخَطِکَ وَأَعُوْذُبِعَفْوِکَ مِنْ نِقْمَتِکَ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْکَ، اللَّھُمَّ لَا ماَنَعَ لِمَاأَعْطَیْتَ وَلَا مُعطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذاالْجَدِّمِنْکَ الْجَدُّ''اے اللہ ! میرےلئے میرے دین کی اصلاح فرما دے جسے تو نے میرے لیے (آخرت میں عذاب سے )بچا ؤ کا سبب بنایا ہے، اور میرے لیے میری دنیا کی اصلاح فرمادے جس میں تو نے میرے لیے معیشت کے اسباب مہیا کیے ہیں۔ اے اللہ ! میں تیرے غصے سے تیری رضا اور خوشنودی کی پناہ میں آتا ہوں ، اور تیرے عذاب اور ناراضگی سے تیری بخشش و درگزر کی پناہ میں آتا ہوں ، اور میں تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں ، اے اللہ !جو نعمت تو عطا کردے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے تو روک لے اسے کوئی عطا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور تجھ سے کسی مال و دولت والے کو اس کا مال دار ہونا نفع نہیں دےگا۔''کہتے ہیں اور مجھے حضرت کعب نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺکے صحابی حضرت صہیب بے انہیں بیان کیا کہ محمد ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے تھے۔''
أَبِيهِ ← عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 745
