صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 3016
ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، ثَنَا سَيْفٌ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَيْتَ فَجِئْتُ فَإِذَا هُوَ قَدْ خَرَجَ، وَإِذَا بِلَالٌ قَائِمٌ عِنْدَ بَابِ الْكَعْبَةِ. قَالَ: قُلْتُ يَا بِلَالُ! أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: هَاهُنَا. قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْحِجْرِ وَالْبَابِ. قَالَ: فَكَانَ مُجَاهِدٌ يَصِفُهَا بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ اللَّتَيْنِ مِنْ قِبَلِ بَابِ بَنِي مَخْزُومٍ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يُرِيدُ فَكَانَ مُجَاهِدٌ يَصِفُهَا -أَيْ صَلَاتَهُ فِي الْكَعْبَةِ- أَنَّهُ صَلَّى بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ اللَّتَيْنِ مِنْ قِبَلِ بَابِ بَنِي مَخْزُومٍ.
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے جب میں وہاں پہنچا تو آپ باہر تشریف لا چکے تھے جبکہ حضرت بلال ؓ کعبہ شریف کے دروازے کے پاس کھڑے تھے ۔ میں نے کہا: اے بلال! رسول اللہﷺنے کہاں نماز پڑھی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا: یہاں پڑھی ہے وہ فرماتے ہیں : پھر آپ باہر تشریف لائے تو حجر اسود اور بیت اللہ شریف کے دروازے کے درمیان دو رکعات نماز پڑھی ، جناب سیف کہتےہیں : امام مجاہد بتاتے تھے کہ آپ نے بنی مخزوم کے دروازے کی جانب والے ستونوں کے درمیان نماز پڑھی تھی ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : ان کی مراد یہ ہے کہ امام مجاہد کہتے تھے کہ رسول اللہﷺنے کعبہ شریف میں ان دوستونوں کے درمیان نما زپڑھی تھی جو بنی مخزوم کے دروازے والی سمت میں تھے ۔
ابْنِ عُمَرَ ← مُجَاهِدًا، ← سَيْفٌ ← أَبُو عَاصِمٍ ← عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ،
Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 3016
