Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2422

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الشَّيْبَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلَاةِ يَوْمَ الْفِطْرِ.

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عید الفطر والے دن لوگوں کے نماز کےلیے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الشَّيْبَانِيُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2422

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2423

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ [246 - ب] أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى.

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے لوگوں کے عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلَانِيُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2423

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2424

حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ الْبَصْرِيُّ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، -مُؤَذِّنُ مَسْجِدِ الْجَامِعِ- حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَحْفَظَ زَكَاةَ رَمَضَانَ فَأَتَانِي آتٍ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ فَأَخَذْتُهُ، فَقُلْتُ: لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: دَعْنِي، فَإِنِّي مُحْتَاجٌ فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ مَا صَلَّى الْغَدَاةَ: "يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ اللَّيْلَةَ -أَوْ قَالَ: الْبَارِحَةَ-؟ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! شَكَا حَاجَةً فَخَلَّيْتُهُ وَزَعَمَ أَنَّهُ لَا يَعُودُ. فَقَالَ: "أَمَا أَنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ، وَسَيَعُودُ". قَالَ: فَرَصَدْتُهُ، وَعَلِمْتُ أَنَّهُ سَيَعُودُ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَجَاءَ، فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ. فَأَخَذْتُهُ فَقُلْتُ: لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَشَكَا حَاجَةً فَخَلَّيْتُ عَنْهُ، فَأَصْبَحْتُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ اللَّيْلَةَ -أَوِ الْبَارِحَةَ-؟ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! شَكَا حَاجَةً فَخَلَّيْتُهُ وَزَعَمَ أَنَّهُ لَا يَعُودُ. فَقَالَ: "أَمَا أَنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ". فَرَصَدْتُهُ وَعَلِمْتُ أَنَّهُ سَيَعُودُ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَجَاءَ، فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ فَأَخَذْتُهُ، فَقُلْتُ: لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: دَعْنِي حَتَّى أُعَلِّمَكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهِنَّ -قَالَ: وَكَانُوا أَحْرَصَ شَيْءٍ عَلَى الْخَيْرِ- قَالَ: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَةَ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) [البقرة: 255]، فَإِنَّهُ لَنْ يَزَالَ مَعَكَ مِنَ اللَّهِ حَافِظًا. وَلَا يَقْرَبُكَ الشَّيْطَانُ حَتَّى تُصْبِحَ، فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: "صَدَقَكَ، وَإِنَّهُ لَكَاذِبٌ، تَدْرِي مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلَاثِ لَيَالٍ، ذَاكَ الشَّيْطَانُ".

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے صدقہ رمضان کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ۔ تو آدھی رات کے وقت میرے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے اناج لینا شرو ع کر دیا ۔ تو میں نے اسے پکڑ لیا اور میں نے کہا: میں تمھیں ضرور رسول اللہﷺ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ تو اس نے عرض کی : مجھے چھوڑ دو کیونکہ میں حاجت مند ہوں ۔ تو میں نے ( اس پر ترس کھا کر ) چھوڑ دیا ۔(صبح ہوئی) تو رسول اللہﷺ نے نماز فجر کے بعد فرمایا: "ابوہریرہ! آج رات یا گزشتہ رات تمھارے قیدی کا کیا بنا ؟ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسولﷺ!اس نے اپنی حاجت مندی کا ذکر کیا اور آئندہ چوری نہ کرنے کا وعدہ کیا تو میں نے اسے آزاد کر دیا ۔ اس پر آپ نےفرمایا: خبردار!اس نے تمھارے ساتھ جھوٹ بولا ہے اور وہ دوبارہ آئے گا ۔ " حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں: تو ( اگلی رات) میں نے اس کی گھات میں بیٹھ گیا کیونکہ رسول اللہﷺ کے فرمان کی وجہ سے مجھے یقین تھا کہ وہ ضرور آئے گا چنانچہ وہ آیا اور اس نے غلہ اٹھانا شروع کر دیا ۔ ( میں نے اسے گرفتار کیا ) اور اسے کہا: میں تمھیں ضرور رسو ل اللہﷺ کے سامنے پیش کروں گا ۔ تو اس نے پھر اپنی تنگ دستی اور حاجت مندی کا رونا رویا تو میں نے ( ترس کھا کر ) اسے چھوڑ دیا ۔ صبح ہوئی تو رسول اللہﷺ نے مجھے پوچھا : "تمہارے رات کے قیدی کا کیا بنا ؟ " میں نے کہا اللہ کے رسول ! اس نے اپنے فقر وفاقہ کا ذکر کیا اور آئندہ چوری نہ کر نے کا وعدہ کیا تو میں نے اسے آزاد کر دیا۔ تو آپ نے فرمایا: "خبر دار ! اس نے تمھارے ساتھ جھوٹ بولا ہے اور وہ دوبارہ آئے گا ۔"رسول اللہﷺ کے اس فرمان کی وجہ سے مجھے یقین ہوگیا کہ وہ ضرور آئے گا ۔ لہٰذا وہ آیا اور اس نے اناج اٹھانا شروع کر دیا ، اور میں نے اسے گرفتار کر لیا میں نے اسے کہا: اب تو میں ضرور تجھے رسول اللہﷺ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ تو اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو میں تمھیں چند ایسے کلمات سکھا دیتا ہوں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ تمھیں بہت نفع دیں گے ۔ اور صحابہ کرام تو خیر و بھلائی کے بڑے ہی حریص تھے ۔ ( لہٰذا سے چھوڑ دیا ) تو اس نے کہا: جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو آیۃ الکرسی(اَللہُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ)پڑھ لیا کرو تو اللہ کی طر ف سے ایک فرشتہ ساری رات تمھاری حفاظت کرتا رہے گا اور صبح تک شیطان تمھارے قریب نہیں آئے گا ۔ تو میں نے اسے آزاد کر دیا ۔ تو رسول اللہﷺ نے انھیں کہا:"اے ابوہریرہ! "تمھارے قیدی کا کیا بنا ؟ "تو انھوں نے نبی کریمﷺ کو ساراواقعہ بتایا ۔ تو آپ نے فرمایا: "اس نے تمھیں سچ بتایا ہے حالانکہ وہ خود جھوٹا ہے کیا تمھیں معلوم ہے کہ تم تین راتوں سے کس کے ساتھ ہم کلام رہے ہو؟ وہ شیطان تھا۔"

أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← عَوْفٌ، ← عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ مُؤَذِّنُ مَسْجِدِ الْجَامِعِ ← هِلاَلُ بْنُ بِشْرٍ الْبَصْرِيُّ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ غَرِيبٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2424

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2425

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ -هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَتَصَدَّقُ بِصَدَقَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ -وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ- إِلَّا اللَّهُ يَأْخُذُهَا بِيَمِينِهِ، فَيُرَبِّيهَا لَهُ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ، أَوْ قَالَ: فَصِيلَهُ، حَتَّى تَبْلُغَ التَّمْرَةُ مِثْلَ أُحُدٍ". وَقَالَ عُتْبَةُ: فَلُوَّهُ: قَلُوصَهُ. وَلَمْ أَضْبَطْ عَنْ عُتْبَةَ: مِثْلَ أُحُدٍ.

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: "جو بھی مسلمان آدمی اپنی حلال وپاکیزہ کمائی سے صدقہ کرتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ صرف حلال مال سے کیا ہوا صدقہ ہی قبول کرتے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ اس صدقے کو اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر اس کی اسی طرح پرورش کرتے ہیں جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنے گھوڑے کے بچے یا فرمایا:گائے کے بچھڑ ے کی پرورش کرتا ہے۔ حتی کہ ایک کھجور ( کا صدقہ ) بھی احد پہاڑ کے بربر ہو جاتا ہے ۔"جناب عتبہ کہتے ہیں :فَلُوَّہْکا معنی ہے : بچھیرا ہے اور میں نے جناب عقبہ کی روایت میں احد کے برابر کے الفاظ ضبط نہیں کیے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي الْحُبَابِ -هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ- ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2425

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2426

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَصَدَّقَ مِنْ طَيِّبٍ تَقَبَّلَهَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَخَذَهَا بِيَمِينِهِ فَرَبَّاهَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ مُهْرَهُ أَوْ فَصِيلَهُ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَصَدَّقُ بِاللُّقْمَةِ فَتَرْبُو فِي يَدِ اللَّهِ -أَوْ قَالَ: فِي كَفِّ اللَّهِ- حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ، فَتَصَدَّقُوا".

"حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:"جب بندہ اپنی حلال وپاکیزہ کمائی سے صدقہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے قبول کر لیتے ہیں اور اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر اس طرح پرورش کرتے ہیں جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنے بچھرے یا بچھڑے کی پر ورش کرتا ہے ۔ بے شک کوئی آدمی ایک لقمے کا صدقہ کر تا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ یا فرمایا: اللہ تعالیٰ کی ہتھیلی میں پرورش پاتا ہے حتی کہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے ، لہٰذا تم صدقہ کرو۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2426

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2427

حَدَّثَنَا عُمَرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؛ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ؛ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ؛ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ جَعْفَرٌ: قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَقَالَ الْقُطَعِيُّ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؛ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزاقِ. زَادَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِهِ: وَتَصْدِيقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ. (يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ) [البقرة: 276].

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جناب عبدالرزاق کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ جناب جعفر کی روایت میں اضافہ ہے: اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں بھی ہے :(یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ) " اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے ۔"(سورئہ بقرہ:۲۷۶)

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبَا هُرَيْرَةَ، وَقَالَ الْقُطَعِيُّ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ: ← جَعْفَرٌ، ← الْقَاسِمِ، ← عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← شُعْبَةُ، ← الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ← وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، ← عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← وَكِيعٌ، ← وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، ← وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِي، ← النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْقَاسِمِ، ← هِشَامٍ ← عَبْدُ الْوَهَّابِ، ← عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2427

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2428

حَدَّثَنَا الْحسنُ بْنُ الْحَسَنِ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرَو بْنِ مُرَّةَ، أَنَّهُ سَمِعَ خَيْثَمَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[247 - أ]: أَنَّهُ ذَكَرَ النَّارَ فَتَعَوَّذَ مِنْهَا وَأَشَاحَ بِوَجْهِهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: "اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ [لَمْ] (1) تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ".

حضرت عدی بن حاتم ؓ نبی کریمﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے جہنم کی آگ کا تذکرہ کیا تو اس سے اللہ کی پناہ مانگی اور ( جہنم سے ) نفرت کرتے ہوئے دو یا تین مرتبہ اپنا چہرہ مبارک پھیرا ، پھر فرمایا: "جہنم کی آگ سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کر کے ہی بچو، اگرتمھارے پاس یہ بھی نہ ہو تو پاکیزہ کلمہ بول کر ہی آگ سے بچو۔"

"اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَبِكَلِمَةٍ طَيْبَةٍ" ← النَّارَ فَتَعَوَّذَ مِنْهَا وَأَشَاحَ بِوَجْهِهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ ← النَّبِيِّ أ]: أَنَّهُ ← عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ← خيثمة ← عَمْرَو بْنِ مُرَّةَ، أَنَّهُ ← شُعْبَةُ، ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← الْحسنُ بْنُ الْحَسَنِ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2428

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2429

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هُوَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَأَنَا أَبْرَأُ مِنْ عُهْدَتِهِ (2).

حضرت ابن عباسؓ نبی اکرمﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کر کے ہی بچو ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں: اسماعیل سے مراد اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور میں اس کی ذمہ داری سے بری ہوں ۔"

أَبُو بَكْرٍ: هُوَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَأَنَا أَبْرَأُ مِنْ عُهْدَتِهِ ← اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ← رَسُولِ اللَّهِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ، ← إِسْمَاعِيلُ ← أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، ← بُنْدَارٌ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2429

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2873

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ قَالَ: أَفَاضَ رسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا هَبَطَ بَطْنَ مُحَسِّرٍ، قَالَ: "أَيُّهَا النَّاسُ! عَلَيْكُمْ بِحَصَى الْخَذْفِ"، وَيُشِيرُ بِيَدِهِ حَذْفَ الرَّجُلِ (2). وَقَالَ هَارُونُ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.

حضرت فضلؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ مزدلفہ سے روانہ ہوئے ، پھرجب وادی محسر کے درمیان پہنچے تو فرمایا: "اے لوگو!تم پر چھوٹی کنکریاں مارنا لازمی ہے"، اور آپ ہاتھ سے اشارہ کر کے بتا رہے تھے جیسے آدمی دو انگلیوں میں کنکریرکھ کر پھینکتا ہے۔

ابْنُ جُرَيْجٍ، ← "أَيُّهَا النَّاسُ! عَلَيْكُمْ بِحَصَى الْخَذْفِ"، وَيُشِيرُ بِيَدِهِ حَذْفَ الرَّجُلِ وَقَالَ هَارُونُ: ← أَفَاضَ رسول الله فَلَمَّا هَبَطَ بَطْنَ مُحَسِّرٍ، ← الْفَضْلُ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي مَعْبَدٍ، ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبُو خَالِدٍ؛ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2873

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2874

ثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا بِشْرٌ -وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ- ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ -وَهُوَ ابْنُ حَرْمَلَةَ- عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدَ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[فَلَمَّا وَقَفْنَا بِعَرَفَاتٍ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -] (1) وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: يَا عَمِّ! مَا يَقُولُ؟ قَالَ، يَقُولُ: "ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَاذِفِ". وَقَالَ بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ هِنْدَ عَنْ حَرْمَلَةَ، قَالَ: حَجَجْتُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: عَمُّ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو: سِنَانُ بْنُ سَنَّةَ، سَمَّاهُ وُهَيْبٌ.

حضرت حرملہ بن عمرواسلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا۔جب ہم نے عرفات میں وقوف کیا تومیں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپ نے ایک انگلی پر دوسری انگلی رکھی ہوئی تھی ۔ تو میں نے اپنے چچا سے کہا: اے چچا جی!آپ کیا فرما رہے ہیں ؟ انھوں نے کہا:آپ فرما رہے ہیں : "کہ جمعرات کو خاذف کنکریاں مارو (جو چنے کے دانے کے برابر ہوں)"امام ابوبکر ؒ فرماتے ہیں :حضرت حرملہ بن عمرو کے چچا کا نام جناب وہیب نے سنان بن سنتہ بیان کیا ہے۔

أَبُو بَكْرٍ: عَمُّ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو: سِنَانُ بْنُ ← حججت ← حَرْمَلَةُ، ← يحيى بنِ هندٍ، ← بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ، ← "ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَاذِفِ". ← حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: يَا عَمِّ! مَا ← حَرملَة بن عَمرو الأسْلمَى، ← يحيى بنِ هندٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ -وَهُوَ ابْنُ حَرْمَلَةَ- ← بِشْرٍ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ ← أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2874

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2875

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ كُرَيْبٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ غَرِيبٍ، ثَنَا عَبْدُ الرحيم بْنُ سُلَيْمَانَ (2)، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ.

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمرے کو چنے کے دانے کےبرابر کنکریاں ماریں۔

رَمَى رَسُولُ اللَّهِ الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ. ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ كُرَيْبٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ غَرِيبٍ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2875

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2876

ثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ؛ ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، ثَنَا مُحَمَّدٌ -يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ- أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْمِي يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى. وَأَخْبَرَ مَعْمَرٌ: وَاحِدًا -يَعْنِي جَمْرَةً وَاحِدَةً- وَقَالَا: وَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ، فَعِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ.

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺدس ذوالحجہ کو چاشت کے وقت جمرے پرکنکریاں مارتے تھے جناب معمر بیان کرتے ہیں : صرف ایک جمرے کو۔ دونوں راویوں کی روایت میں ہے : باقی دنوں میں سورج ٖڈھلنے کے بعد کنکریا ں مارتے تھے۔

وَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ، فَعِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ. ← كَانَ النَّبِيُّ يَرْمِي يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى. وَأَخْبَرَ مَعْمَرٌ: وَاحِدًا -يَعْنِي جَمْرَةً وَاحِدَةً- ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← محمد يعني ابن بكر ← مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عِيسَى؛ ← عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2876

chevron_left Previous
1…233234235…258
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden
22. The groups of the gates of obligatory travel
23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness
24. The congregation of the gates of prayer on the rows
25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer
26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs
27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them
28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night
29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers
30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned
31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it
32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down
33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel
34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them
35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization
36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr
37. The gates of the prayer of fear
38. Collections of the gates of an eclipse prayer
39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it
40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them
41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals