صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2418
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ الْفَرَّاءِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا نُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ إِذْ كَانَ [فِينَا] (1) رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ، وَلَمْ نَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ مِنَ الشَّامِ إِلَى الْمَدِينَةِ قَدْمَةً وَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ بِهِ النَّاسَ: مَا أَرَى مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ إِلَّا تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ هَذِهِ، فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَا أَزَالُ أُخْرِجُهُ كَمَا كُنْتُ أُخْرِجُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَدًا، أَوْ مَا عِشْتُ.
حضرت ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے عہد مبارک میں صدقہ فطر اناج کا ایک صاع ، یا کھجوروں کا ایک صاع یا جَو کا ایک صاع یا کشمش کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع اد اکیا کرتے تھے ۔ ہم اسی معمول کے مطابق صدقہ فطر ادا کرتے رہے حتیٰ کہ حضرت معاویہ ؓ شام سے مدینہ منورہ تشریف لائے اور لوگوں سے خطاب کیا تو فرمایا: میر ے خیال میں شام کی گندم کے دو مد ان چیزوں کے ایک صاع کے برابر ہیں۔ تو لوگوں نے اسی پر عمل شروع کر دیا ۔ حضرت ابوسعید ؓ فرماتے ہیں : میں تو ہمیشہ اسی طرح صدقہ فطر اد اکرتا رہوں گا جس طرح میں رسول اللہﷺ کے زمانہ مبارک میں ادا کیا کرتا تھا۔ یا فرمایا: جب تک میں زندہ ہوں ( اسی طرح عمل پیرا رہوں گا ۔)
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، ← دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ*، ← وَكِيعٌ، ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ
Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2418
