Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2396

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ (1)، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ، وَلَا فِي عَبْدِهِ، وَلَا وَلِيدَتِهِ صَدَقَةٌ، إِلَّا صَدَقَةُ الْفِطْرِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ مَخْرَمَةَ خَرَّجْتُهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ.

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا: " مسلمان شخص پر اس کے گھوڑے ، غلام اور لونڈی میں کوئی صدقہ فرض نہیں سوائے صدقہ فطر کے ( غلام اور لونڈی کی طرف سے صدقہ فطر وہ ادا کرے گا )۔"امام ابوبکر ؒ فرماتے ہیں: جناب مخرمہ کی روایت میں نے اس باب کے علاوہ باب میں بیان کر دی ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ← مَكْحُولٌ ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← یَحْیَی بْنُ حَکِیمٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2396

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2839

حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ أَهْلَ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ لَهُمْ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي جَاءُونِي شُعْثًا غُبْرًا".

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :" بے شک اللہ تعالیٰ کے حاجیوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر ومباہات کا اظہار فرماتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ انھیں فرماتے ہیں : میرے بندوں کو دیکھو کیسے غبارآلودپراگندہ حال میں میرے دربار میں حاضر ہیں۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُجَاهِدٍ ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2839

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2840

قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَرَوَى مَرْزُوقٌ -هُوَ أَبُو بَكْرٍ- عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذَا كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ إِنَّ اللَّهَ يَنْزِلُ إِلَى السَّمَاءِ فَيُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا، ضَاحِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ. فَتَقُولُ لَهُ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ فِيهِمْ فُلَانٌ يَزْهُو وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ، قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ: قَدْ غَفَرْتُ [280 - ب] لَهُمْ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "فَمَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرُ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ". حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا مَرْزُوقُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا أَبْرَأُ مِنْ عُهْدَةِ مَرْزُوقٍ.

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:" جب عرفات کا دن ہو تا ہے تواللہ تعالی آسمان دنیا پر تشریف لاتے ہیں اور عرفات کے حاجیوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندوں کی طرف دیکھو ، وہ میری بارگاہ میں کس قدر غبار آلود پراگندہ حالت میں حاضر ہیں ، ہر دوردراز علاقے سے حاضر ہوئے ہیں ۔ میں فرشتے عرض کرتے ہیں : اے پروردگار ! ان میں فلاں متکبر بھی ہے اور ان میں فلاں فلاں گناہ گار بھی ہیں !اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میں نے ان سب کو بخش دیا ہے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں : عرفہ والے دن جس کثرت سے لوگوں کو جہنم سے آزادی ملتی ہے وہ کسی اور دن میں نہیں ملتی۔" امام ابو بکر فرماتے ہیں : میں مرزوق (راوی) کی ذمہ داری سے بری ہوں ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← أَبُو بَكْرٍ: وَرَوَى مَرْزُوقٌ -هُوَ أَبُو بَكْرٍ-

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2840

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2841

رَوَى قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حَصِينٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَشِيَّةِ عَرَفَةَ: "اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَالَّذِي تَقُولُ وَخَيْرًا مِمَّا نَقُولُ، اللَّهُمَّ لَكَ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي وَإِلَيْكَ مَآبِي وَلَكَ رَبِّي تَرَائِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَوَسْوَسَةِ الصَّدْرِ، وَشَتَاتِ الْأَمْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ". ثَنَاهُ يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا عبيدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ.

حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عرفات کی شام کو یہ دعا بکثرت پڑھی تھی: " اے اللہ !تمام تعریفیں ہم بیان کرتے ہیں ، اس سے بہتر واعلی تیری تعریفیں ہیں! اے اللہ! میری نماز تیرے ہی لیے ہے ۔ میری قربانی میرا جینا ، میرا مرنا تیرے لیے ہے۔ تیری ہی طرف میرا لوٹنا ہے، میں قبر کے عذاب ، سینے کے وسوسوں اور معاملات کے بگاڑو فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس خیرو بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو پوا ؛ئ لر آتی ہے اور اس شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو ہوا لے کر آتی ہے۔"

عَلِيٍّ، ← خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْأَغَرِّ ← رَوَى قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2841

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2842

ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ إِبْرَاهِيمَ يُرِيهِ الْمَنَاسِكَ فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ بِمِنًى. ثُمَّ ذَهَبَ مَعَهُ إِلَى عَرَفَةَ فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِعَرَفَةَ، وَوَقَّفَهُ فِي الْمَوْقِفِ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ دَفَعَ بِهِ، فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ بِالمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَبَاتَه لَيْلَتَهُ، ثُمَّ دَفَعَ بِهِ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ، فَقَالَ لَهُ: اعْرف الْآنَ، فَأَرَاهُ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا، وفَعَلَ ذَلِكَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت جبرائیل حضرت ابراھیم ؑ کو مناسک حج سکھانے اور دکھانے کے نمازیں پڑھائیں ، پھر وہ ان کے ساتھ عرفات گئے اور عرفات میں انھیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں اورانھیں سورج غروب ہونے تک موقف میں ٹھہرایا، پھر انھیں لے کر روانہ ہو گئے ، پھر انھیں مغرب ، عشاء اور صبح کی نمازیں مزدلفہ میں پڑھائیں ، رات مزدلفہ میں ہی بسر کرائی ، پھر ( صبح کو منی جا کر ) جمرے پہر کنکریاں ماریں ۔ پھر تمام مناسک دکھانے کے بعد فرمایا:اِعْرَافِ الْاٰنَ(اب اچھی طرح پہچان لو) اسی طرح حضرت جبرائیل ؑ نے نبی کریم ﷺ کو بھی تمام مناسک سکھائے ۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2842

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2843

ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا يَحْيَى -يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ-؛ ح وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى -يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ- جَمِيعًا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ (1)، أَخْبَرَنِي أَبُو مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، وَغَدَاةَ جَمْعٍ، حِينَ دَفَعُوا النَّاسُ: "عَلَيْكُمُ السَّكِينَةَ" وَهُوَ كَافٌّ نَاقَتَهُ.

حضرت فضل ؓ بیان کرتے ہیں کہ عرفہ کی شام اور مزدلفہ کی صبح کو جب لوگ روانہ ہونے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " لوگو! آرا م وسکون سے چلو۔" جبکہ آپ نے اپنی اونٹنی کو روکا ہوا تھا۔

الْفَضْلُ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبُو مَعْبَدٍ، ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عِيسَى -يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ- جَمِيعًا ← وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، ← يَحْيَى -يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ- ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2843

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2844

ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحسينِ (2) بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الحر، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُسَامَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْدَفَهُ حِينَ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ، فَأَفَاضَ بِالسَّكِينَةِ. وَقَالَ: "أَيُّهَا النَّاسُ! عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِإِيجَافِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ" قَالَ: فَمَا رَأَيْتُ نَاقَتَهُ رَافِعَةً يَدَهَا، حَتَّى أَتَى جَمْعًا، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ فَأَمَرَ النَّاسَ بِالسَّكِينَةِ، وَأَفَاضَ، وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ، وَقَالَ: "لَيْسَ الْبِرُّ بِإِيجَافِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ" فَمَا رَأَيْتُ نَاقَتَهُ رَافِعَةً يَدَهَا حَتَّى أَتَى مِنًى.

حضرت اسامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عرفات سے واپسی پر انھیں اپنے پیچھے اونٹنی پر سوار کر لیا ۔ آپ بڑے آرام وسکون سے چلے اور فرمایا:" اے لوگو!سکون سے چلو، یقیناً گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز بھگانا نیکی نہیں ہے۔" حضرت اسامہ ؓ فرماتے ہیں : پھر میں نے آپ کی اونٹنی کو تیز دوڑنے کے لیے اپنا اگلا قدم اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا حتی کہ آپ مزدلفہ پہنچ گئے۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے پیچھے فضل بن عباس ؓ کو بٹھا لیا اور لوگوں کو آرام وسکون کے ساتھ چلنے کا حکم دیا۔ پھر آپ خود بھی سکون کے ساتھ چلے ۔ آپ نےفرمایا: گھوڑے اور اونٹ تیز دوڑانا نیکی نہیں ہے۔" پھر میں نے آپ کی اونٹنی کو اگلا اپنا قدم اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا حتی کہ آپ منیٰ پہنچ گئے۔

أُسَامَةُ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مِقْسَمٍ، ← الْحَكَمِ ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحسينِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الحر،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2844

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2845

ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا هِشَامٌ؛ ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثَنَا يَحْيَى، ثَنَا هِشَامٌ؛ ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ كُرَيْبٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ -يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ-؛ ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ؛ ح وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ [281 - أ] بْنُ دِينَارٍ، جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ -وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ أَحْسَنُهُمْ سِيَاقًا لِلْحَدِيثِ- قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ وَهُوَ إِلَى جَنْبِي، وَكَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ يُسْأَلُ كَيْفَ كان رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ حِينَ دَفَعَ مِنْ عَرَفَةَ؟ فَقَالَ: كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ، فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ. قَالَ سُفْيَانُ: النَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ. وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي حَدِيثِهِ مُدْرَجًا، وَالنَّصُّ أَرْفَعُ مِنَ الْعَنَقِ. وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ مُدْرَجًا فِي الْحَدِيثِ: يَعْنِي فَوْقَ الْعَنَقِ.

جناب ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والدگرامی سے سنا ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسامہ ؓ کو سنا جبکہ وہ میرے پاس تشریف فرما تھے۔ اور حضرت اسامہ ؓ عرفات سے واپسی پر رسول اللہ ﷺکے پیچھے سوار تھے۔ حضرت عروہ نے پوچھا : عرفات سے واپسی آتے وقت رسول اللہ ﷺ کیسی چال چلے تھے؟حضرت اسامہ نے فرمایا: آپ درمیانی چال چلے تھے، لیکن جب جگہ کھلی ملتی تو اونٹنی کو تیز چلاتے ۔امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں : ان کی روایت میں یہ الفاظ درج ہیں کہ نص عَنَقِ سے تیز چال کو کہتے ہیں ۔ اور جناب وکیع کی روایت میں درج ہے: یعنی عنق سے تیز چال چلتے۔"

أَبِي ← هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ أَحْسَنُهُمْ سِيَاقًا لِلْحَدِيثِ ← مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ جَمِيعًا ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ← وَكِيعٌ، ← سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ -يَعْنِي ابن سُلَيْمَانَ- ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ← هِشَامٍ ← يَحْيَى ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ← هِشَامٍ ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2845

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2846

قَرَأْتُ عَلَى أَحْمَدَ بْنِ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيِّ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ مُجَمِّعٍ الْكِنْدِيَّ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ عِنْدَ مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ فِي حَجَّةٍ أَوْ عُمْرَةٍ أَهَلَّ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ: وَوَقَفَ -يَعْنِي بِعَرَفَةَ- حَتَّى إِذَا وَجَبَتِ الشَّمْسُ أَقْبَلَ يَذْكُرُ اللَّهَ وَيُعَظِّمُهُ، وَيُهَلِّلُهُ، وَيُمَجِّدُهُ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ.

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ حج یا عمرے کی سفر میں جب رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی ذوالحلیفہ کی مسجد کے پاس آپ کو لے کر سیدھی ہوتی تو آپ تلبیہ پکارتے۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی ۔ اور فرمایا: آپ میدان عرفات میں ٹھہرے رہے حتی کہ جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے اللہ تعالی کا ذکر شروع کر دیا ۔ آپ اللہ تعالی کی عظمت ، اس کی الوہیت کا اقرار(لَا الٰہَ اِلَّا اللہُ) اور اس کی بڑائی اور بزرگی بیان کرتے رہے حتی کہ آپ مزدلفہ پہنچ گئے۔

عَلَى أَحْمَدَ بْنِ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيِّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2846

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2397

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَكَاةَ رَمَضَانَ عَنِ الْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ، وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى، صَاعًا مِنْ تَمْرٍ. أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ. قَالَ: فَعَدَلَ النَّاسُ بِهِ نِصْفَ صَاعِ بُرٍّ. قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَعْطَى أَعْطَى التَّمْرَ إِلَّا عَامًا وَاحِدًا أَعْوَزَ مِنَ التَّمْرِ فَأَعْطَى شَعِيرًا. قَالَ: قُلْتُ: مَتَى كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُعْطِي الصَّاعَ؟ قَالَ: إِذَا قَعَدَ الْعَامِلُ. قُلْتُ: مَتَى كَانَ الْعَامِلُ [245 - أ] يَقْعُدُ؟ قَالَ: قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ.

حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے ہر آزاد ، غلام ، مرد اور عورت کی طر ف سے ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو صدقہ فرض کیا ۔ پھر لوگوں نے نصف صاع گندم کو ایک صاع ( کھجور یا جو) قرار دے دیا ۔ اور حضرت ابن عمر ؓ جب صدقہ فطر ادا کر تے تو کھجور ہی سے ادا ئیگی کرتے سوائے ایک سال کے اس سال کھجور کمیاب ہوگئی تو انہوں نے جَو سے صدقہ فطر ادا کیا۔ جناب ایوب کہتے ہیں : میں نے پوچھا : حضرت ابن عمر صدقہ فطر کا ایک صاع کب ادا کرتے تھے ؟ امام نافع نے جواب دیا: جب صدقہ فطر وصول کرنے والا عامل وصولی کےلیے بیٹھ جاتا ۔ میں نے پوچھا : وصولی کا عامل کب بیٹھتا تھا؟ انھوں نے جواب دیا : عیدالفطر سے ایک یا دو دن پہلے بیٹھتا تھا۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← عَبْدُ الْوَارِثِ ← عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2397

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2398

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ (1)، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ -وَهُوَ ابْنُ عُثْمَانَ- عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ. صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدِيثُ مَالِكٍ وَابْنِ شَوْذَبٍ وَكَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، مِنْ هَذَا الْبَابِ.

حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ہر مسلمان شخص پر خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ،مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑا سب پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو رمضان المبارک میں صدقہ فطر فرض کیا ہے ۔ امام ابوبکر ؒ فرماتے ہیں : مالک ، ابن شوذب اور کثیر بن عبداللہ کی اپنے باپ کے واسطے سے اپنے دادے سے روایت اسی مسئلے کے متلعق ہیں۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← الضَّحَّاكُ -وَهُوَ ابْنُ عُثْمَانَ-، ← ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ← أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2398

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ الفِطرِ فِی رَمَضَانَ · حديث 2399

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ عَلَى النَّاسِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى مِنَ الْمُسْلِمِينَ.

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے رمضان المبارک میں تمام مسلمان لوگوں پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فطر فرض کیا ہے ۔ ( جو ) ہر آزاد ، غلام ، مرد اور عورت ادا کریں گے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan · Hadith 2399

chevron_left Previous
1…228229230…258
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden22. The groups of the gates of obligatory travel23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness24. The congregation of the gates of prayer on the rows25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr37. The gates of the prayer of fear38. Collections of the gates of an eclipse prayer39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals