امام ابوبکر ؒ فرماتے ہیں : "شریک بن عبداللہ کی حضرت انس ؓ سے روایت میں مذکورہ قیامت کے بارے میں سوال کرنے والے کے قصے میں ہے : "تو لوگوں نے اسے اشارہ کیا کہ خاموش ہو جاؤ۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1810
"جناب زاہریہ بیان کرتےہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت عبداللہ بن بسر کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تو وہ امام کے تشریف لانے تک مسلسل ہمارے ساتھ گفتگو کرتے رہے ۔ تو ایک شخص آیا، اس نے لوگوں کی گردنیں پھلانگنا شروع کر دیا تو انہوں نے مجھے فرمایا۔"ایک شخص لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا جبکہ رسول اللہﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو آپ نے اسے کہا:"بیٹھ جاؤ، تم نے ( دوسروں کو) تکلیف دی ہے اور دیر سے بھی آئے ہو ۔ "امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : "خطبہ کے متعلق اور ابواب بھی ہیں جنہیں میں کتاب العیدین میں بیان کر چکا ہوں ۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1811
"حضرت ابوذر ؓ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:"جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا تو بہترین غسل کیا۔ یا اس نے وضو کیا تو اچھا وضو کیا ، پھر اپنا عمدہ لباس پہنا اور اللہ کی عطا کی ہوئی خوشبو لگائی یا اپنے گھر والوں کا (تیار کر دہ ) تیل لگایا اور اس نے دو ( بیٹھنے والوں کے درمیان جدائی نہ ڈالی تو اس کے اس جمعہ اور گزشتہ جمعہ کے درمیانی گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔" جنا ب بندار کہتے ہیں : میں نے یہ روایت استاد محترم کے منہ سے ان کے با پ کے واسطے سے سنی ہے ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ کسی راوی نےجناب بندار کی اس روایت میں متابعت کی ہو۔ اور ماہر شاہسوا ر بھی کبھی کوتاہی کر جاتا ہے ۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1812
"حضرت عمر وبن عاص ؓ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:"جمعہ کےلیے تین قسم کے لوگ حاضر ہوتے ہیں : ایک وہ شخص ہے جو جمعہ کےلیے حاضر ہوتا ہے اور لغو کام کرتا ہے تو اس جمعہ سے اس کا یہی حصہ ہے اور دوسرا وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کےلیے حاضر ہوتا ہے ۔ لہٰذا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے عطا کر دے اور اگر چاہے تو عطا نہ کرے ۔ تیسرا وہ شخص ہے جو وقار کے ساتھ جمعہ میں حاضر ہوتا ہے ۔ خاموش اور پرسکون رہتا ہے ، کسی مسلمان شخص کی گردن نہیں پھلانگتا اور نہ کسی کو تکلیف دیتا ہے تو وہ اس کےلیے اس جمعہ اور گزشتہ جمعہ کے درمیانی گناہوں اور مزید تین دن کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:(جَا ءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہُ عَشْرُ أَمْثَالِھَا)(الانعام:160) "جو شخص ایک نیکی لائے گا تو اسے دن گنا اجر دیا جائے گا۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1813
"حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پانچ نمازین اور جمعہ دوسرے جمعہ تک کے درمیانی گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے ۔ جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1814
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1815
"حضرت عمر و بن شعیب ؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے مساجد میں خریدو فروخت کرنے ، ان میں شعر پڑھنے ، گم شدہ چیز کا علان کرنے اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے حلقے بنا کر بیٹھنے سے منع کیا ہے ۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1816
"حضرت ابوسعید ؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جب مسلمان آدمی اچھی طرح طہارت حاصل کر کے جمعہ کےلیے آتا ہے پھر کوئی فضلول حرکت نہیں کرتا اور نہ کوئی جہالت والا کام کر تا ہے حتیٰ کہ امام نماز سے فارغ ہو جاتا ہے تو اس کا یہ عمل اس جمعہ اور آئندہ جمعہ کے درمیانی گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1817
"حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ والے دن خوب اچھا وضو کیا ۔ پھر وہ جمعہ کے لیے آیا تو امام کے قریب ہو کر بیٹھا ، اس نے خاموشی اختیارکی اور خوب غور سے خطبہ سنا تو اس کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیانی گناہ اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اور جس نے کنکریوں کو چھوا ( ان کے ساتھ کھیلا ) تو اس نے لغو کام کیا۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1818
"حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی شخص کو جمعہ والے دن اپنی جگہ پر اونگھ آجائے تو وہ اپنی وہ جگہ تبدیل کر لے ۔ "یہ جناب اشج کی روایت ہے ۔ اور یزید بن ہارون کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : "میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1819
"حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتےہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خو د ا س کی جگہ پر نہ بیٹھے ۔ جناب نافع کہتے ہیں : میں نے عرض کی: یہ حکم جمعہ کے دن ہے؟ انہوں نے جوا ب دیا : جمعہ کے دن اور جمعہ کے علاوہ دنوں میں بھی ( یہی حکم ہے ) ۔ جناب نافع کہتے ہیں : اگر کوئی شخص حضرت ابن عمر ؓ کےلیے اپنی جگہ سے اٹھ جاتا تو وہ اس جگہ پر نہیں بیٹھتے تھے ۔"
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1820
اس بات کا بیان کہ اگر کوئی شخص جمعہ والے دن اپنی جگہ سے اٹھ جائے تو واپس آجائے جبکہ اس کی جگہ پر کوئی دوسرا شخص بیٹھ چکا ہو تو وہ شخص بیٹھنے والے کی نسبت اس جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے ۔
Sahih Ibn Khuzamia · The Friday Book › The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them · Hadith 1821