صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَاعُ اَبوَابِ الأَذَانِ وَالاِقَامَۃِ · حديث 500
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ، نَا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ الْحُرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُعَلِّمُكَ سُورَةً مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ، وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْقُرْآنِ مِثْلُهَا"؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "لَعَلَّكَ [67 - أ] أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ حَتَّى أُحَدِّثَكَ بِهَا". فَقُمْتُ مَعَهُ فَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي وَيَدِي فِي يَدِهِ، فَجَعَلْتُ أَتَبَاطَأُ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُخْبِرَنِي بِهَا، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الْبَابِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السُّورَةُ الَّتِي وَعَدْتَنِي. قَالَ: "كَيْفَ تَبْدَأُ إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ؟ ". قَالَ: فَقَرَأْتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ. فَقَالَ: "هِيَ، هِيَ، وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّذِي قَالَ اللَّهُ: (وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ) [الحجر: 87]
حضرت ابوہریرہ ؓ حضرت ابی بن کعب ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی عظیم سورت نہ سکھا دوں کہ اس جیسی سورت تو رات ، انجیل اور قرآن مجید میں نازل نہیں کی گئی ؟ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ضرور سکھا دیں ۔ تو آپ نے فرمایا: یقیناً اس دروازے سے نکلنے سے پہلے پہلے میں تمہیں وہ سورت بیان کردوں گا ۔ لہٰذا میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوگیا اور آپ میرے ساتھ گفتگو فرمانے لگے جبکہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ مبارک میں تھا تو میں نے آہستہ آہستہ چلنا شروع کرد یا ، اس خدشے سے کہ کہیں آپ مجھے وہ سورت بتائے بغیر ہی باہر نہ نکل جائیں ۔ چنانچہ جب میں دروازے کے قریب پہنچا تو میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! وہ سورت جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا( وہ بتا دیجیے ) آپ نے فرمایا: جب تم نماز کےلیے کھڑے ہوتے ہو تو قراءت کیسے شروع کرتے ہو؟ کہتے ہیں : میں نے فاتحہ الکتاب کی تلاوت کر کے سنائی۔ تو آپ نے فرمایا: یہی وہ سورت ہے ، یہی وہ عظیم سورت ہے اور یہی سبع مثانی ہے جس کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے (وَلَقَدْ اٰتَیْنَاکَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ)(الحجر:87) "بے شک ہم نے آپ کو سبع مثانی ( بار بار پڑھی جانے والی سات آیات ) اور قرآن عظیم عطا کیا ہے ۔" وہ یہی ہے جو مجھے عطا کی گئی ہے ۔
أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ الْحُرَقِيِّ، ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ، ← أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The groups of the doors of the call to prayer and the station · Hadith 500
