صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 697
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا بُنْدَارٌ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ:
''حضرت وائل بن حجرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ جب نماز میں داخل ہوئے تو آپ نے اللہ اکبر کہا اور رفع الیدین کی۔ اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کیا تورفع الیدین کی ، اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو رفع الیدین کی ، سجدے میں اپنے دونوں ہاتھ (زمین پر) رکھے اور بازوؤں کو پہلوؤں سے دور کیا، اور اپنی بائیں ران کو بچھایا، اور اپنی سبابہ انگلی سے اشارہ کیایعنی تشہد میں بیٹھ کر۔''امام ابو بکر فرماتے ہیں: ان کایہ فرمان 'اپنی بائیں ران کو بچھایا' اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ بائیں ران کو دائیں ران کےلئے بچھایا۔ میرے والد نے اپنی بائیں ران کو بچھایا تاکہ اپنی دائیں ران کو بائیں ران پر رکھیں۔ جیسا کہ آدم بن ابی یاس کی روایت میں ہے کہ : ''آپ نے اپنی دائین ران کو اپنی بائیں ران کر رکھا۔''
وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ← أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← بُنْدَارٌ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 697
