صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 637
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، نَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ: اجْتَمَعَ نَاسٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيهِمْ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ وَأَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ فَذَكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: دَعُونِي أُحَدِّثْكُمْ فَأَنَا أَعْلَمُكُمْ بِهَذَا. قَالُوا: فَحَدِّثْ. قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ دَخَلَ الصَّلَاةَ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ: ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْكَنَ جَبْهَتَهُ وَأَنْفَهُ مِنَ الْأَرْضِ، وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ: هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
"حضرت عباس بن سہل ساعدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ چند انصاری صحابہ کرام (ایک جگہ ) جمع ہوئے ،ان میں حضرت سہل بن سعد ساعدی ابو حمیدساعدی ، اور ابو اسید ساعدی بھی تھے ۔تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کی نماز کا تذکرہ کیا ۔تو حضرت ابو حمید ؓ نے فرمایا :مجھے اجازت دو میں تمہیں (اس کے متعلق ) بیان کرتا ہوں کیونکہ میں تم سب سے زیادہ اسے جاننے والا ہوں ۔انہوں نے کہا : تو پھر بیان کرو ۔ وہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے بہت اچھا وضو کیا ، پھر آپ نے نماز شروع کردی ،اس طرح انہوں نے حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا ۔ اور فرمایا :پھر آپ نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو زمین پر اچھی طرح جما کر رکھا ، اور اپنے بازووں کو اپنے پہلووں سے دور رکھا ، پھر آپ نے اپنے سر کو (سجدے سے ) اٹھا یا "۔(یہ بیان سننے کے بعد ) تمام صحابہ کرام نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ کی نماز اس طرح ہوتی تھی ۔"
الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِيِّ ← فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 637
