صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ کِتَابُ الزّکاۃ · حديث 2339
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ لَنَا عَلَى عَمَلٍ، فَكَتَمَنَا مِنْهُ مِخْيَطًا فَمَا فَوْقَهُ، فَهُوَ غُلٌّ يَأْتِي بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَسْوَدُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! اقْبَلْ مِنِّي عَمَلَكَ. قَالَ: "لِمَ؟ " قَالَ: سَمِعْتُكَ تَقُولُ كَذَا كَذَا. قَالَ: "وَأَنَا أَقُولُ ذَلِكَ، مَنِ اسْتَعْمَلْنَاهُ عَلَى عَمَلٍ، فَلْيَجِئْ بِقَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ، فَمَا أُوتِيَ مِنْهُ أَخَذَهُ وَمَا نَهَى عَنْهُ انْتَهَى".
حضرت عدی بن عمیرہ کندی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: "جس شخص نے ہمارا کوئی کام سر انجام دیا پھر اس نے اس میں سے ایک سوئی یا اس سے کمتر کوئی چیز چھپائی تو وہ خیانت ہے جسے وہ قیامت کے دن لے کر حاضر ہوگا ۔ " یہ بات سن کر ایک سیاہ رنگ کے انصاری ، گویا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں ، نے عرض کی: اے اللہ کے رسولﷺ!آپ مجھ سے اپنی ذمہ داری واپس لے لیں ۔ آُ نے پوچھا : "کیوں؟"اس نے عرض کی: میں نے آپ کو ایسے ایسے فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ آپ نے فرمایا: "اور میں نے وہ بات بیان کی ہے کہ ہم جسے کوئی ذمہ داری سونپیں تو وہ ہر تھوڑا یا زیادہ مال لے کر حاضر ہو پھر اسے جو عطا کیا جائے لے لے اور جس سے منع کر دیا جائے اس سے رک جائے ۔"
عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ الْكِنْدِيِّ ← قَيْسٍ ← إِسْمَاعِيلُ ← يَحْيَى ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ
Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The Book of Zakat · Hadith 2339
