Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2471

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ: عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِذَا أَدَّيْتَ زَكَاةَ مَالِكَ فَقَدْ قَضَيْتَ مَا عَلَيْكَ، وَمَنْ جَمَعَ مَالًا حَرَامًا ثُمَّ تَصَدَّقَ بِهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ فِيهِ أَجْرٌ، وَكَانَ أَجْرُهُ (1) عَلَيْهِ". حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عن عَمْرو بْن الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ، وَقَالَ: "إِذَا أَدَّيْتَ زَكَاةَ مَالِكَ ... ".

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: "جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی تو تم نے اپنی ذمہ داری اور فرض ادا کر دیا ۔ اور جس شخص نے حرام مال جمع کیا پھر اس کا صدقہ کر دیا تو اسے اس صدقے کا کوئی اجر نہیں ملے گا اور اس پر اس کا گناہ ہوگا۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ حُجَيْرَةَ الْخَوْلَانِيِّ، ← دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2471

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2472

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَسِيُّ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ؛ ح وَحَدَّثَنَاهُ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، عَنِ ابْنِ بُجَيْدٍ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! السَّائِلُ يَأْتِينِي وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيهِ؟ قَالَ: "لَا تَرُدِّي سَائِلَكِ وَلَوْ بِظِلْفٍ". لَمْ يَقُلِ الْأَشَجُّ: مَا أُعْطِيهِ. قَالَ أَبُو بَكْرِ: ابْنُ بُجَيْدٍ (2) هَذَا هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدِ بْنِ قِبْطِيٍّ.

جناب ابن بجید اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ فرماتی ہیں : میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ( بعض اوقات ) سائل میرے پا س آتا ہے جبکہ میرے پاس اسے دینے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ( تو میں کیا کروں) ؟آپ نے فرمایا:"سائل کو ( خالی کو خالی ہاتھ ) نہ لوٹا نا ، اگر ایک کھری ہو تو وہی دے دو ۔" جناب اشج راوی نے "مَا اُعْطِیْھِ"کے الفاظ بیان نہیں کیے ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں: ابن بجید سے مراد عبدالرحمان بن بجید بن قبطی ہے ۔

قُلْتُ ← جَدَّتِہٖ ← ابْنِ بُجَيْدٍ، ← مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، ← أَبُو خَالِدٍ؛ ← وَحَدَّثَنَاهُ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، ← مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، ← أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَسِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2472

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2473

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدٍ بْنِ أبي سعيد، عن عبد الرحمن بن بجيد (1) أخي ابن حارثة؛ أن جدته حدثته -وهي أم بجيد وكانت- زعم -ممن بايع رسول الله - صلى الله عليه وسلم -- أنها قالت لرسول الله - صلى الله عليه وسلم -: والله إن المسكبن ليقوم على بابي فما أجد شيئًا أعطيه إياه. فقال لها رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "فإن لم تجدي شيئًا تعطيه إياه إلا ظلفًا محرقًا فادفعيه إليه في يده".

جناب ابن حارثہ کے بھائی عبدالرحمٰان بن بجید سے روایت ہے کہ انھیں ان کی دادی نے بیان کیا ۔ وہ ام بجید ہیں اور وہ رسول اللہﷺ کی بیعت کرنے والوں میں سے تھیں ۔ انھوں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا : اللہ کی قسم! مسکین میرے دروازے پر کھڑا ہوتا ہے اور میرے پاس اسے دینے کےلیے کوئی چیز نہیں ہوتی تو رسول اللہﷺ نے انھیں حکم دیا : "اگر تمھیں اسے دینے کےلیے جلی ہوئی کھری کے سوا کچھ نہ ملے تو وہی اس کے ہاتھ میں تھما دو۔"

سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ← اللَّيْثُ ← شُعَيْبٌ، ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2473

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2474

حدثنا أبو موسى محمد بن المثنى، حدثنا الوليد بن مسلم، حدثني الأوزاعي؛ ح وحدثنا محمد بن مسكين اليمامي، حدثنا بشر بن بكر، حدثنا الأوزاعي، حدثني أبو جعفر محمد بن علي، أنه سمع من سعيد بن المسيب بخبر أنه سمع أبو عباس يقول: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "مثل الذي يتصدق بالصدقة، ثم يرجع في صدقه مل الكلب يقيء ثم يأكل قيئه".

نفلی صدقہ دے کر واپس لینے کی مذمت کا بیان اور اس کی مثال کتے جیسی ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی ہی قے کو چاٹ لیتا ہے

أبو عباس ← من سعيد بن المسيب بخبر أنه ← أبو جعفر محمد بن علي، أنه ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ← وحدثنا محمد بن مسكين اليمامي، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2474

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2475

حدثنا محمد بن العلاء بن كريب، حدثنا ابن المبارك، عن الأوزاعي قال: سمعت محمد بن علي بن الحسين يذكر عن سعيد بن المسيب، عن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - .. بمثله.

حضر ت ابن عباسؓ سے رسول اللہﷺ کی مذکورہ بالا کی طرح روایت مروی ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← محمد بن علي بن الحسين يذكر ← الْاَوْزَاعِیُّ ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ كُرَيْبٍ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2475

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2477

حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدورقي، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ -وَهُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ- عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَثَّ عَلَى الصَّدَقَةِ فَأَبْطَأَ (1) أُنَاسٌ حَتَّى رُؤيَ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ [250 - ب] ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَ بِصُرَّةٍ، فَأَعْطَاهَا، فَتَتَابَعَ النَّاسُ حَتَّى رُؤيَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّرُورُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَإِنَّ لَهُ أَجْرَهَا وَأَجْرَ مَنْ عَمِلَ بِهَا، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْءٌ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا، وَمِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ".

حضرت جریر بن عبداللہ ؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے اس حکم کی تعمیل میں تاخیر کر دی حتی کہ آپ کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار نمودار ہوگئے ۔ پھر ایک انصاری صحابہ ایک تھیلی لایا اور وہ صدقہ میں دےدی ۔ پھر لوگ پے در پے صدقہ لانے لگے حتی کہ رسول اللہﷺ کا چہرہ مبارک خوشی سے کھل اٹھا ۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے کوئی اچھا طریقہ رائج کیا تو اسے اپنا بھی اور اس طریقے پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کا بھی اجر ملے گا جبکہ ان کے اپنے اجر میں بھی کمی نہیں کی جائے گی ۔ اور جس شخص نے ( اسلام میں) برا طریقہ رائج کیا تو اسے ا س کا اپنا اور اس طریقے پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کا بھی گناہ ہوگا جبکہ دیگر عمل کرنے والوں کے اپنے گناہ میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔"

جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هِلَالٍ الْعَبْسِيُّ ← مُسْلِمٍ -وَهُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ- ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2477

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2478

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْأَزْرَقِ (2)، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْأُخْرَى يَبْغَضُهَا اللَّهُ، الْغَيْرَةُ فِي الرَّمْيَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رَمْيَةٍ (3) يَبْغَضُهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبَرِ يَبْغَضُهَا اللَّهُ"، وَقَالَ: "ثَلَاثَ تُسْتَجَابُ دَعْوَتُهُمُ: الْوَالِدُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَظْلُومُ" وَقَالَ: "إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةً: صَانِعَهُ، وَالْمُمِدَّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".

حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: "غیرت دو قسم کی ہے ۔ ایک اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور دوسری ناپسند ہے ۔ جن کاموں میں تہمت لگنے اور بدگمانی پیدا ہونے کا خطرہ ہو ان میں غیرت کو اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں ۔ اور جن امو ر میں شک وشبہ اور تہمت لگنے کا خدشہ نہ ہو ان میں میں غیرت کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتے ہیں ۔ جب آدمی صدقہ خیرات کر کے اتر ائے تو اللہ تعالیٰ ا س شوخی کو پسند کر تے ہیں ۔ اور جس فخر و غرور کا سبب تکبر ہو اسے اللہ تعالیٰ نا پسند کرتے ہیں ۔"اور آ پ نے فرمایا: "تین افرا د کی دعا بہت قبول ہوتی ہے : والد کی دعا( اولاد کے حق میں) مسافر اور مظلوم کی دعا"اور آپ نے فرمایا: "بے شک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے سبب سے تین افراد کو جنت میں داخل کرتا ہے ۔ تیر بنانے والے کو ، تیر مجاہد کو فراہم کرنے والے کو اور اللہ کی راہ میں اس تیر کو چلانے والے مجاہد کو ۔"

عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْأَزْرَقِ ← زَیْدِ بْنِ سَلَّامٍ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2478

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2479

حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ [وَيَزِيدُ] بْنُ هَارُونَ (2)، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: اسْتَقْرَضْتُ عَبْدِي فَلَمْ يُقْرِضْنِي، وَشَتَمَنِي عَبْدِي وَهُوَ لَا يَدْرِي، يَقُولُ: وَادَهْرَاهُ وَادَهْرَاهُ، وَأَنَا الدَّهْرُ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ وَأَنَا الدَّهْرُ أَيْ وَأَنَا آتِي بِالدَّهْرِ أُقَلِّبُ لَيْلَهُ، وَنَهَارَهُ، أَيْ بِالرَّخَاءِ وَالشِّدَّةِ كَيْفَ شِئْتُ، إِذْ بَعْضُ أَهْلِ الْكُفْرِ زَعَمَ أَنَّ الدَّهْرَ يُهْلِكُهُمْ. قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حِكَايَةً عَنْهُمْ: (وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ) [الجاثية: 24]. فَأَعْلَمَ أَنَّهُ لَا عِلْمَ لَهُمْ بِذَلِكَ، وَأَنَّ مَقَالَتَهُمْ تِلْكَ ظَنٌّ مِنْهُمْ. قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (وَمَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ) [الجاثية: 24]. وَأَخْبَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أنَّ شَاتِمَ مَنْ يُهْلِكُهُمْ هُوَ شَاتِمٌ رَبَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - لِأَنَّهُمْ كَانُوا يَزْعُمُونَ أَنَّ الدَّهْرَ يُهْلِكُهُمْ، فَيَشْتُمُونَ مُهْلِكَهُمْ، وَاللَّهُ يُهْلِكُهُمْ لَا الدَّهْرُ، فَكُلُّ كَافِرٍ يَشْتِمُ مُهْلِكَهُ فَإِنَّمَا تَقَعُ الشَّتِيمَةُ مِنْهُمْ عَلَى خَالِقِهِمُ الَّذِي يُهْلِكُهُمْ، لَا عَلَى الدَّهْرِ الَّذِي لَا فِعْلَ لَهُ، إِذِ اللَّهُ خَالِقُ الدَّهْرِ.

حضرت ابوہریرہؓ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں نے اپنے بندے سے قرض مانگا تو اس نے مجھے قرض نہیں دیا ۔ اور میرے بندے نے مجھے گالی دی جبکہ وہ جانتا نہیں ۔ کہتا ہے ہائے زمانے کی بربادی ۔ ہائے زمانے کی ہلاکت ۔ حالانکہ زمانہ میں ہوں ۔"امام ابوبکرؒ فرماتےہیں کہ ارشاد باری تعالیٰ:"میں زمانہ ہوں"کا مطلب ہے کہ میں ہی زمانے کے دن رات تبدیل کرتا ہوں کبھی خوشحالی تو کبھی تنگ دستی پیدا کرتا ہوں جیسا میں چاہتا ہوں ۔جبکہ بعض کافروں کا عقیدہ ہے کہ انھیں زمانہ ہلاک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کا قول بیان کرتے ہوئے فرمایا:(وہ کہتے ہیں ): "اور ہمیں تو صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے ۔"اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ انھیں اس بات کا علم ہی نہیں اور ان کایہ قول فقط ان کا خیال وگمان ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "اور انھیں اس بات کا کچھ علم نہیں ، وہ تو بس اٹکل پچو لگانے ہیں ۔"اور نبی کریمﷺنے بتا دیا ہے کہ ان کا زمانہ کو گالیاں دیان اللہ کو گالی دینا ہے کیونکہ وہ گمان رکھتے ہیں کہ انہیں زمانہ ہلاک کرتا ہے پس وہ ہلاک کرنے والے کو گالی دیتے ہیں حالانکہ انھیں ہلاک وبرباد کرنے والی ذات اللہ کی ہے ، زمانہ نہیں لہٰذا ہر کافر جو اپنے ہلاک کرنے والے کو گالی دیتا ہے تو اس کی گالی ان کے خالق کو جاتی ہے جس نے انھیں ہلاک کیا ہے ۔ ان کی گالی زمانے کو نہیں ملتی کیونکہ انھیں ہلاک کرنے میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ زمانے کا خالق بھی اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← الْعَلَاءِ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنُ هَارُونَ ← أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2479

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2480

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ دَعَتْهُ خَدَمَةُ الْجَنَّةِ، وَلِلْجَنَّةِ أَبْوَابٌ، فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ دَعَتْهُ مِنْ بَابِ الصَّلَاةِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّدَقَةِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الصَّدَقَةِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجِهَادِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الْجِهَادِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الرَّيَّانِ"، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا عَلَى أَحَدٍ مِنْ ضَرُورَةٍ مِنْ أَيِّهَا دُعِيَ، فَهَلْ يُدْعَى مِنْهَا كُلِّهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: "نَعَمْ. إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ".

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: "جو شخص اپنے مال سے دو چیزیں ( جوڑا ) اللہ کی راہ میں خرچ کر ے تو اس کو جنت کےفرشتے ( دروازوں پر ) بلائیں گے ۔ا ور جنت کے کئی دروازے ہیں لہٰذا جو نمازی ہوگا اسے باب الصلاۃ سے بلایا جائے گا ۔ اور جو صدقہ اور زکوٰۃ ادا کرنے والا ہوگا اسے باب الصدقۃ سے بلایا جائے گا۔ اور جو جہاد کرتا رہا ہوگا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا ۔ اور جو روزے دار ہو اسے باب الریان سے بلایا جائے گا ۔"تو حضرت ابوبکرؓ نے آپ سے عرض کی: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسولﷺ! اگر کوئی شخص ان دروازوں میں سے کسی ایک دروازے میں سے بھی بلایا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں لیکن کیا کوئی ایسا بھی خوش نصیب ہوگا جو ان تمام دروازوں سے بلایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا: "ہاں ایسے خوش نصیب ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان میں شامل ہوگے ۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2480

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2481

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ؛ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ذَكَرَ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ -فِي هَيْئَةٍ بَذَّةٍ- فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ أَنْ يَتَصَدَّقُوا وَأَلْقَوْا ثِيَابًا، فَأَمَرَ لَهُ بِثَوْبَيْنِ وَأَمَرَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ. خَرَّجْتُهُ فِي "كِتَابِ الْجُمُعَةِ".

حضرت ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ جمعے والے دن ایک شخص بڑی خستہ حالت میں آیا جبکہ رسول اللہﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ۔ تو رسول اللہﷺنے لوگوں کو اس پر صدقہ کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے اپنے کچھ کپڑے صدقے کےلیے رکھ دیے آپ نے اسے دو کپڑے دینے کا حکم دیا اور آ پ نے اسے حکم دیا تو اس نے دو رکعت اد اکیں جبکہ رسول اللہﷺخطبہ ارشاد فرما رہے تھے ۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ میں نے یہ حدیث کتاب الجمعہ میں بیان کر دی ہے۔

ابْنِ عَجْلَانَ، ← سُفْيَانَ، ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2481

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ صَدَقَۃَ التَّطَوُّعِ · حديث 2482

حدثنا عتبة بن عبد الله أخبرنا عبد الله بن المبارك أخبرنا حيوة بن شريح حدثني الوليد بن أبي الوليد أبو عثمان أن عقبة بن مسلم حدثه : أن شفيا حدثه أنه دخل المدينة فإذا هو برجل قد اجتمع عليه الناس فقال : من هذا ؟ فقالوا : أبو هريرة فدنوت منه حتى قعدت بين يديه و هو يحدث الناس فلما سكت و خلا قلت : أنشدك بحق و حق لما حدثتني حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم عقلته و علمته فقال أبو هريرة : افعل لأحدثنك حديثا حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم و علمته ثم نشغ أبو هريرة نشغة فمكث قليلا ثم أفاق فقال : لأحدثنك حديثا حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا البيت ما معنا أحد غيري و غيره ثم نشغ أبو هريرة نشغة أخرى فمكث بذلك ثم أفاق و مسح وجهه قال : افعل لأحدثنك بحديث حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم و أنا و هو في هذا البيت ما معنا أحد غيري و غيره ثم نشغ أبو هريرة نشغة شديدة ثم مال خارا على وجهه أسندته طويلا ثم أفاق فقال : حدثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله تبارك و تعالى إذا كان يوم القيامة نزل إلى العباد ليقضي بينهم و كل أمة جاثية فأول من يدعوا به رجل جمع القرآن و رجل يقتل في سبيل الله و رجل كثير مال فيقول للقارىء : ألم أعلمك ما أنزلت على رسولي ؟ قال : بلى يا رب قال : فماذا عملت فيما علمت ؟ قال : كنت أقوم به أثناء الليل و آناء النهار فيقول الله له : كذبت و تقول الملائكة : كذبت و يقول الله : بل أردت أن يقال : فلان قارىء فقد قيل و يؤتى بصاحب المال فيقول الله : ألم أوسع عليك حتى لم أدعك تحتاج إلى أحد ؟ قال : بلى قال : فماذا عملت فيما آتيتك ؟ قال : كنت أصل الرحم و أتصدق فيقول الله : كذبت و تقول الملائكة : كذبت فيقول الله : بل أردت أن يقال فلان جواد فقد قيل ذاك و يؤتى بالذي قتل في سبيل الله فيقال له فيم قتلت ؟ فيقول : أمرت بالجهاد في سبيلك فقاتلت حتى قتلت فيقول الله : كذبت و تقول الملائكة : كذبت و يقول الله عز و جل له : بل أردت أن يقال فلان جريء فقد قيل ذلك ثم ضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم على ركبتي فقال : يا أبا هريرة أولئك الثلاثة أول خلق الله تسعر بهم النار يوم القيامة قال الوليد فأخبرني عقبة أن شفيا هو الذي دخل على معاوية فأخبره بهذا قال أبو عثمان : و حدثني العلاء بن أبي حكيم أنه كان سيافا لمعاوية و أن رجلا دخل على معاوية فحدثه بهذا قال : صدق الله و رسوله { من كان يريد الحياة الدنيا و زينتها } إلى قوله { و باطل ما كانوا يعملون }

"جناب شفی اصحبی بیان کرتے ہیں کہ وہ مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو انھوں نے دیکھا کہ ایک شخص کے پاس کافی لوگ جمع ہیں ۔ تو انھوں نےپوچھا: یہ کون صاحب ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت ابوہریرہؓ ہیں ۔ لہٰذا میں ان کے قریب جاکر ان کے سامنے بیٹھ گیا ، جبکہ وہ لوگوں کو حدیث بیان کر رہے تھے ۔ پھر جب وہ خاموش ہوئے اور کیلے رہ گئے تو میں نے عرض کی : میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم اور اس کے حق کا واسطہ دے کر گزارش کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہﷺ سےسن کر یاد رکھی ہو اور آپ اسے بخوبی جانتے ہوں۔ تو حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا: میں تمھیں ایسی ہی حدیث سناؤں گا جو میں رسول اللہﷺ سے سنی اور یاد رکھی ہے ۔ پھر ابوہریرہؓ سسکیاں لے کر رونے لگ گئے اور بےہوش ہوگئے پھر تھوڑی دیر کے بعد ہوش آیا تو فرمانے لگے : میں تمھیں ضرور ایسی حدیث سناؤں گا جو مجھے رسول اللہﷺ نے بیان کی تھی جبکہ میں اور آپ اس گھر میں اکیلے موجو د تھے ۔ پھر دوسری بار حضرت ابوہریرہؓ نے سسکیاں لے کر رونا شروع کر دیا اور بے ہوش ہوگئے ۔ پھر ہوش میں آئے اور اپنے چہرے کو صاف کیا ۔ پھر فرمایا: میں تمھیں حدیث سناتا ہوں ، میں ضرور تمھیں ایسی حدیث سناؤں گا جو رسول اللہﷺ نے مجھے اس وقت سنائی تھی جب میں اور آپ اس گھر میں اکیلے تھے ہمارے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا پھر حضرت ابوہریر ہ شدید سسکیاں لے کر رونے لگ گئے پھر بے ہوش ہو کر منہ کے بل گر گئے اور میں دیر تک آپ کو سہارا دے کر بیٹھا رہا ۔ پھر جب ہوش میں آئے تو فرمایا رسول اللہﷺنے مجھے بیان کیا:"جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلے کےلیے تشریف لائیں گے جبکہ ہر امت گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوگی ۔ سب سے پہلے قاری قرآن کو بلایا جائے گا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کو جو شہید ہوا تھا اور دولت مند شخص کو بلایا جائے گا اللہ قاری سے فرمائیں گے : کیا میں نے تمھیں وہ کتاب نہیں سکھائی تھی جو میں اپنے رسول پر نازل کی تھی؟ وہ کہے گا : کیوں نہیں اے میرے رب! تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو تم نے علم حاصل کرنے کے بعد کیا عمل کیا؟ وہ جواب دے گا: میں دن رات نماز میں اس کی تلاوت کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تم نے جھوٹ بولا ہے ۔ اور فرشتے بھی کہیں گے : تم نے جھوٹ کہا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : بلکہ تم تو یہ چاہتے تھے کہ کہا جائے : فلاں بہت بڑا قاری ہے ۔ تو یہ بات تو ( دنیا میں ) کہہ دی گئی تھی ۔ اور مالدار شخص کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : کیا میں نے تمھیں اتنا مال ودولت عطا نہیں کیا تھا کہ تم کسی شخص کے محتاج نہیں رہے تھے ؟ وہ جواب دے گا : ضرور ایسے ہوا تھا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو تم نے میرے عطا کیے ہوئے مال میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا : میں اس مال سے صلہ رحمی کرتا تھا ، او رصدقہ وخیرات کرتا تھا ۔ تو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے کہیں گے : تم نے جھوٹ بولا ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ لوگ کہیں : فلاں بڑا سخی ہے تو وہ کہہ دیا گیا تھا ۔ پھر اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے مجاہد کو لایا جائے گا تو اس سے پوچھا جائے گا: تم نے کس مقصد کےلیے جان دی؟ تو وہ کہے گا : اللہ تم نے اپنے راستے میں جہاد کرنے کا حکم دیا تھا تو میں نے جنگ لڑی حتی کہ میں قتل ہوگیا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تم نے جھوٹ بولا ہے ۔ اور فرشتے بھی کہیں گے : تم جھوٹے ہو اور اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ کہا جائے : فلاں شخص بڑا بہادر ہے تو دنیا میں یہ کہہ دیا گیا تھا پھر رسول اللہﷺنے میرے گھٹنے پر ہاتھ مار کا فرمایا: اے ابوہریرہ! یہ تین افراد وہ پہلی اللہ کی مخلوق ہوں گے جن سے قیامت کے دن جہنم کی آگ بھڑکائی جاگے گی۔"جناب عقبہ کہتے ہیں : جناب شَفی نے ہی یہ حدیث حضرت معاویہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہو کر بیان کی تھی ۔ جناب العلاء بن ابی حکیم بیان کرتے ہیں کہ شفی حضرت معاویہ کے جلاد تھے اور ایک شخص نے حضرت معاویہ ؓ کے پاس حاضر ہو کر یہ حدیث بیان کی تو انھوں نے فرمایا: اللہ اور اس رسول نے سچ فرمایا ہے ۔ پھر یہ آیت پڑھی : جو شخص دنیا کہ زندگی اور اس کی زینت چاہتا ہے تو ہم ان کے اعمال کا بدلہ اسی دنیا میں دےدیتے ہیں ۔ اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی ۔ یہی لوگ ہیں جب کےلیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں ، اور وہ برباد ہوگیا جو کچھ انھوں نے دنیا میں کمایا تھا اور جو وہ عمل کرتے رہے ، ضائع ہوگئے۔( سور ہ ھود:۱۶،۱۵)

الوليد بن أبي الوليد أبو عثمان ← حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عتبة بن عبد الله

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The gates of the doors gave charity for volunteering · Hadith 2482

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الزّکاۃ ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ الصَّدَقَاتِ وَالمُجبَسَاتِ · حديث 2483

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ أَصَابَ أَرْضًا بِخَيْبَرٍ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَسْتَأْمِرَ فِيهَا، قَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ أَرْضًا بِخَيْبَرٍ لَمْ أُصِبْ مَالًا قَطُّ أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهُ، فَمَا تَأْمُرُ بِهِ؟ قَالَ: "إِنْ شِئْتَ حَبَسْتَ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْتَ [251 - ب] بِهَا" قَالَ: فَتَصَدَّقَ بِهَا عُمَرُ: أَنْ لَا تُبَاعَ، أُصُولُهَا لَا تُبَاعُ، وَلَا تُوهَبُ، وَلَا تُوَرَّثُ، فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى الْفُقَرَاءِ، وَالْقُرْبَى، وَالرِّقَابِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَابْنِ السَّبِيلِ، وَالضَّعِيفِ. لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ، أَوْ يُطْعِمُ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهَا. قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَحَدَّثْتُ بِهِ مُحَمَّدًا، فَقَالَ: غَيْرُ مُتَأَمِّلٍ مَالًا. قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: وَحَدَّثَنِي مَنْ قَرَأَ الْكِتَابَ: غَيْرُ مُتَأَثِّلٍ مَالًا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَرَوَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُمْ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: أَوَّلُ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا فِي الْإِسْلَامِ صَدَقَةُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَنَّ عُمَرَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ لِي مَالًا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "احْبِسْ أَصْلَهُ وَسَبِّلْ تَمْرَهُ" قَالَ: فَكَتَبَ. حَدَّثَنَا يُونُسُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ.

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ کو خبیر میں کچھ میں کچھ زمین وباغات ملے تو وہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں اس کے بارے میں مشورہ کرنے کےلیے حاضر ہوئے کہتے ہیں : میں نے خیبر میں جو زمین حاصل کی ہے اس جیسا قیمتی مال کبھی مجھے نہیں ملا تو آپ اس کی متعلق مجھےکیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا: "اگر تم چاہو تو اس زمین کی اصل ملکیت اپنے پاس رکھ کر اس کے فوائد وثمرات کا صدقہ کر دو ۔"ابن عمر فرماتے ہیں : تو حضرت عمر ؓ نے اس زمین کو اس شرط پر صدقہ کر دیا کہ اس کی اصل فروخت نہیں کی جائے گی نہ ہبہ کی جائے گی، نہ میراث بنائی جائے گی انہوں نے اس کے فوائد وثمرات کو فقراء رشتہ داروں ، گردنیں آزاد کرانے ، مجاہدین فی سبیل اللہ ، مسافروں اور کمزور لوگوں کےلیے صدقہ کر دیا ، جو شخص اس کی نگرانی کرے گا وہ اس میں سے معروف طریقے سے کھا سکتا ہے اور اپنے دوست واحباب کو بھی کھلا سکتا ہے مگر دولت اکٹھی کرنے والا نہ ہو ( اپنی ملکیت نہ بنائے ) جناب ابن عون کہتے ہیں:میں نے یہ روایت محمد کو بیان کی تو انھوں نے کہا: غیر متاء مل مالا وہ مال کا خواہش مند اور امید وار نہ ہو۔ جناب ابن عون کہتےہیں: مجھے کتاب پڑھنے والے شخص نے "غیر متأثل مالاً"وہ"مال جوڑنے والا نہ ہو "کے الفاظ بیان کیے ہیں ۔ امام ابوبکرؒ فرماتے ہیں: عبداللہ بن عمر العمری نے امام نافع کے واسطے سے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی ہے وہ فرماتے ہیں : اسلام میں سب سے پہلا وقف ہونے والا صدقہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کا صدقہ ہے ۔ حضرت عمر ؓ نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا: بے شک میرے پاس کچھ مال ہے اور میں اسے صدقہ کرنا چاہتا ہوں ۔ تو رسول اللہﷺنے فرمایا: اس کا اصل اپنی ملکیت میں کر لو اور اس کا پھل و ثمرات صدقہ کر دو۔"لہٰذا حضرت عمر ؓ نے ( یہ وقف نامہ) لکھ دیا۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← ابْنِ عَوْنٍ ← ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ← أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی

Sahih Ibn Khuzamia · The Book of Zakat › The collections of alms gates and dentists · Hadith 2483

chevron_left Previous
1…19202122
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden
22. The groups of the gates of obligatory travel
23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness
24. The congregation of the gates of prayer on the rows
25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer
26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs
27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them
28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night
29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers
30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned
31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it
32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down
33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel
34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them
35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization
36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr
37. The gates of the prayer of fear
38. Collections of the gates of an eclipse prayer
39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it
40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them
41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals