صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ صَلَاۃِ التَّطَوعِ بِاللَّیلِ · حديث 1139
ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ، نَا يَعْقُوبُ -يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ- ثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَاهُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ وَعَلَى فَاطِمَةَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لَنَا: "قُومَا فَصَلِّيَا"، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ، فَلَمَّا مَضَى هَوِيٌّ مِنَ اللَّيْلِ، رَجَعَ فَلَمْ يَسْمَعْ لَنَا حِسًّا، فَقَالَ: "قُومَا فَصَلِّيَا"، قَالَ: فَقُمْتُ وَأَنَا أَعْرُكُ عَيْنَيَّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَاللَّهِ مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا، إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بَيْدِ اللَّهِ إِذَا شَاءَ أن يَبْعَثُنَا بَعَثَنَا، فَوَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: "مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا، (وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا) [الكهف: 54].
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کے وقت میرے اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے ، اور ہمیں فرمایا : اٹھو نماز پڑھو ۔پھر آپ اپنے گھر تشریف لے گئے ، چنانچہ جب رات کا کچھ "مزیدحصہ" گزر گیا آپ واپس تشریف لائے اور ہماری طرف سے "اٹھنے کی" کوئی حرکت نہ سنی تو فرمایا : اٹھو نماز پڑھو ، حضرت علی کہتے ہیں : میں اٹھ گیا اور اپنی آنکھیں ملتے ملتے میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ، اللہ کی قسم ، ہم تو صرف وہی نماز پڑھیں گئے جو اللہ نے ہمارے مقدر میں لکھی ہے ، بے شک ہماری جانیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں ، وہ جب ہمیں اٹھانا چاہے گا ہمیں اٹھا دے گا۔ تو رسول اللہ ﷺ اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے واپس مڑ گئے اور آپ فرما رہے تھے : ہم تو وہی نماز پڑھیں گے جو اللہ نے ہمارے مقدر میں لکھی ہے ۔ اور انسان ہمیشہ سے ہر چیز سے زیادہ جھگڑنے والا ہے۔"الکھف :۵۴"
ابْنِ شِهَابٍ، ← حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← أَبِي ← يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The intercourse of the gates of voluntary prayer at night · Hadith 1139
