صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ الرَّکعَتَینِ قَبلَ الفَجرِ وَمَا فِیھِمَا مِنَ السُّنَنِ · حديث 1119
ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا آدَمُ -يَعْنِي ابْنَ أَبِي إِيَاسٍ- ثَنَا قَيْسٌ وَقَالَ بِهِ، سُبْحَانَ الَّذِي لَبِسَ الْمَجْدَ وَتَكَرَّمَ بِهِ، سُبْحَانَ الَّذِي لَا يَنْبَغِي التَّسْبِيحُ إِلَّا لَهُ، سُبْحَانَ الَّذِي أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ فَعَلِمَهُ، سُبْحَانَ ذِي الْفَضْلِ وَالنِّعَمِ، سُبْحَانَ ذِي الْقُدْرَةِ وَالْكَرَمِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي نُورًا فِي قَلْبِي، وَنُورًا فِي قَبْرِي، وَنُورًا فِي سَمْعِي، وَنُورًا فِي بَصَرِي، وَنُورًا فِي شَعْرِي، وَنُورًا فِي بَشَرِي، وَنُورًا فِي لَحْمِي، وَنُورًا فِي دَمِي، وَنُورًا فِي عِظَامِي، وَنُورًا بَيْنَ يَدَيَّ، وَنُورًا مِنْ خَلْفِي، وَنُورًا عَنْ يَمِينِي، وَنُورًا عَنْ شِمَالِي، وَنُورًا مِنْ فَوْقِي، وَنُورًا مِنْ تَحْتِي، اللَّهُمَّ زِدْنِي نُورًا، وَأَعْطِنِي نُورًا، وَاجْعَلْ لِي نُورًا".
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھےحضرت عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا تو میں آپ کے پاس شام کو حا ضر ہوا۔جبکہ آپ میری خالہ حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف فرما تھے۔چنانچہ رات کے وقت رسول اللہ ﷺ نے اُٹھ کر نماز تہجد پڑھی،پھر جب آپ نے فجر کی دو سنتیں ادا کیں تو یہ دعا مانگی "اللھُمَّ إِنَّی أَسْأَلُکَ رَحْمَۃً مِنْ عِنْدِکَ ۔۔۔۔۔وَاجْعَلْ لِی نُوْرًا۔"اے اللہ میں تجھ سے تیری عظیم رحمت کا سوال کرتا ہوںکہ جس کے ساتھ تو میرے دل کو ہدایت فرمادے، تو اس کے ساتھ میرے متفرق امور کو جمع فرما دے اور میرے پراگندہ و منتشرکاموں کو اکھٹا فرمادے۔ میری کجی کو درست کر دے۔اس کے ساتھ میرے دین کی اصلاح فرمادے،میرے باطنی اعمال کی حفاظت فرما دے،میرے ظاہری اعمال کو بلند و بالا فرمادے، اس اس کے ساتھ میرے اعمال کو پاکیزہ بنادے،اس کے ساتھ میرے چہرے کو روشن فرمادے، اور مجھے اس کے ساتھ رشد و ہدایت والے کاموں کی توفیق عطا فرما"جن سے تیری رضا و خوشنودی حاصل ہو"مجھے اس کے ساتھ ہر برائی سے مھفوظ فرما، اے اللہ ، مجھے سچا ایمان اور ایسا عظیم یقین عطا فرماجس کے بعد کوئی کفر نہ ہو، اور ایسی عظیم رحمت نصیب فرما ، جس کے ساتھ میں دنیا و آخرت میں شرف ا و منزلت پالوں۔اے اللہ میں ، میں تجھ سے فیصلے کے وقت کامیابی ،شہدا کا مقام و مرتبہ ،سعادت مندوں کی زندگی ، انبیائے کرام کی رفاقت اور دشمنوں پر غلبہ اور مدد کا طلب گار ہوں۔اے اللہ میں تیرے سامنے اپنی حاجت و ضرورت پیش کرتا ہوں اگرچہ میری عقل ناقص ،اور میرا عمل ضعیف و کمزور ہے۔میں تیری رحمت کا محتاج ہوں لہذا میں تجھ ہی سے مانگتا ہوں، اے معاملات کا فیصلہ فرمانے والے ، اے سینوں کو "ریا کاری جیسے امراض سے " شفا دینے والے ، تو جس طرح سمندروں کو "باہم"ملنے سے روکتا ہے، مجھے بھی جہنم کے عذاب سے پناہ عطا فرما ۔اور ہلاکت کی دعا کرنے سے محفوظ فرما۔اور قبر کے فتنے سے بچا۔اے اللہ،جس خیرو بھلائی جو تو اپنی کسی مخلوق کو عطا کرنے والا ہو، تو میں بھی اس کی رغبت و شوق رکھتا ہوں۔اور تجھ سے اس کا سوال کرتا ہوں اے جہانوں کو پالنے والے ۔ اے اللہ ۔ ہمیں سیدھی راہ دکھا نے والے ہدایت یافتہ بنا دے ، گمراہ ہونے والے اور گمراہ کرنے والے نہ بنانا ، ہمیں اپنے دشمنوں کے لیے جنگ اور اپنے دوستوں کے لیےامن و سلامتی والا بنا۔ہم تیری محبت کی بنا پرلوگوں سے محبت و پیار کریں،اور تیری دشمنی کی بدولت تیرے دشمنوں سے عدوات رکھیں ۔ اے اللہ ،یہ میری دعا ہے اور تو قبول و منظور فرما ۔ اور میری جد و جہد ہے اور تجھ ہی پر بھروسہ ہے ۔ اور اللہ کی مددحمایت کے بغیر نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی ہمت نہیں ہے۔اے اللہ۔مضبوط رسی "دین"والے ،اور درست و سیدھے معاملے والے ، میں تجھ سے عذاب کے دن امن کا سوال کرتا ہوں، اور ہمیشگی کے دن جنت مانگتا ہوں ، اپنے پرودگار کا دیدار کرنے والے مقربین کے ساتھ کثرت سے رکوع و سجود کرنے والوں اور وعدہ پورا کرنے والوں کے ساتھ ، بے شک تو بڑا مہربان اور محبت و شفقت کرنے والا ہے،اور تو جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ پاک ہے وہ ذات جس نے عزت کی چادر اوڑھی اور اس کو اپنے لیے خاص فرمایا۔پاک ہے وہ ذات جس نے عظمت و کبریائی کا لبا س پہنا اور اس کے ساتھ مکرم ہوا۔ پاک ہے وہ ذات جس کے سوا کسی کے لیے تسبیح جائز نہیں ہے ۔ وہ ذات پاک ہے جس نے ہر چیز کو شمار کیا اور اسے جانتا ہے ۔پاک ہے وہ ذات فضل و انعام والی ۔ پاک ہے وہ ذات قدرت و کرم والی۔اے اللہ ، میرے دل میں نور ڈال دے ، میری قبر میں نور کردیں، میرے کانوں میں نور ڈال دے۔میری آنکھوں میں نور پیدا کر دے،میرے بالوں میں نور ڈال دے،اور میری جلد میں نور پیدا فرما دے،میرے گوشت میں نور ڈال دے، میرے خون میں نور پیدا کر دے۔، میری ہڈیو ں میں بھی نور ،اور میرے سامنے بھی نور ، اور پیچھے بھی نور ، میرے دائیں جانب بھی نور، میرے بایئں جانب بھی نور،میرے اوپر بھی نور اور میرے نیچے بھی نور کر دے۔اے اللہ، میرے نور میں اضافہ فرما ، مجھے نور عطا فرما اور میرے لیے نور ہی نور پیدا فرما دے"
قَيْسٍ ← آدَمُ -يَعْنِي ابْنَ أَبِي إِيَاسٍ- ← مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ
Hadith 1119
