Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1090

ثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ؛ ح وَأَخْبَرَنِي ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ أَخْبَرَهُمْ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلَى الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ، وَيُوتِرُ عَلَيْهَا [120 - أ] غَيْرَ أَنَّهُ لَا يُصَلِّي عَلَيْهَا الْمَكْتُوبَةَ.

" حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سواری پر نفل نماز اور وتر پڑھ لیتے تھے، اس کا رخ جس طرف بھی ہوتا ، لیکن آپ فرض نماز سواری پر نہیں پڑھتے تھے ۔"

أَبِيهِ ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← ابْنِ شِهَابٍ، ← يُونُسَ ← ابْنُ عَبْد الْحَكَمِ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْاِعْلٰی

Hadith 1090

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1091

نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ؛ ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ؛ ح وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ؛ حَدَّثَنِي أَيْضًا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِهِ وِتْرًا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ الْفَجْرُ فَقَدْ ذَهَبَتْ كُلُّ صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالْوِتْرُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْوِتْرُ قَبْلَ الْفَجْرِ". هَذَا حَدِيثُ الْقُطَعِيِّ. وَقَالَ الْآخَرُونَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَوْتِرُوا قَبْلَ الْفَجْرِ". وَقَالَ الرَّمَادِيُّ: فَقَدْ ذَهَبَتْ صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالْوِتْرُ.

" حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ بیان کرتے تھے کہ جو شخص رات کو نماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ اپنی آخری نماز وتر بنائے کیونکہ رسو ل اللہ ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے ، پھر جن فجر ہو جائے تو رات کی ہر نماز اور وتر کا وقت ختم ہو جاتا ہے ۔ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وتر کی نماز فجر سے پہلے ہے۔ یہ جناب محمد بن یحییٰ قطعی کی روایت ہے ۔ دوسرے راویوں نے یہ کہا ہے : " بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " فجر سے پہلے وتر پڑ ھو ۔" اور الرمادی نے کہا : " ( طلوع فجر ہو گئی ) تو رات کی نماز اور وتر کا وقت ختم ہو گیا ۔"

نَافِعٍ ← أَيْضًا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ

Hadith 1091

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1092

ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، أَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ وَلَمْ يُوتِرْ فَلَا وِتْرَ لَهُ".

" حضرت ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو وتر پڑھے بغیر صبح ہو گئی تو اس کا کوئی وتر نہیں ہے ۔"

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← قَتَادَةَ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ

Hadith 1092

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1093

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيُّ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَ الْعَبَّاسَ ذَوْدًا مِنَ الْإِبِلِ، فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَكَانَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَسَّدْتُ الْوِسَادَةَ الَّتِي تَوَسَّدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَامَ غَيْرَ كَبِيرٍ أَوْ غَيْرَ كَثِيرٍ، ثُمَّ قَامَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، وَقَلَّ هِرَاقَةَ الْمَاءِ، ثُمَّ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، وَأَخْلَفَ بِيَدِهِ، فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَجَعَلَ يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَتْ مَيْمُونَةُ حَائِضًا، فَقَامَتْ فَتَوَضَّأَتْ، ثُمَّ قَعَدَتْ خَلْفَهُ تَذْكُرُ اللَّهَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَشَيْطَانُكِ أَقَامَكِ؟ قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِيَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ: "إِي وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ وَلِي، غَيْرَ أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ، فَأَسْلَمَ"، فَلَمَّا انْفَجَرَ الْفَجْرُ، قَامَ فَأَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ، حَتَّى أَتَاهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ.

" حضرت عبداللہ بن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے چند اونٹ دینے کا وعدہ فرمایا تھا تو انہوں نے مجھے آپ کی خدمت میں عشاء کے بعد بھیجا ، آپ حضرت میمونہ بنت حارث کے گھر تشریف فرما تھے۔ پس رسو ل اللہ ﷺ سو گئے۔ تو میں نے بھی رسو ل اللہ ﷺ کے تکیے کو تکیہ بنا لیا( اور لیٹ گیا ) آپ تھوڑی دیر سوئے پھر آپ اٹھ گئے، آپ نے وضو کیا تو مکمل وضو کیا اور پانی کم بہایا، پھر آپ نے نماز شروع کر دی ، چنانچہ میں بھی اٹھ گیا اور وضو کیا پھر میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا ، آپ نے اپنے ہاتھ مبارک سے مجھے پیچھے کیا اور مجھے کان سے پکڑ کر اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا ، پھر آپ نے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرنا شروع کر دیا اور حضرت میمونہ ؓ حائضہ تھیں ، تو انہوں نے اٹھ کر وضو کیا ، وہ آپ کے پیچھے بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے لگیں ۔ تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں فرمایا: " تمہیں تمہارے شیطان نے ا ٹھا دیا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان کیا میرا شیطان بھی ہے ؟ آپ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے ، ہاں میرا بھی شیطان ہے ، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی ہے تو میں اس کے شر سے محفوظ ہوں ۔ پھر جب فجر طلوع ہو گئی تو آپ نے اٹھ کر ایک رکعت وتر ادا کیا ۔ پھر آپ نے فجر کی دو رکعتیں ادا کیں ، پھر آپ اپنے دائیں پہلو پر لیٹ گئےحتی کہ حضرت بلال ؓ نے آ کر آپ کو نماز فجر کی اطلاع کی ( تو آپ اٹھ گئے)۔ "

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ← عتبة بن أبي حكيم ← اَیُّوْبُ بْنُ سُوَیْدٍ ← إبراهيم بن منقذ بن عبد الله الخولاني

Hadith 1093

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1094

نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيُّ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ -يَعْنِي ابْنَ شُمَيْلٍ- أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى خَالَتِي فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ: ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقَامَ يُصَلِّي فِيهِ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَلَبِثَ يَسِيرًا حَتَّى إِذَا عَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ، فَأَخَذَ بِنَاصِيَتِي فَجَرَّنِي حَتَّى جَعَلَنِي عَلَى يَمِينِهِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ عَلَيْهِ مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ الْأَوَّلُ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [120 - ب] فَصَلَّى تِسْعَ رَكَعَاتٍ يُسَلِّمُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَأَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ. وَهِيَ التَّاسِعَةُ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكَ حَتَّى أَضَاءَ الْفَجْرُ جِدًّا، ثُمَّ قَامَ، فَرَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ جَنْبَهُ فَنَامَ ثُمَّ جَاءَ بِلَالٌ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ خَرَّجْتُ أَلْفَاظَ خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي "كِتَابِ الْكَبِيرِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَفِي خَبَرِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَوْتَرَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ الْأَوَّلِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ الثَّانِي، وَالْفَجْرُ هُمَا فَجْرَانِ، فَالْأَوَّلُ طُلُوعُهُ بِلَيْلٍ، وَالْآخَرُ هُوَ الَّذِي يَكُونُ بَعْدَ طُلُوعِهِ نَهَارٌ، وَقَدْ أَمْلَيْتُ فِي الْمَسْأَلَةِ الَّتِي كُنْتُ أَمْلَيْتُهَا عَلَى بَعْضِ مَنِ اعْتَرَضَ عَلَى أَصْحَابِنَا أَنَّ الْوِتْرَ

" حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی خالہ ( حضرت میمونہ ) کے ہاں گیا ۔ پھر حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا ۔ اور فرمایا: پھر رسول اللہ ﷺ مسجد کی طرف تشریف لے گئےاور اس میں نماز پڑھنا شروع کر دی ۔ میں بھی آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا ، آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے پھر جب آپ کو یقین ہو گیا کہ میں بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنا چاہتا ہوں تو آپ نے مجھے میری پیشانی سے پکڑ کر کھینچا حتی کہ مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا ۔ پس رسول اللہ ﷺ نے اپنی رات کی نماز دو رکعت کر کے ادا کی ، پھر جب پہلی فجر طلوع ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نےکھڑے ہو کر نو رکعات پڑھیں، ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے اور ایک رکعت وتر پڑھا ۔ اور یہ نویں رکعت تھی۔ پھر رسول اللہ ﷺ رک گئے حتی کہ فجر خوب روشن ہو گئی ۔ پھر آپ کھڑے ہوئے اور فجر کی دو سنتیں ادا کیں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ اپنے پہلو کے بل سو گئے ، پھر حضرت بلال ؓ آئے۔ آگے مکمل حدیث بیان کی ۔امام ابو بکر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت ابن عباس ؓ کی حدیث کے الفاظ کتاب الکبیز میں بیان کیے ہیں ۔ امام ابو بکر فرماتے ہیں : حضرت سعید بن جبیر کی اس روایت میں اس بات کی دلیل ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے پہلی فجر کے طلوع ہونے کے بعد اور دوسری فجر کے طلوع ہونے سے پہلے وتر ادا کیے ہیں ۔اس طرح فجر کی دو اقسام ہیں ۔ پہلی فجر رات کے وقت طلوع ہوتی ہے ( ابھی رات کا کچھ حصہ باقی ہوتا ہے) اور دوسری فجر وہ ہے جس کے طلوع ہونے کے بعد دن طلوع ہو جاتا ہے وہ مسئلہ جو میں نے اپنے اصحاب پر اعتراض کرنے والے بعض علما کے رد میں املا ءکرایا تھا ایک رکعت وتر پڑھنا جائز نہیں ہے میں نے اس مسئلے میں نبی کریم ﷺ سے مروی تین رکعات وتر کے متعلق روایات اور ان کی علتوں اور اس کی جگہ املاءکرا دیا تھا ۔ امام ابو بکر فرماتے ہیں کہ : قنوت وتر کے بارے میں مجھے نبی اکرم ﷺ سے ثابت کوئی حدیث یاد نہیں ہے۔ میں نے اس مسئلے میں حضرت ابی بن کعب سے مروی وتروں میں قنوت کے متعلق روایت کی علت اور اس کی اسانید بیان کر دیں ہیں ۔ اور میں نے اسی جگہ بیان کر دیا ہے کہ حضرت ابی ؓ کی حدیث میں قنوت کا ذکر صحیح نہیں ہے۔ اس لیے تین رکعات وتر کے متعلق ابی ؓ کی روایت بھی ثابت نہیں ہے۔ جبکہ برید بن ابی مریم کی روایت ابی حوارا کے واسطے سے حضرت حسن بن علی ؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے انہیں وتروں میں پڑھنے کے لیے دعا سکھائی تھی۔"

ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقَامَ يُصَلِّي فِيهِ، فَقُمْتُ ← بَعْضَ الْحَدِيثِ، ← انْطَلَقْتُ إِلَى خَالَتِي ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيِّ، ← عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← النَّضْرُ، يَعْنِي ابْنَ شُمَيْلٍ، ← أَحْمَدَ بْنَ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيَّ

Hadith 1094

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1095

حدثناه محمد بن رافع نا يحيى - يعني ابن آدم - نا إسرائيل عن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أبي الحوراء عن الحسن بن علي قال : حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم كلمات علمنيهن أقولهن عند القنوت ثناه يوسف بن موسى و زياد بن أيوب قالا : ثنا وكيع ثنا يونس بن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أبي الحوراء عن الحسن بن علي قال : علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم كلمات أقولهن في قنوت الوتر : اللهم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت فإنك تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت هذا لفظ حديث وكيع غير أن يوسف قال : إنه لا يذل من واليت لم يذكر الواو وقال ابن رافع : إنك تقضي ولم يذكر الفاء وقال : إنه لا يذل ولم يذكر الواو ثنا يوسف بن موسى ثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أبي الحوراء عن الحسن بن علي فذكر الحديث بمثله وهذا الخبر رواه شعبة بن الحجاج عن بريد بن أبي مريم في قصة الدعاء ولم يذكر القنوت ولا الوتر

حضرت حسن بن علی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے چند دعائیہ کلمات سیکھے جنہیں میں قنوت ( وتر ) میں پڑھتا ہوں ۔ ( امام صاحب ایک اور روایت سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں ) حضرت حسن بن علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے مجھے چند دعائیہ کلمات سکھائے جنہیں میں قنوت وتر میں پڑھتا ہوں۔ ( وہ کلمات یہ ہیں ) اللھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ ، وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافِیْتَ ، وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ، وَباَرِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَ، وَقِنِّیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَإِنَّکَ تَقْضِیْ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ۔ ( اے اللہ ! مجھے ان لوگوں میں ہدایت نصیب فرماجنہیں تو نے ہدایت نصیب فرمائی ہے۔ اور مجھے ان لوگوں مین عنایت و سلامتی عطا فرما جن کو تو نے عنایت و سلامتی عطا فرمائی ہے ۔ اور مجھے ان لوگوں میں دوست بنا لے جنہیں تو نے اپنا دوست بنایا ہے ۔ اور مجھے خیرو برکت عطا فرما اس میں جو تو نے مجھے عطا کیا ہے ، اور مجھے اس فیصلے کے شر سے بچا لےجو تو نے کیا ہے بلاشبہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ اور بے شک جسے تو دوست بنا لے اسے ذلیل نہیں کیا جا سکتا ۔ اے ہمارے رب ! تو بہت با برکت اور بلند و بالا ذات ہے۔"یہ وکیع کی روایت ہے ۔ مگر یوسف نے داؤ کے إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَروایت کیا ہے اور ابن رافع فاء نے بغیر یہ جملہ (إِنَّکَ تَقْضِی وَلاَ یُقْضٰی عَلَیْکَ)اور داؤ کے بغیر یہ جملہ (إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مِنْ وَّالَیْتَ)۔ اسی حدیث کو امام شعبہ نے برید بن ابی مریم سے دعا کے قصے میں روایت کیا ہے مگر قنوت اور وتر کا تذکرہ نہیں کیا ۔"

الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ← أَبِي الْحَوْرَاءِ ← بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: ← أَبِي إِسْحَاقَ ← اِسْرَائِیْلُ ← يَحْيَى -يَعْنِي ابْنَ آدَمَ- ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،

Hadith 1095

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1096

نا بندار نا محمد بن جعفر نا شعبة قال : سمعت ابن أبي مريم وثنا محمد بن عبد الأعلى الصنعاني نا يزيد بن زريع نا شعبة ح وثنا أبو موسى نا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن بريد بن أبي مريم عن أبي الحوراء قال : سألت الحسن بن علي علام تذكر من رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ فقال : كان يعلمنا هذا الدعاء : اللهم اهدني فيمن هديت بمثل حديث وكيع في الدعاء ولم يذكر القنوت ولا الوتر و شعبة أحفظ من عدد مثل يونس بن أبي إسحاق و أبو إسحاق لا يعلم أسمع هذا الخبر من بريد أو دلسه عنه اللهم إلا أن يكون كما يدعي بعض علمائنا أن كل ما رواه يونس عن من روى عنه أبوه أبو إسحاق هو مما سمعه يونس مع أبيه ممن روى عنه ولو ثبت الخبر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه أمر بالقنوت في الوتر أو قنت في الوتر لم يجز عندي مخالفة خبر النبي ولست أعلمه ثابتا

" امام شعبہ نرید بن ابی مریم سے اور وہ ابو حوار سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : میں نے حضرت علی بن حسن ؓ سے پوچھا : آپ نے رسو ل اللہ ﷺ سے کون سے دعا یاد کی ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ ہمیں یہ دعا سکھایا کرتے تھے : اَللَّھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ دعا کے بارے میں وکیع کی حدیث کی طرح بیان کیا ، اور وتر اور قنوت کے بارے میں تذکرہ نہیں کیا ( یعنی یہ نہیں کہا کہ یہ دعا ہم قنوت وتر میں پڑھتے تھے ) اور امام شعبہ ، یونس بن ابی اسحاق جیسے بے شمار راویوں سےحفظ میں پختہ اور مضبوط ہیں ۔ جبکہ ابو اسحاق کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ اس نے یہ روایت برید سے سنی ہے یا اس سے تدلیس کی ہے ۔البتہ یہ ممکن ہے کہ جس طرح ہمارے بعض علماء کرام کا دعویٰ ہے کہ ہر وہ روایت جو یونس اپنے والد گرامی کے مشائک سے بیان کرتا ہے وہ روایت یونس نے اپنے والد اسحاق کے ساتھ اس کے مشائخ سے سنی ہے اور اگر نبی اکرم ﷺ سے یہ روایت ثابت ہو جائے کہ نبی اکرم ﷺ نے قنوت وتر کا حکم دیا ہے یا آپ نے وتروں میں دعائے قنوت پڑھی ہے تو میرے نزدیک نبی مکرم ﷺ کی حدیث کی مخالفت کرنا جائز نہیں ہے ۔ لیکن اس حدیث سے ثابت ہونے کا مجھے علم نہیں ہے۔"

سألت الحسن بن علي علام تذكر من رسول الله ← أَبِي الْحَوْرَاءِ ← بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبُو مُوسَى، ← شُعْبَةُ، ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← بُنْدَارٌ

Hadith 1096

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1097

وقد روى الزهري عن سعيد بن المسيب و أبي سلمة بن عبد الرحمن عن أبي هريرة : أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يقنت إلا أن يدعوا لقوم على قوم فإذا أراد أن يدعو على قوم أو يدعو لقوم قنت حين يرفع رأسه من الركعة الثانية من صلاة الفجر ثناه عمرو بن علي و محمد بن يحيى قالا ثنا أبو داود نا إبراهيم بن سعد عن الزهري : وقد روى العلاء بن صالح - شيخ من أهل الكوفة - صلاته عن زبيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى : أنه سأله عن القنوت في الوتر فقال : حدثنا البراء بن عازب قال : سنة ماضية ثناه محمد بن العلاء بن كريب نا محمد بن بشر نا العلاء بن صالح وهذا الشيخ العلاء بن صالح وهم في هذه اللفظة في قوله : في الوتر وإنما هو في الفجر لا في الوتر فلعله انمحى من كتابه ما بين الفاء والجيم فصارت الفاء شبه الواو والجيم ربما كانت صغيرة تشبه التاء فلعله لما رأى أهل بلده يقنتون في الوتر وعلماؤهم لا يقنتون في الفجر توهم أن خبر البراء إنما هو من القنوت في الوتر نا سلم بن جنادة نا وكيع عن سفيان عن زبيد اليمامي قال : سألت عبد الرحمن بن أبي ليلى عن القنوت في الفجر فقال سنة ماضية فسفيان الثوري أحفظ من مائتين مثل العلاء بن صالح فخبر أن سؤال زبيد بن أبي ليلى إنما كان عن القنوت في الفجر لا في الوتر فأعلمه أنه سنة ماضية ولم يذكر أيضا البراء وقد روى الثوري و شعبة - هما إماما أهل زمانهما في الحديث - عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن البراء أن النبي قنت في الفجر

" امام زھری نے حضرت سعید بن مسیب اور ابو سلمہی بن عبد الرحمان کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی ہے کہ نبی مکرم ﷺ کسی قوم کے حق میں دعا یا کسی قوم کے حق میں بد دعا کرنے کے علاوہ قنوت نہیں کیا کرتے تھے۔ چنانچہ جب آپ کسی قوم کے حق میں دعا کرنا چاہتے یا کسی قوم کے خلاف بد دعا کرنا چاہتے تو آپ نماز فجر کی دوسری رکعت ( کے رکوع) سے سر اٹھانے کے بعد قنوت کرتے۔" اہل قوفہ کے بزرگ علا بن صالح نے زبید کے واسطے سے عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ کی سند سے نبی علیہ السلام کی نماز کے متعلق روایت بیان کی ہے ۔ جناب زید کہتے ہیں کہ انہوں نے عبد الرحمان بن ابی لیلیی سے قنوت وتر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ہمیں حضرت براء بن عازب ؓ نے بیان فرمایا کہ یہ جاری اور ثابت سنت ہے۔ یہ بزرگ علا بن صالح کو اس لفظ " فی الفجر " ( نماز فجر میں قنوت ) ہے۔ " فی الوتر" ( وتروں میں قنوت ) نہیں ہے۔ شاید کہ ان کی کتاب سے فاء اور جیم کے درمیان حرف کچھ مٹ گیا ہو۔ اور فاء واو بن گئی ہو ۔ اور جیم چھوٹی سی لکھی تھی تو وہ تاء کے مشابہ ہو گئی، ( اور لفظ فجر سے وتر بن گیا ) اور یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے شہر والوں کو وتروں میں قنوت کرتے دیکھا ہو اور ان کے علما نماز فجر میں قنوت نہیں کرتے تھے تو انہیں یہ وہم ہو گیا ہو کہ حضرت برا بن عازب کی روایت قنوت وتر کے بارے میں ہے ۔ ( حالانکہ وہ قنوت فجر کے بارے میں ہے ) امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے زبید الیمامی سے روایت کی کہ وہ کہتے ہیں : " میں نے عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ سے نماز فجر میں قنوت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا : یہ جاری اور ثابت سنت ہے۔" لہٰذا امام سفیان ثوری رحمہ اللہ جو علا بن صالح جیسے دو سو راویوں سے برھ کر حفظ و اتقان والے ہیں ۔ انہوں نے یہ خبر دی ہے کہ زبید بن عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ سے نماز فجر میں قنوت کے بارے میں سوال کیا تھا ، وتروں میں قنوت کے بارے میں نہیں کیا تھا ۔ تو انہوں نے زبید کو بتایا کہ ( نماز فجر میں قنوت ) جاری اور ثابت سنت ہے ۔ اور انہون نے اپنی روایت میں حضرت براءؓ کا تذکرہ بھی نہیں کیا ۔ امام سفیان ثوری اور امام شعبہ رحمہ اللہ نے ، جو اپنے وقت کے حدیث کے دو امام ہیں ، انہوں نے عمرو بن مرہ کے واسطے سے عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ سے اور وہ حضرت براء ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے نماز فجر میں قنوت کیا ہے۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سعيد بن المسيب و أبي سلمة بن عبد الرحمن ← وقد روى الزهري

Hadith 1097

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1098

ثناه سلم بن جنادة ثنا وكيع عن سفيان و شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن البراء : أن النبي صلى الله عليه وسلم قنت في الفجر

"حضرت براء سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے نماز فجر میں قنوت کیا۔"

الْبَرَاءِ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← سفيان و شعبة ← وَكِيعٌ، ← ثناه سلم بن جنادة

Hadith 1098

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1099

ثنا بندار ثنا محمد بن جعفر نا شعبة عن عمرو بن مرة قال : سمعت ابن أبي ليلى حدثني البراء بن عازب : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقنت في المغرب والصبح نا أحمد بن عبدة ثنا أبو داود نا شعبة عن عمرو بن مرة أنبأه قال : سمعت ابن أبي ليلى يحدث عن البراء بن عازب أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقنت في الصبح والمغرب فهذا هو الصحيح عن البراء بن عازب عن النبي صلى الله عليه وسلم لا على ما رواه العلاء بن صالح وأعلى خبر يحفظ في القنوت في الوتر عن أبي بن كعب في عهد عمر بن الخطاب موقوفا أنهم كانوا يقنتون بعد النصف يعني من رمضان

" حضرت برا ء بن عازب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز مغرب اور نماز صبح میں قنوت کرتے تھے ۔ امام شعبہ ، عمرو بن مرہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں : میں نے ابن ابی لیلیٰ کو حضرت براء بن عازب سے بیان کرتے سنا کہ نبی کریم ﷺ صبح اور مغرب میں دعائے قنوت کرتے تھے ، لہٰذا حضرت براء بن عازب کی نبی اکرم ﷺ سے مروی روایت کے یہ الفاظ صحیح ہیں۔ علاء بن صالح کی روایت کے الفاظ درست نہیں ہیں اور قنوت وتر کے متعلق اعلیٰ ترین روایات جو محفوظ و ثابت ہیں وہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کے دور میں حضرت ابی بن کعب ؓ کے موقوف بیان کی گئی ہے کہ وہ (صحابہ کرام ) نصف رمضان المبارک کے بعد قنوت وتر کیا کرتے تھے۔"

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← بُنْدَارٌ

Hadith 1099

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1100

نا الربيع بن سليمان المرادي نا عبد الله بن وهب أخبرني يونس عن ابن شهاب أخبرني عروة بن الزبير : أن عبد الرحمن بن عبد القاري - وكان في عهد عمر بن الخطاب مع عبد الله بن الأرقم على بيت المال - أن عمر خرج ليلة في رمضان فخرج معه عبد الرحمن بن عبد القاري فطاف بالمسجد وأهل المسجد أوزاع متفرقون يصلي الرجل لنفسه ويصلي الرجل فيصلي بصلاته الرهط فقال عمر : والله إني أظن لو جمعنا هؤلاء على قارئ واحد لكان أمثل ثم عزم عمر على ذلك وأمر أبي بن كعب أن يقوم لهم في رمضان فخرج عمر عليهم والناس يصلون بصلاة قارئهم فقال عمر : نعم البدعة هي والتي تنامون عنها أفضل من التي تقومون - يريد آخر الليل - فكان الناس يقومون أوله وكانوا يلعنون الكفرة في النصف : اللهم قاتل الكفرة الذين يصدون عن سبيلك ويكذبون رسلك ولا يؤمنون بوعدك وخالف بين كلمتهم وألق في قلوبهم الرعب وألق عليهم رجزك وعذابك إله الحق ثم يصلي على النبي صلى الله عليه وسلم ويدعو للمسلمين بما استطاع من خير ثم يستغفر للمؤمنين قال : وكان يقول إذا فرغ من لعنة الكفرة وصلاته على النبي واستغفاره للمؤمنين والمؤمنات ومسألته : اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد ونرجو رحمتك ربنا ونخاف عذابك الجد إن عذابك لمن عاديت ملحق ثم يكبر ويهوى ساجدا

حضرت عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور خلافت میں عبد الرحمان بن عبد قاری، عبد اللہ بن ارقم کے ساتھ بیت المال کے گورنر تھے۔ ( وہ بیان کرتے ہیں کہ ) حضرت عمر بن خطاب ؓ رمضان المبارک کی ایک رات گھر سے باہر تشریف لائےتو عبد الرحمان بن عبد قاری بھی ان کے ساتھ چل دیے۔ انہوإ نے مسجد کا ایک چکر لگایا جبکہ اہل مسجد مختلف گروہون کی شکل میں نماز پڑھ رہے تھے، کوئی شخص اکیلا ہی نماز پڑھ رہا تھا ، اور کسی شخص کے ساتھ کچھ لوگ مل کر نماز پڑھ رہے تھے، چنانچہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: " اللہ کی قسم ! بے شک میرا خیال ہے کہ اگر ہم ان سب کو ایک ہی قاری کے ساتھ جمع کر دیں تو یہ بہت اچھا ہو گا، پھر حضرت عمر ؓ اس بات کا پختہ ارادہ فرمایا۔ اور حضرت ابی بن کعب ؓ کو حکم دیا کہ وہ انہیں رمضان المبارک میں نفل نماز پڑھایا کریں ۔ پھر ایک روز حضرت عمر ؓ ان کے پاس تشریف لائےجبکہ وہ اپنے قاری کے ساتھ ( نفل ) نماز پڑھ رہے تھے، تو حضرت عمر نے فرمایا: یہ نیا کام کتنا اچھا ہے ، رات کے جس حصے سے تم سو جاو گےوہ اس حصے سے افضل ہے جس میں تم نماز پڑھ رہے ہو ۔ آپ کی مراد رات کا آخری حصہ تھا۔ تو لوگ ابتدائی رات میں قیام کرتے تھے، اور نصف رمضان المبارک کے بعد کفار پر ان الفاظ میں لعنت بھیجتے تھے۔( دعائے قنوت پڑھتے تھے )اللھُمَّ قَاتِلِ الْکَرَۃَ الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِکَ ، وَیُکَذَّبُوْنَ رُسُلَکَ ، وَلاَ یُؤْمِنُوْنَ بِوَعْدِکَ ، وَخَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ ، وَأَلْقِ فِیْ قُلُوْبِھَمُ الرُّعْبَ، وَأَلْقِ عَلَیْھِمْ رِجْزَکَ وَعَذَابَکَ إِلٰہَ الْحَقَّ۔" اے اللہ ! ان کافروں کو تباہ و برباد کر دے ، جو تیرے راستے سے روکتے ہیں ، اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں ، اور تیرے وعدے پر ایمان نہیں لاتے، اور ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے ، ان کے دلوں میں رعب ڈال دے ، اے معبود برحق! ان پر اپنا عذاب مسلط کر دے ۔" پھر ( قاری اور امام) نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجتا اور مسلمانوں کے لیے حسب استطاعت خیرو بھلائی کی دعائیں مانگتاپھر مومنوں کے لیے بخشش کی دعائیں کرتا ۔ راوی کا بیان ہے کہ امام جب کفار پر لعنت بھیجنے سے، نبی ﷺ پر درود پڑھنے اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بخشش کی دعا کرنے سے فارغ ہوتا تو یہ دعا بھی مانگتا: اللھُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ ، وَلَکَ نُصَلَّیْ وَنَسْجُدُ وَإِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ ، وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ رَبَّنَا ، وَنَخَافُ عَذَابَکَ الْجِدَّ، إِنَّ عَذَابَکَ لِمَنْ عَادَیْتَ مُلْحِقٌ" اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری طرف ہی جستجو اور جدو جہد کرتے ہیں ، اے ہمارے رب ہم تیری رحمت کی امید کرتے ہیں اور تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرا عذاب تیرے دشمنوں پر مسلط ہو کر رہے گا ، پھر امام " اللہ اکبر " کہہ کر سجدے کے لیے جھک جاتا۔"

عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← ابْنِ شِهَابٍ، ← يُونُسَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← الرَّبِیْعُ بْنُ سلیمان المرادی

Hadith 1100

صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ ذِکرِ الوِترِ وَمَا فِیہِ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1101

نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، نَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ قَالَ: زَارَنَا أَبِي فِي يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَأَمْسَى عِنْدَنَا وَأَفْطَرَ، وَقَامَ بِنَا تِلْكَ اللَّيْلَةِ وَأَوْتَرَ بِنَا، ثُمَّ انْحَدَرَ إِلَى مَسْجِدِهِ فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ، حَتَّى بَقِيَ الْوِتْرُ، ثُمَّ قَدَّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَوْتِرْ بِأَصْحَابِكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا وِتْرَانِ فِي لَيْلَةٍ".

" حضرت قیس بن طلق بیان کرتے ہیں کہ رمضان المبارک میں ایک دن میرے والد محترم ہمیں ملنے کے لیے تشریف لائے ، انہوں نے شام ہمارے پاس کی اور روزہ افطار کیا، اور اس رات ہمیں قیام کرایا اور ہمیں وتر بھی پڑھائے، پھر وہ اپنی مسجد میں تشریف لے گئے اور اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی، حتی کہ وتر باقی رہ گیا ، پھر اپنے ساتھیوں میں سے ایک کو آگے کر کر فرمایا: " تم اپنے ساتھیوں کو وتر پڑھا دو" کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : " ایک رات میں دو مرتبہ وتر پڑھنا درست نہیں ہے ۔"

قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ، ← مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، ← أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ

Hadith 1101

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden
22. The groups of the gates of obligatory travel
23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness
24. The congregation of the gates of prayer on the rows
25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer
26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs
27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them
28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night
29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers
30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned
31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it
32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down
33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel
34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them
35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization
36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr
37. The gates of the prayer of fear
38. Collections of the gates of an eclipse prayer
39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it
40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them
41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals