Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حزیمیہ

Sahih Ibn Khuzamia

by Imam Ibn Khuzamia

3,088 Hadith65 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1962

حَدَّثَنَا عَلِي بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ الْجَرْمِيُّ، أَنَّ أَبَا أَسْمَاءَ الرَّحَبِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

''رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔''

ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ ← أَبُو قِلَابَةَ الْجَرْمِيُّ، أَنَّ أَبَا أَسْمَاءَ الرَّحَبِيَّ ← يَحْيَى ← أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1962

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1963

وَحَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا مُبَشِّرٌ -يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ- عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ الْجَرْمِيُّ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، حَدَّثَنِي ثَوْبَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِثَمَانَ عَشَرَ خَلَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ إِلَى الْبَقِيعِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُل يَحْتَجِمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ". هَذَا حَدِيثُ الْوَلِيدِ.

''رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔''

أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ← أَبُو قِلَابَةَ الْجَرْمِيُّ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُبَشِّرٌ -يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ- ← زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1963

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1964

ثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْد الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ الْعَبَّاسُ: نَا، وَقَالَ الْحُسَيْنُ، أَخْبَرَنا عَبْد الرَّزَّاق، أَخْبَرَنا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْد اللَّه بْنِ قَارِظٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ". سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْد الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِي بْنَ عَبْد اللَّه

'' حضرت رافع بن خدیح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ختم ہو جاتا ہے ۔ امام صاحب فرماتے ہیں : میں نے عباس بن عبدا لعظیم عنبری کو سنا وہ فرماتے تھے: میں نے علی بن عبداللہ کو فرماتے ہوئے سنا :''أفُطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ'' سینگی لگانے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ختم ہو جاتا ہے۔'' مجھے اس مسئلہ میں اس سے بڑھ کر صحیح کسی حدیث کا علم نہیں ۔''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں :'' یہ روایت معاویہ بن سلام نے بھی یحیی ابی کثیر سے بیان کی ہے۔''

رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ← السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← وَقَالَ الْحُسَيْنُ، ← الْعَبَّاسُ: ← عَبَّاسُ بْنُ عَبْد الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1964

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1965

حدثنا أحمد بن الحسين الشياني ببغداد قال : و حدثني عمار بن مطر أبو عثمان الرهاوي ثنا معاوية بن سلام : قد خرجت هذا الباب بتمامه في كتاب الكبير قال أبو بكر : فقد ثبت الخبر عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه قال : أفطر الحاج و المحجوم فقال بعض من خالفنا في هذه المسألة : إن الحجامة لا تفطر الصائم و احتج بأن النبي صلى الله عليه و سلم احتجم و هو صائم محرم و هذا الخير غير دال على أن الحجامة لا تفطر الصائم لأن النبي صلى الله عليه و سلم إنما احتجم و هو صائم في سفر لا في حضر لأنه لم يكن قط محرما مقيما ببلده إنما كان محرما و هو مسافر و المسافر و إن كان ناويا للصوم قد مضى عليه بعض النهار و هو صائم عن الأكل و الشرب و أن الأكل و الشرب يفطرانه لا كما توهم بعض العلماء أن المسافر إذا دخل الصوم لم يكن له أن يفطر إلى أن يتم صوم ذلك اليوم الذي دخل فيه فإذا كان له أن يأكل و يشرب و قد نوى الصوم و قد مضى بعض النهار و هو صائم يفطر بالأكل و الشرب جاز له أن يحتجم و هو مسافر في بعض نهار الصوم و إن كانت الحجامة مفطرة و الدليل على أن للصائم أن يفطر بالأكل و الشرب في السفر في نهار قد مضى بعضه و هم صائم

''امام صاحب نے معاویہ بن سلام کی حدیث کی سند بیان کی ہے اور کہتے ہیں کہ میں نے یہ مکمل باب کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں :''یقیناً نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث صحیح ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا : ''سینگی لگانے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔'' اس مسئلہ میں ہمارے ایک مخالف نے یہ کہا ہے کہ سینگی لگوانے سے روزے دار کا روزہ نہیں ٹوٹتا اور اس نے دلیل یہ دی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی ہے جبکہ آپ حالت احرام میں بھی تھے اور یہ روایت اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ سینگی لگوانے سے روزے دار کا روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اس وقت سینگی لگوائی تھی جبکہ آپ سفر کےدوران روزہ رکھے ہوئے تھے۔آپ ا س وقت مقیم نہیں تھے۔کیونکہ آپ حالت احرام میں اپنے شہر میں کبھی مقیم نہیں رہے بلکہ آپ حالت احرام میں سفر میں تھے۔ جبکہ مسافر نے اگرچہ روزے کی نیت کی ہو اور دن کا کچھ حصہ گزر بھی چکا ہو اور یہ کھانے پینے سے رکا ہو ا ہو تو کھانے پینے سے اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ۔ اور بعض علما ء کو جو وہم ہوا ہے وہ صحیح نہیں ہے کہ مسافر جب روزہ رکھ لےتو پھر اس کےلیے اس روزے کو مکمل کیے بغیر کھولنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا اگر مسافر کےلیے روزے کی نیت کرنے کے بعد کھانا پینا جائز ہے جبکہ دن کا کچھ حصہ گزر بھی چکا ہو اور وہ روزہ رکھے ہوئے ہو تو کھانے پینے سے اس کا روزہ ختم ہو جائے گا، تو پھر اس کےلیے سفر کے دوران روزے کی حالت میں سینگی لگوانا بھی جائز ہے اگر چہ سینگی لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہو۔ اوراس بات کی دلیل کہ مسافر کےلیے دوران سفر کھانا کھا کر یا مشروب پی کر روزہ کھولنا جائز ہے جبکہ وہ روزے کی حالت میں دن کا کچھ حصہ گزار بھی چکا ہو ۔(درج ذیل حدیث ہے۔)

أفطر الحاج و المحجوم ← أَبُو بَكْرٍ: فَقَدْ ثَبُتَ الْخَبَرُ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَامٍ، قَدْ خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ ← عمار بن مطر أبو عثمان الرهاوي ← و، ← أحمد بن الحسين الشياني

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1965

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1966

أن أحمد بن عبدة حدثنا قال : ثنا يزيد بن زريع ثنا سعيد الجريري عن أبي نضرة عن أبي سعيد الخدري : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أتى على نهر من ماء السماء في يوم صائف و المشاة كثير و الناس صيام فوقف عليه فإذا فئام من الناس فقال : يا أيها الناس اشربوا فجعلوا ينظرون إليه قال : إني لست مثلكم إني راكب و أنتم مشاة و إني أيسركم اشربوا فجعلوا ينظرون إليه ما يصنع فلما أبوا حول وركه فنزل و شرب و شرب الناس و خبر ابن عباس و أنس بن مالك خرجتهما في كتاب الصيام في كتاب الكبير أفيجوز لجاهل أن يقول : الشرب جائز للصائم و لا يفطر الشرب الصائم إذ النبي صلى الله عليه و سلم قد أمر أصحابه و هو صائم بالشرب فلما امتنعوا شرب و هو صائم و شربوا فمن يعقل العلم و يفهم الفقه يعلم أن النبي صلى الله عليه و سلم صار مضطرا و أصحابه لشرب الماء و قد كانوا نووا الصوم و مضى بهم بعض النهار و كان لهم أن يفطروا إذ كانوا في السفر لا في الحضر و كذلك كان للنبي صلى الله عليه و سلم أن يحتجم و هو صائم في السفر و إن كانت الحجامة تفطر الصائم لأن من جاز له الشرب و إن كان الشرب مفطرا جاز له الحجامة و إن كان بالحجامة مفطرا فأما ما احتج به بعض العراقيين في هذه المسألة أن الفطر مما يدخل و ليس مما يخرج فهذا جهل و إغفال من قائله و تمويه على من لا يحسن العلم و لا يفهم الفقه و هذا القول من قائله خلاف دليل كتاب الله و خلاف سنة النبي صلى الله عليه و سلم و خلاف قول أهل الصلاة من أهل الله جميعا إذا جعلت هذه اللفظة على ظاهرها قد دل الله في محكم تنزيله أن المباشرة هي الجماع في نهار الصيام و النبي المصطفى صلى الله عليه و سلم قد أوجب على على المجامع في رمضان عتق رقبة إن وجدها و صيام شهرين متتابعين إن لم يجد الرقبة أو إطعام ستين مسكينا إن لم يستطيع الصوم و المجامع لا يدخل جوفه شيء في الجماع إنما يخرج منه مني إن أمنى و قد يجامع من غير إمناء في الفرج فلا يخرج من جوفه أيضا مني و التقاء الختاتين من غير إمناء يفطر الصائم و يوجب الكفارة و لا يدخل جوف المجامع شيء و لا يخرج من جوفه شيء إذا كان المجامع هذه صفته و النبي المصطفى صلى الله عليه و سلم قد أعلم أن المستقيء عامدا يفطره الاستقاء على العمد و اتفق أهل الصلاة و أهل العلم على أن الاستقاء على العمد يفطر الصائم و لو كان الصائم لا يفطره إلا ما يدخل جوفه كان الجماع و الاستقاء لا يفطران الصائم و جاء بعض أهل الجهل بإعجوبة في هذه المسألة فزعم أن النبي صلى الله عليه و سلم إنما قال : أفطر الحاجم و المحجوم لأنهما كانا يغتابان فإذا قيل له : فالغيبة تفطر الصائم ؟ زعم أنها لا تفطر الصائم فيقال له : فإن كان النبي صلى الله عليه و سلم عندك إنما قال : أفطر الحاجم و المحجوم لأنهما كانا يغتابان و الغيبة عندك لا تفطر الصائم فهل يقول هذا القول من يؤمن بالله يزعم أن النبي صلى الله عليه و سلم أعلم أمته أن المغتابين مفطران و يقول هو : بل هما صائمان غير مفطرين فخالف النبي صلى الله عليه و سلم الذي أوجب الله على العباد طاعته و اتباعه و وعد الهدى على اتباعه و أوعد على مخالفيه و نفى الإيمان عمن وجد في نفسه حرجا من حكمه فقال : { فلا و ربك لا يؤمنون حتى يحكموك فيما شجر بينهم } الآية و لم يجعل الله جل و علا لأحد خيرة فيما قضى الله و رسوله فقال تبارك و تعالى : { و ما كان لمؤمن و لا مؤمنة إذا قضى الله و رسوله أمرا أن يكون لهم الخيرة من أمرهم } و المحتج بهذا الخبر إنما صرح بمخالفة النبي صلى الله عليه و سلم عند نفسه بلا شبهة و لا تأويل يحتمل الخبر الذي ذكره إذا زعم أن النبي صلى الله عليه و سلم إنما قال للحاجم و المحجوم : مفطران لعلة غيبتهما ثم هو زعم أن الغيبة لا تفطر فقد جرد مخالفة النبي صلى الله عليه و سلم بلا شبهة و لا تأويل و قد روي عن المعتمر بن سليمان عن حميد عن أبي المتوكل عن أبي سعيد رخص النبي صلى الله عليه و سلم في القبلة للصائم و الحجامة للصائم

''حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک شدید گرمی والے دن بارش کے پانی کی نہر پر تشریف لائے جبکہ پیدل چلنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ تھی اور لوگوں نے روزہ بھی رکھا ہو ا تھا تو آپ نے اس نہر پر کھڑے ہو گئے تو نا گہاں لوگوں کی ایک جماعت بھی پہنچ گئی تو آپ نے فرمایا :'' اے لوگو! پانی پی لو۔''تو وہ آپ کی طرف دیکھنے لگے(کہ آپ خود کیا عمل کرتے ہیں)آپ نے فرمایا : ''میں تمہاری طرح نہیں ہوں ۔ بے شک میں سورا ہوں اور تم پیدل چل رہے ہو، اور میں تمہاری نسبت آسانی اور سہولت میں ہوں ، تم پانی پی لو۔'' وہ آپ کی طرف دیکھتے رہے کہ آپ کیا عمل کرتے ہیں ۔ پھر جب انہوں نے پانی پینے سے احتراز کیا تو آپ نے اپنا قدم موڑ ا اور سواری سے نیچے اترآئے اور پانی پی لیا ۔ اور (یہ دیکھ کر) لوگوں نے بھی پانی پی لیا ۔''امام صاحب فرماتے ہیں :''میں نے حضرت ابن عباس اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایات ''کتاب الکبیر'' کی کتاب الصیام میں بیان کر دی ہیں۔ کیا کسی جاہل آدمی کےلیے یہ کہنا جائز ہے کہ روزے دار کےلیے مشروب پینا جائز ہے اور مشروب پینے سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا ، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کو پانی پینے سے احتراز کیا تو آپ نے روزے کی حالت میں ہی پانی پی لیا اور انہوں نے بھی پی لیا ۔لہٰذا جو شخص علمی بصیر ت رکھتا ہو اور فقہی سو جھ بوجھ کامالک ہے وہ جانتا ہے کہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام پانی پینے پر مجبور ہوگئے تھے حالانکہ انہوں نے روزے کی نیت کی ہوئی تھی اور دن کا کچھ حصہ وہ گزار چکے تھے۔ اور ان کےلیے روزہ کھولنا جائز تھا کیونکہ وہ سفر میں تھے مقیم نہیں تھے۔ اسی طرح نبی کریم ﷺ کےلیے سفر کے دوران روزے کی حالت میں سینگی لگوانا جائز تھا اگر چہ سینگی لگواے وے روزہ ختم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ جس شخص کےلیے پانی پینا جائز ہے اگرچہ پانی سے روزہ ختم ہو جاتا ہے تو اس شخص کےلیے سینگی لگوانا بھی جائز ہے اگر چہ سینگی لگوانے سے روزہ ٹوٹ کاتا ہے۔ البتہ عراقی علما ء کی اس مسئلہ میں یہ دلیل کہ روزہ پیٹ میں داخل ہونے والی چیز سے ٹوٹتا ہے اور پیٹ سے نکلنے والی چیز سے نہیں ٹوٹتا تو یہ قول قاہل کی جہالت اور غفلت کی دلیل ہے۔ اور کم علم ، کم فہم لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اس شخص کا یہ قول اللہ تعالی ٰکی کتاب ، نبی کریم ﷺ کی سنت اور تمام اہل الہ مسلمانوں کے قول کے خلاف ہے۔ جبکہ ان الفاظ کو ان کے ظاہر پر محمول کیا جائے ۔ اللہ تعالہ نےاپنی محکم کتاب میں فرمایا ہے کہ روزے کے دن میں مباشرت کرنا جما ع کے حکم میں ہے۔ اور نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک میں (دن کے وقت)جماع کرنے والے شخص پر ایک گردن آزاد کرنا واجب کیا ہے اگر اس کے پاس طاقت ہو۔ اور اگر گردن آزاد کرنے کی طاقت نہ ہو تو وہ دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنے اور اگر روزے نہ رکھ سکتا ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا کفارہ واجب کیا ہے ۔ حالانکہ جماع کرنے والے کے پیٹ میں کوئی چیز داخل نہیں ہوتی بلکہ اس سے منی نکلتی ہے اگر منی کا خروج ہو اور کبھی بغیر منی نکالے بھی عورت کی شرم گاہ میں جماع کر سکتا ہے تو اس وقت اس کے پیٹ سے بھی منی نہیں نکلتی حالانکہ دونوں شرم گاہوں کا بغیر منی ٹپکائے مل جانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کفارہ واجب ہو جاتا ہے۔ جبکہ اس حالت میں جماع کرنے والے کے پیٹ میں نہ کوئی چیز داخل ہوتی ہے اور نہ کچھ نکلتا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ نے بتایا ہے کہ قصیداً قے کرنے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ اہل علم اور مسلمان کا اتفاق ہے کہ عمداً قے کرنے سے روزے دار کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اگر روزے دارکا روزہ صرف پیٹ میں داخل ہونے والی چیز ہی سے ٹوٹتا ہو تو پھر جماع اور قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہیے ۔ کچھ جاہل لوگوں نے اس مسئلے میں ایک اور عجوبہ بیان کیا ہے ان کے خیال میں نبی کریم ﷺ نے سینگی لگانے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے'' یہ فرمان اس لیے جاری کیا تھا کہ وہ دونوں غیبت کر رہے تھے۔ جب اس شخص سے کہا جاتا ہے: کیا غیبت سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ تو کہتا ہے غیبت سے روزہ نہیں ٹوٹتا تو اس شخص سے کہا جائے گا:''اگر تمہارے نزدیک نبی کریم ﷺ کے اس فرمان ''سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔''کی وجہ یہ ہے کہ وہ دونوں غیبت کررہے تھے۔ اور غیبت سے تمہارے نزدیک روزہ نہیں ٹوٹتا تو کیا کوئی ایسا شخص جو اللہ پر ایمان رکھتا ہو وہ یہ بات کرسکتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو بتایا ہو کہ غیبت کرنے والے دونوں افراد کا روزہ ٹوٹ گیا ہے اور یہ شخص کہے کہ دو دونوں روزے دار ہیں ان کا روزہ نہیں ٹوٹا ۔ اس طرح اس شخص نے نبی کریم ﷺ کی مخالفت کی ہے حالانکہ اللہ تعالی ٰ نے اپنے بندوں پر اپنے رسو ل کی اطاعت و اتباع واجب کی ہے اور آپ کی اتباع کرنے پر ہدایت دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔ آپ کے مخالفین کو وعید سنائی ہے اور آپ کے فیصلے پر دلی تنگی محسوس کرنے والے کے ایمان کی نفی کی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْ مِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَھُمْ)'' آپ کے رب کی قسم ! وہ مومن نہیں ہوسکتےجب تک کہ وہ اپنے باہمی اختلافات میں آپ کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں ۔''اور اللہ تعالی نے اپنے اور اپنے رسول کے فیصلہ شدہ امور میں کسی شخص کو اختیار نہیں دیا اللہ تعالی فرماتے ہیں (وَمَاکَانَ لِمُؤْ مِنٍ وَلَا مُؤْ مِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللہُ وَرَسُوْلُہُ أَمُرّاأَن یَّکُوْن لَھُمُ الْخِیَرَۃُ مِن أَمْرِھِمْ) ''اور کسی مومن مرد اور کسی مومنہ عورت کو یہ خق نہیں کہ جب اللہ اور اس کارسو ل کسی معاملے کا فیصلہ کردیں تو ان کےلیے اپنے معاملے میں ان کا کوئی اختیار رہے۔''اور اس حدیث میں استدلال کرنے والے شخص نے اپنے پاس موجود کسی شبیہ اور تاویل کے بغیر صریحاً نبی کریم ﷺ کی مخالفت کی ہے ۔ اس حدیث میں اس کی اس تاویل کی کوئی گنجائش نہیں کہ آپ نے سینگی لگانے اور سینگی لگوانے والے کو غیبت کرنے کی وجہ سے کہا کہ ان کا روزہ ٹوٹ گیا ہے۔ پھر خود اس شخص کا گمان ہے کہ غیبت سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس طرح اس شخص نے بغیر کسی شہے اور تاویل کے نبی کریم ﷺ کی واضح مخالفت کی ہے ۔ جناب معتمر بن سلیمان کی سند سے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے روزے دار کےلیے (اپنی بیوی) بوسہ لونے اور سینگی لگوانے کی رخصت دی ہے۔"

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي نَضْرَةَ ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← أن أحمد بن عبدة

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1966

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1967

حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدورقي ثنا المعتمر : و هذه اللفظة و الحجامة للصائم إنما هو من قول أبي سعيد الخدري لا عن النبي صلى الله عليه و سلم أدرج في الخبر لعل المعتمر حدث بهذا حفظا فاندرج هذه الكلمة في خبر النبي صلى الله عليه و سلم أو قال قال أبو سعيد : و رخص في الحجامة للصائم فلم يضبط عنه قال أبو سعيد فأدرج هذا القول في الخبر

''امام صاحب فرماتے ہیں : ''الفاظ روزے دار کےلیے سینگی لگوانے کی رخصت ہے: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں جو حدیث میں اٖضافہ کر دئیے گئے ہیں اور یہ نبی کریم ﷺ کے الفاظ نہیں ہیں ۔ شاید کہ معتمر راوی نے یہ حدیث اپنے حافظے سے بیان کی ہو تو نبی کریم ﷺ کی حدیث میں الفاظ کا اندراج ہو گیا ہو یا انہوں نے حدیث بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے ہوں :''حضرت ابو سعید نے فرمایا: روزے دار کو سینگی لگوانے کی رخصت دی گئی ہے۔'' تو شاگردوں نے ''حضرت ابو سعید نے فرمایا:''کے الفاظ اچھی طرح لکھے نہ ہوں ۔،اس طرح اس حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ ہو گیا ہے۔''

يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1967

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1968

حدثنا بهذا الخبر محمد بن عبد الأعلى الصنعاني و بشر بن معاذ قالا : ثنا المعتمر بن سليمان قال سمعت حميدا يحدث عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم رخص في القبلة للصائم قال أبو بكر تريدا على هذا قلت للصنعاني : و الحجامة ؟ فغضب فأنكر أن يكون أن يكون في الخبر ذكر الحجامة و الدليل على أنه ليس في الخبر عن النبي صلى الله عليه و سلم ذكر الحجامة

''حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے روزے دار کو بوسہ لینے کی رخصت دی ہے۔''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں : اس سے زیادہ الفاظ مذکورہ نہیں ہیں۔میں نے امام صنعانی سے پوچھا : اور سینگی لگوانے کی رخصت ہے؟ تو وہ سخت نارض ہوئے اور اس حدیث میں ''سینگی لگوانے کی رخصت کے الفاظ مذکورہ ہونے کا انکار کیا اور اس بات کی دلیل کہ نبی کریم ﷺ کی روایت میں سینگی لگوانے کاذکر موجو د نہیں (وہ درج ذیل روایت ہے)۔''

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، ← حُمَيْدًا، ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← بهذا الخبر محمد بن عبد الأعلى الصنعاني و بشر بن معاذ

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1968

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1969

أن علي بن سعيد حدثنا أيضا قال : ثنا أبو النضر نا الأشجعي عن سفيان عن خالد الحذاء عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري قال : رخص للصائم في الحجامة و القبلة فهذا الخبر رخص للصائم في الحجامة و القبلة دال على أنه ليس فيه ذكر النبي صلى الله عليه و سلم

''حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ روزے دار کو سینگی لگوانے اور بوسہ لینے کی رخصت دی گئی ہے ۔''یہ روایت کہ روزے دار کو سینگی لگوانے اور بوسہ لینے کی رخصت دی گئی ''یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس روایت میں نبی کرم ﷺ کا ذکر مبارک موجود نہیں ہے(کہ آپ نے یہ رخصت دی ہو)۔''

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← سُفْيَانَ، ← الْأَشْجَعِيُّ ← أَبُو النَّضْرِ، ← أيضا ← أَنَّ عَلِيَّ بْنَ سَعِيدٍ،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1969

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1970

و قد ثنا أيضا محمد بن عبد الله بن بزيع ثنا أبو يحيى ثنا حميد الطويل و الضحاك بن عثمان عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري أنه قال : في الحجامة : إنما كانوا يكرهون قال : أو قال : يخافون الضعف

''حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سینگی لگوانے کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام سینگی لگوانا نا پسند کرتے تھے۔ یا فرمایا :'' وہ کمزوری سے ڈرتے تھے(اس لیے سینگی نہیں لگواتے تھے۔)''

يخافون الضعف ← أو ← في الحجامة إنما كانوا يكرهون ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، ← حميد الطويل و الضحاك بن عثمان ← أبو يحيى ← أيضا محمد بن عبد الله بن بزيع ← و قد

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1970

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1971

و حدثنا بندار نا محمد نا شعبة عن قتادة عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري قال : إنما كرهت الحجامة للصائم مخافة الضعف قال أبو بكر : فخبر قتادة و خبر أبي يحيى عن حميد و الضحاك ابن عثمان دالان على أن أبا سعيد لم يحك عن النبي صلى الله عليه و سلم الرخصة في الحجامة للصائم إذ غير جائز أن يروي أبو سعيد أن النبي صلى الله عليه و سلم رخص في الحجامة للصائم و يقول : كانوا يكرهون ذاك مخافة الضعف إذ ما قد أباحه صلى الله عليه و سلم أباحه مطلقا لا استثناء و لا شريطة فمباح لجميع الخلق غير جائز أن يقال : أباح النبي صلى الله عليه و سلم الحجامة للصائم و هو مكروه مخافة الضعف و لم يستثن النبي صلى الله عليه و سلم في إباحتها من يأمن الضعف دون من يخافه فإن صح عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه و سلم رخص في الحجامة للصائم كان مؤدى هذا القول أن أبا سعيد قال : كره للصائم ما رخص النبي صلى الله عليه و سلم له فيها و غير جائز أن يتأول هذا على أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يرووا عن النبي صلى الله عليه و سلم رخصة في الشيء و يكرهونه و قد روي أيضا عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم عن أبيه عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ثلاث يفطرن الصائم : الحجامة و القيء و الحلم

''حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سینگی لگوانے کو صرف کمزوری کے ڈر کی وجہ سے ناپسند کیا گیا ہے۔ ''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں: لہٰذا جناب قتادہ کی حدیث اور جناب یحییٰ کی حمید اور ضحاک بن عثمان سے حدیث اس بات ر دالالت کرتی ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے روزے دار کےلیے سینگی کگوانے کی رخصت نبی کریم ﷺ نے بیان نہیں کی۔ کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ حضرت ابو سعد خدری رضی اللہ عنہ ، نبی کریم ﷺ سے روزے دار کے لیے سینگی لگوانے کی رخصت نقل کریں اور پھر خود ہی کہہ دیں کہ صحابہ کرام کمزور ی کے ڈر سے سینگی لگوانا نا پسند کرتھے تھے۔ کیونکہ جب نبی کویم ﷺ نے سینگی لگوانا بغیر کسی استثناء اور شرط کے جائز قرار دیا جاہے تو پھر یہ ساری مخلوق کےلیے جائز اور مباح ہے ۔ پھر یہ کہنا جائز اور درست نہیں کہ نبی کریم ﷺ نے روزے دار کو سینگی لگوانے کی رخصت دی ہے جبکہ کمزوری کے ڈر کی وجہ سے یہ مکروہ ہے حالانکہ نبی کریم ﷺ نے اس کی رخصت اور اباحت سے اس شخص کو مستثنیٰ قرار نہیں دیا جسے کمزوری کا ڈر ہو ۔ لہذا اگر حضرت ابو بکر سعید رضی اللہ عنہ سے یہ بات صحیح ثابت ہو کہ نبی کریم ﷺ نے روزے دار کو سینگی لگوانے کی رخصت دی ہے تو پھر اس قول کی ز د او ر انجام یہ ہو گا کہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ روزے دار کے لیے سینگی لگوانے کو مکروہ قرار دیتے ہیں جبکہ نبی کریمﷺ نے روزے دار کو اس کی رحصت دی ہے۔'' اور یہ بات صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہناقعطاً جائز نہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ سے ایک چیز کی رحصت نقل کریں اور خود اسے مکروہ اور نا پسند یدہ خیال کریں۔ جناب زید بن اسلم عطاء بن یسارکے واسطے سے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:''تین چیزیں روزے دار کا روزہ ٹور دیتی ہیں : ''سینگی لگوانا، قے کرنا، اور احتلام کا ہونا۔''

حميد و الضحاك ابن عثمان دالان على أن أبا سعيد لم يحك ← أبو بكر فخبر قتادة و خبر أبي يحيى ← إنما كرهت الحجامة للصائم مخافة الضعف ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدٍ ← بُنْدَارٌ ← و،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1971

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1972

حدثناه يحيى بن المغيرة أبو سلمة المخزومي حدثنا إسماعيل بن أبي أويس عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم و حدثناه محمد بن يحيى ثنا سعيد بن منصور ثنا عبد الرحمن : قال أبو بكر : و هذا الإسناد غلط ليس فيه عطاء بن يسار و لا أبو سعيد و عبد الرحمن بن زيد ليس هو ممن يحتج أهل التثبيت بحديثه لسوء حفظه للأسانيد و هو رجل صناعته العبادة و التقشف و الموعظة و الزهد ليس من أحلاس الحديث الذي يحفظ الأسانيد

''امام صاحب مذکورہ بالا روایت کی سند ذکر کرتے ہیں ۔''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں :''یہ سند غلط ہے۔ اس سند میں جناب عطاء بن یسار اور حجرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا ذکر درست نہیں ہے۔ ثقہ علماء ، عبدالرحمان بن زید کی روایت کا قابل حجت نہیں مانتے کیونکہ سند کوحفظ رکھنے میں اس کا حافظہ نہایت کمزور ہے۔ یہ شخص ایسا تھا کہ عبادت و ریاضت اور وعظ و نصیحت کرنا اس کا مشغلہ اوعر زاہدانہ طرز زندگی گزارتا تھا۔ یہ ان پختہ کار محدیثن میں سے نہیں تھا جو سانید حفظ کرتے تھے۔'

عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← عبد الرحمن بن زيد بن أسلم و ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1972

صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 1973

و روى هذا الخبر سفيان بن سعيد الثوري و هو ممن لا يدانيه في الحفظ في زمانه كثير أحد عن زيد بن أسلم : عن صاحب له عن رجل من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا يفطر من قاء و لا من احتلم و لا من احتجم حدثنا أبو موسى نا عبد الرحمن بن مهدي نا سفيان عن زيد بن أسلم قال أبو بكر : فلو كان هذا الخبر عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري لباح الثوري بذكرهما و لم يسكت عن اسميهما يقول عن صاحب له عن رجل و إنما يقال في الأخبار عن صاحب له و عن رجل إذا كان غير مشهور

''یہی روایت امام سفیان بن سعید ثوری ؒ بھی بیان کرتے ہیں اور امام سفیان ثوری ؒ ان علماء میں سے ہں کہ ان کے زمانے میں کوئی عالم دین حفظ و اتقان میں ان کی برابر ی نہیں کرتا تھا ۔ وہ زید بن اسلم سے او ر وہ اپنے ایک ساتھی سے بیا تے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جسے قے آ جائے اس کا روزی نہیں ٹوٹتا جس شخص کو احتلام ہوگا اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا اور جس نےے سینگی لگوائی اس کا روزہ بھی نہیں ٹوٹتا۔''امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں : اگر یہ روایت عطا بن یسار کی سند سے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہوتی تو امام سفیان ثوری ان دونوں حضرات کی وضاحت کر دیتے اور ان کے ناموں سے خاموشی اختیار نہ کرتے۔ اس طرح نہ کہتے کہ وہ اپنے ایک ساتھی سے روایت کرتے ہیں اور وہ ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں ۔روایات کے بیان میں یہ مجہول طریقہ کار تو اس وقت اختیار کیا جاتا ہے جبکہ راوی غیر مشہور ہو (جبکہ امام عطاء اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی شہرت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔)'

صَاحِبٍ لَهُ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،

Sahih Ibn Khuzamia · The fasting book › The fasting book · Hadith 1973

chevron_left Previous
1…789…31
Next chevron_right
All Chapters
1. The Ablution Book
    1. The Ablution Book2. Collections of the gates of etiquette that are needed in the coming of faeces and urine into the empty ones3. He has intercourse with the doors, mentioning the waters that are unclean and that which are unclean when in contact with you is unclean4. The collections of the gates, the vessels of the luscious ones to perform ablution or wash in them5. The Collections of the Gate of the Sunan of the Sawak and the Virtues of6. The intercourse of the gates of ablution and the Sunnahs7. The sack gate intercourse on the socks8. The group of the gates of curiosity and desirability of purification without a response9. The intercourse of the door to the washing of the sheath10. The intercourse of the doors of washing cleansing and desirability without an obligation or an obligation11. Intercourse at Tayamum Gate with the underprivileged when traveling12. The intercourse of the doors of disinfection of clothes by washing of impurity
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. The Book of Prayer13. The Book of Prayer14. The groups of the doors of the call to prayer and the station15. The door-of-clothing intercourse in prayer
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    16. Collections of the gates of the places upon which prayer is permissible, and the places over which one is forbidden to pray17. The groups of the gates of the prayer jacket18. Collections of the doors of permissible speech in prayer, supplication and remembrance19. Intercourse gates of permissible verbs in sexual intercourse20. All the doors of disliked acts in prayer that the worshiper has forbidden
22. The groups of the gates of obligatory travel
23. The intercourse of the gates of obligatory prayers occur at the time of illness
24. The congregation of the gates of prayer on the rows
25. The groups of the gates of forgetfulness in prayer
26. The intercourse of the gates of the mention of the odds and the Sunnahs
27. The congregations of the gates of the two rak'ahs before dawn and the Sunnah within them
28. The intercourse of the gates of voluntary prayer at night
29. The groups of the doors of voluntary prayers before and after the written prayers
30. The groups of volunteering doors other than the aforementioned
31. The congregations of the gates of the prayer of the sacrifice and the Sunnahs within it
32. The intercourse of the gates of voluntary prayers sitting down
33. The gates of the gates of voluntary prayers in travel
34. The grouping of the gates of the times that terminate the voluntary prayers in them
35. Collections of the gates of the virtues of mosques, their building, and their organization
36. Collections of sections of acts of permissible acts in the mosque other than prayer and dhikr
37. The gates of the prayer of fear
38. Collections of the gates of an eclipse prayer
39. The collections of the gates of the righteous prayers and the Sunnahs in it
40. The intercourse of the gates of the Eid prayers, Al-Fitr and Eid al-Adha, and the Sunnahs that are not needed in them
41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    41. The Imam’s book on prayer and what is in the Sunnahs is summarized from the Musnad42. The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein43. The congregation of the gates of women’s prayer in the congregation
3. The Friday Book
    44. The abbreviated collection book from the abbreviated45. Collections are the gates of the preference of the congregation46. Congregation The washing doors for the congregation47. The gates of medicine, the circumcision, and the clothing for the congregation48. Collections The gates of displacement to the crowd and walking to it49. The groups of the doors of the call to prayer and the sermons in the congregation, and what is required of the congregation at that time from listening to the sermons and the benefits of them, and the benefits of them50. The gates of prayer before Friday
4. The fasting book
    51. The fasting book
5. The Book of Zakat
    52. The Book of Zakat53. The Gates of Gates Sadaqed Al-Fitr in Ramadan54. The gates of the doors gave charity for volunteering55. The collections of alms gates and dentists
6. The book of rituals
    56. The book of rituals