صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ الصِّیَامِ ‹ کِتَابُ الصِّیَامِ · حديث 2201
حَدَّثَنَا أَحْمَد بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ الْحُدَّانِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِي، عَنِ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْد الرَّحْمَن، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَلَمَةَ: أَلَا تُحَدِّثُنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ أَبِيكَ، سَمِعَهُ أَبُوكَ مِنْ رَسُولِ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: بَلَى أَقْبَلَ رَمَضَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّه - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ رَمَضَانَ شَهْرٌ افْتَرَضَ اللَّه صِيَامَهُ، وَإِنِّي سَنَنْتُ لِلْمُسْلِمِينَ قِيَامَهُ، فَمَنْ صَامَهُ وَقَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمَّا خَبَر: "مَنْ صَامَهُ وَقَامَهُ" إِلَى آخِرِ الْخَبَر، فَمَشْهُورٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَة، ثَابِتٌ لَا شَكَّ وَلَا ارْتِيَابَ فِي ثُبُوتِهِ أَوَّلَ الْكَلَامِ، وَأَمَّا الَّذِي يُكْرَهُ ذِكْرهُ النَّضْرُ بْنُ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيه، فَهَذِهِ اللَّفْظَةُ مَعْنَاهَا صَحِيحٌ مِنْ كِتَابِ اللَّه - عَزَّ وَجَلَّ -، وَسُنَّةِ نَبِيّهِ - صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، فَإِنِّي خَائِفٌ أَنْ يَكُونَ هَذَا الْإِسْنَادُ، وَهْمًا، أَخَافُ أَنْ يَكُونَ أَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيه شَيْئًا. وَهَذَا الْخَبَر لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَحَدٌ أَعْلَمُهُ غَيْر النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ.
'جناب نضر بن شیبان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ سے کہا: کیا اآپ ہمیں کوئی ایسی حدیث نہیں سنائیں گے جو آپ نے اپنے والد سے سنی ہو اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو؟تو انہوں نے فرمایا: کیو ں نہیں۔ رمضان المبارک کا مہینہ آیاتو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے شک رمضان کے مہینےمیں اللہ تعالی نے اس کے روزے فرض کیے ہیں اور میں نے مسلمانوں کےلیے اس کا قیام جاری کیا ہے۔لہٰذا جس شخص نے ایمان وثواب کی نیت سے اس مہینے کے روزے رکھے اور قیام کیا تو وہ گناہوں سے اسی طرح پاک صاف ہوجائے گا جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیاتھا ۔ امام ابو بکر ؒ فرماتے ہیں ''جس شخص نے اس مہینے کے روزے رکھے اور قیام کیا۔۔۔۔۔'' ''حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی روایت کی صورت میں مشہور ہے کہ ۔ یہ پہلاحصہ بلا شبہ ثابت ہے ۔ لیکن نضر بن شیبان کی حضرت ابو سلمہ کے واسطے سے حضرت عبدالرحمان سے روایت کردہ حصہ ناپسندیدہ ہے۔ یہ الفاظ ان کا معنی اللہ کی کتاب اور نبی کریم ﷺ کی سنت کی روشنی میں صحیح ہے ۔ لیکن اس سند سےصحیح نہیں ہے کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ یہ سند وہم ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ حضرت ابو سلمہ نے اپنے والد گرامی سے کچھ نہیں سنا اور میرے علم کے مطابق اس روایت کو حضرت ابو سلمہ سے بھی صرف نضر بن شیبان ہی روایت کرتا ہے(گویا ان دو اسباب کی بنا ہر یہ سند ضعیف ہے)۔''
Hadith 2201
