صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 3009
ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى بَعِيرٍ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ رَدِيفُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَلَمَّا جَاءَ الْبَيْتَ، أَرْسَلَ ابْنُ طَلْحَةَ بِمِفْتَاحِ الْبَيْتِ، فَفَتَحَهُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ وَبِلَالٌ، فَمَكَثُوا فِيهِ طَوِيلًا، وَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَابْتَدَرُوا الْبَيْتَ، فَسَبَقَهُمُ ابْنُ عُمَرَ وَآخَرُ مَعَهُ، فَسَأَلَ ابْنُ عُمَرَ بِلَالًا أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَرَاهُ أَيْنَ صَلَّى، وَلَمْ يَسْأَلْهُ كَمْ صَلَّى.
حضرت بلال ؓ سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے دن رسول اللہﷺ ایک اونٹ پر سور ہو کر تشریف لائے اور حضرت اسامہ بن زید ؓ رسول اللہﷺ کے پیچھے سوار تھے ۔ آپ کے ساتھ حضرت بلال اور عثمان بن طلحہ ؓ تھے جب آپ بیت اللہ شریف کے پاس پہنچے تو عثمان بن طلحہ نے بیت اللہ شریف کی چابی منگوا کر بیت اللہ شریف کا دروازہ کھول دیا ۔ چنانچہ رسول اللہﷺ ، حضرت بلال ، اسامہ اور عثمان بن طلحہ ؓ اندر داخل ہوگئے اور بڑی دیر تک اند ر ٹھہرے رہے ۔ اور انھوں نے اندر سے دروازہ بند کر لیا تھا ۔ پھر رسول اللہﷺباہر تشریف لائے تو صحابہ کرام تیزی کے ساتھ بیت اللہ شریف کی طرف آئے ، حضرت ابن عمر ؓ اور ایک اور صحابی ان سب سے پہلے پہنچ گئے ۔ حضرت ابن عمرؓ نے حضر ت بلال ؓ سے پوچھا : رسول اللہﷺ نے نماز کہاں پڑھی ہے؟ انھوں نے حضرت ابن عمرؓ کو وہ جگہ دکھائی جہاں آ پ نے نما پڑھی تھی ۔ لیکن حضرت ابن عمرؓ نےیہ سوال نہیں کیا کہ آپ نے کتنی رکعات نماز پڑھی ہے ۔"
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← الْفُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ ← الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ،
Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 3009
