صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2985
ثنا محمد بن يحيى ثنا عبد الرزاق أخبرنا معمر عن الزهري عن علي بن حسين عن عمرو بن عثمان عن أسامة بن زيد قال : قلت يا رسول الله أين تنزل غدا و ذلك في حجته ـ قال : و هل ترك لنا عقيل منزلا ؟ ثم قال : نحن نازلون غدا بخيف بن كنانة حيث قاسمت قريش على الكفر و ذلك أن بني كنانة حالفت قريشا على بني هاشم أن لا يناكحوهم و لا يبايعوهم و لا يؤووهم قال معمر قال الزهري : و الخيف الوادي قال ثم قال : لا يرث الكافر المسلم و لا المسلم الكافر
حضرت اسامہ بن زیدؓ بیان کرتےہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں عرض کی: اے اللہ کے رسول! کل آپ مکہ مکرمہ میں کہاں تشریف فرما ہوں گے ، آپ نے فرمایا:"کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی مکان چھوڑا بھی ہے ؟ "پھر فرمایا:"ہم کل خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں قریش نے کفر پر اتحاد کی قسمیں کھائی تھیں ۔ اور وہ اس طرح کہ بنو کنانہ اور قریش نے بنی ہاشم کے خلا ف آپ میں یہ عہد کیا تھا کہ ان کے ساتھ نہ نکاح کریں گے اور نہ خریدوفروخت کریں گے اور نہ انھیں پناہ دیں گے ۔"امام زہری ؒ فرماتے ہیں : خیف ایک وادی ہے ۔ پھر آپ نے فرمایا:"کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہے اور نہ کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث بنے گا۔"
قُلْتُ ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ← عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى
Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2985
