صیح ابن حزیمیہ · کِتَابُ المَنَاسِکِ ‹ کِتَابُ المَنَاسِکِ · حديث 2973
ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ زِيَادِ بْنِ يَزِيدَ الْعَطَّارُ -وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ- ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، ثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حِصْنٍ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي سَرَّاءُ بِنْتُ نَبْهَانَ -وَكَانَتْ رَبَّةَ بَيْتٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ- قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الرُّؤُوسِ فَقَالَ: "أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ " قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: "أَلَيْسَ الْمَشْعَر الْحَرَام؟ " قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: "فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ " قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: "أَلَيْسَ أَوْسَط أَيَّامِ التَّشْرِيقِ؟ " قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: "فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ -زَادَ إِسْحَاقُ:- وَأَعْرَاضَكُمْ، -وَقَالَا:- وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا". زَادَ إِسْحَاقُ: "فَلْيُبَلِّغْ أَدْنَاكُمْ أَقْصَاكُمْ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ".
حضرت سراء بنت نبہان بیان کرتی ہیں ، یہ زمانہ جاہلیت میں ایک بت کدے کی نگران تھیں وہ فرماتی ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ہوم الرؤوس (سری کھانے کے دن ۱۲ذوالحجہ) کو خطبہ ارشاد فرمایا تو کہا:"یہ کونسا شہر ہے؟ "ہم نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول ہی بخوبی جانتے ہیں ۔آپ نے فرمایا : "کیا یہ مشعر حرام نہیں ہے؟ "ہم نے جواب دیا: کیوں نہیں ۔آپ نے پوچھا :"آج کونسا دن ہے؟ "ہم نے کہا :اللہ اور اس کا رسول ہی خوب جانتا ہے۔ آپ نے فرمایا:"کیا یہ ایام تشریق کا درمیانی دن نہیں ہے؟" ہم نے جواب دیا: کیوں نہیں، آ پ نے فرمایا: "پس بے شک تمھارے خون ،اسحاق کی روایت میں اضافہ ہے: اور تمھاری عزتیں اور تمھارے مال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمھارآ ج کا دن ، تمھارے اس مہینے اور تمھارے اس شہر میں حرمت والا ہے۔" جناب اسحاق نے یہ اضافہ بیان کیا ہے:لہٰذا چاہیے کہ تم میں سے نزدیک والا شخص دور والے کو یہ احکام پہنچا دے ۔ے اللہ!کای میں نے تیرے احکام پہنچا دیے ، اے اللہ کیا میں نے تیرا دین پہنچا دیا۔ اے اللہ کیا میں نے تیری شریعت اور سالت ان تک پہنچا دی۔"
أَبُو عَاصِمٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادِ بْنِ يَزِيدَ الْعَطَّارُ -وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ- ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ
Sahih Ibn Khuzamia · The book of rituals › The book of rituals · Hadith 2973
