صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 754
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ، عَنِ الْمُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَالَ: "مَاذَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟ ". قَالَ: أَذْكُرُ رَبِّي. قَالَ: "أَفَلَا أُخْبِرُكَ بِأَكْثَرَ -أَوْ أَفْضَلَ- مِنْ ذِكْرِكَ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ وَالنَّهَارَ مَعَ اللَّيْلِ؟ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ [وَ] سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ؛ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتَقُولُ الْحَمْدُ مِثْلَ ذَلِكَ".
''حضر ت ابو امامہ باہلیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گز رے جبکہ وہ اپنے ہونٹ ہلا رہے تھے(یعنی کچھ پڑھ رہے تھے)آپ نے پوچھا: اے ابو امامہ! کیا پڑ ھ رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا : میں اپنے رب کا ذکر کر رہا ہوں ۔آپ نے فرمایا کیا میں تم کو تمہارےرات کے دن سمیت ذکر اور دن کے رات سمیت ذکر سے زیادہ یا افضل و اعلیٰ ذکر نہ بتاؤں؟تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو۔''سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ وَ سُبْحَان اللہِ مِلْءَمَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ مَافِی الأَرْضِ وَالسَّماَءِ، سُبْحَانَ اللّہِ مِلْءَ مَا فِی الأَرْضِ وَالسَّماَءِ ، سُبْحَانَ اللّہِ عَدَدَ مَا أَحْصٰی کِتَابُہُ وَسُبْحَانَ اللّہِ عَدَدَ کُلّ شیْءِ ، سُبْحَانَ اللّہِ مِلْءَ کُلِّ شَیْءِ''،''میں اللہ کی پاکی اور بڑائی بیان کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعدا کے برابر ، میں اللہ کی پاکی اس کی مخلوق کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں ۔ میں اللہ کی بڑائی اور عظمت زمین و آسمان میں موجود مخلوق کی تعداد کے برابر بیان کرتا ہوں، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں زمین و آسمان میں موجود ہر چیز کی بھرائی کے برابر، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس تعداد کے برابر جسے اللہ کی کتاب نے شمار کیا ہے۔میں اللہ کی پاکی ہر چیر کی تعداد کے برابر اور اللہ کی پاکی ہر چیز کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں ''اور تم اللہ تعالی کی حمدوثنا بھی اسی طرح بیان کر لیا کرو''
أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، ← الْمُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Hadith 754
