صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 682
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: إِنِّي لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا. قَالَ ثَابِتٌ: فَكَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَهُ. كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، قَعَدَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: قَدْ نَسِيَ.
"جناب ثابت البنانی ؒ بیان کرتےہیں کہ ہمیں حضرت انس بن مالکؓ نے فرمایا: میں تمہیں ایسی نماز پڑھانے میں کوئی کمی وکوتاہی نہیں کروں گا جیسی نماز میں نے رسول اللہﷺ کو ہمیں پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ جناب ثابت کہتے ہیں : حضرت انس ؓ ( نماز میں ) کچھ عمل کرتے تھے میں تمہیں وہ کرتے ہوئے نہیں دیکھتا ۔ وہ جب سجدے سے اپنا سر اٹھاتے تھے تو وہ سجدوں کے درمیان اتنی دیر بیٹھے حتی کہ کوئی کہنے والا کہتا: یقیناً وہ بھول گئے ہیں۔"
لَنَا اَنَسُ بْنُ مَالِکٍ :اِنِّیْ لَا اَلُو ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 682
