صیح ابن حزیمیہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ جَمَاعُ اَبوَابِ تَطھِیرِ الثِّیَابِ بِالغَسلِ مِنَ الأَنجَاسِ · حديث 299
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ الْأَيْلِيُّ، أَنَّ سَلَامَةَ بْنَ رَوْحٍ، حَدَّثَهُمْ عَنْ عُقَيْلٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْبَحَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ وَاجِمٌ، يُنْكَرُ مَا يُرَى مِنْهُ، فَسَأَلْتُهُ عَمَّا أَنْكَرْتُ مِنْهُ. فَقَالَ لَهَا: "وَعَدَنِي جِبْرِيلُ أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ، فَلَمْ أَرَهُ. أَمَا وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي". قَالَتْ مَيْمُونَةُ: وَكَانَ فِي بَيْتِي جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَنَا فَأَخْرَجَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ نَضَحَ مَكَانَهُ بِالْمَاءِ بِيَدِهِ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ لَقِيَهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "وَعَدْتَنِي ثُمَّ لَمْ أَرَكَ؟ فَقَالَ جِبْرِيلُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ، وَلَا كَلْبٌ".
"نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن غمگین اور اداس حالت میں صبح کی، آپ کی یہ حالت خلاف معمول تھی، میں نے آپ کی اس خلاف معمول حالت کا سبب پوچھا تو آپ نے فرمایا:جبرائیل ؑ نے آج رات مجھے ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن میں نے انہیں دیکھا نہیں، اللہ کی قسم ! انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔"حضرت میمونہ ؓ کہتی ہیں ؒمیرے گھر میں پلنگ کے نیچے ایک کتے کا چھوٹا بچہ بیٹھا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے باہر نکال دیا پھر اپنے ہاتھ سے اس جگہ پانی چھڑکا۔پھر جب رات ہوئی تو جبرائیلؑ آپ سے ملے رسول اللہ ﷺ نے انہیں کہا:آپ نےمیرے ساتھ وعدہ کیا تھا پھر میں نے آپ کو دیکھا نہیں؟ (اس کی کیا وجہ تھی؟) تو جبرائیل ؑ نے رسول اللہ ﷺ سے فرمایا:بے شک ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو۔
أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ أَخْبَرَتْهُ: ← أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← عَقِیلٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَزِيزٍ الْأَيْلِيُّ، أَنَّ سَلَامَةَ بْنَ رَوْحٍ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Hadith 299
