صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جُمَّاعُ أَبوَابِ قِیَامِ المُأمُومِینَ خَلفَ الاِمَامِ وَمَا فِیھٖ مِنَ السُّنَنِ · حديث 1636
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، أَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَلْقَمَةُ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: أَصَلَّى هَؤُلَاءِ خَلْفَكُمْ؟ قُلْنَا: لَا. قَالَ: فَقُومُوا، فَصَلُّوا، فَذَهَبْنَا لِنَقُومَ خَلْفَهُ، فَأَخَذَ بِأَيْدِينَا وَأَقَامَ (2) أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ، وَالْآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ، فَصَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، فَجَعَلَ إِذَا رَكَعَ يُشَبِّكُ أَصَابِعَهُ، وَجَعَلَهَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ: كَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَ، ثُمَّ قَالَ: "إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ، يَخْنِقُونَهَا إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ، فَلْيُصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَلْيَجْعَلْ صَلَاتَهُ مَعَهُمْ سُبْحَةً".
جناب اسود بیان کرتے ہیں کہ میں اور علقمہ ، حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے ،تو انہوں نے پوچھا :کیا تمہارے پیچھے ان (امراء)لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے ؟ہم نے عرض کی : نہیں ۔ انہوں نے فرمایا : تم اٹھو اور نما ز پڑھ لو ( کیونکہ نماز کا وقت ہو چکا ہے ) تو ہم نے اٹھ کر ان کے پیچھے کھڑے ہونا چاہا تو انہوں نے ہمارے ہاتھ پکڑ کر ہم میں سے ایک کو اپنی دائیں جانب اور دوسرے کو بائیں جانب کھڑا کرلیا، پھر بغیر اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی ۔جب انہوں نے رکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھو ں کی انگلیوں کو ایک دوسری میں ڈال کر دونوں ٹانگوں کے درمیان رکھ لیا ۔پھر جب نماز ادا کرلی تو فرمایا :میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ پھر فرمایا :یقینا عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جو نمازوں کو اس وقت تک موخر اور تنگ کریں گے ،جس قدر مرنے والا شخص گلے میں سانس اٹکنے کے بعد زندہ رہتا ہے ۔لہذا تم میں سےجو شخص ان حالات کو پائے تو وہ نماز کواس کے وقت پر اد کرے پھر ان حکمرانوں کے ساتھ اپنی نماز کو نفل بنا لے ۔
الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← عِيسَى؛ ← عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The groups of the gates of the people standing behind the imam and the Sunnahs therein · Hadith 1636
