صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَّاعُ أَبوَابِ سُترَۃِ المُصَلِّی · حديث 836
إلا أن عبيد الله بن موسى رواه عن شعبة قال : فمررنا بين يديه ثم نزلنا فدخلنا معه في الصلاة أنا أبو طاهر نا أبو بكر ناه محمد بن عثمان العجلي ثنا عبيد الله والحكم لعبيد الله بن موسى على محمد بن جعفر محالا لا سيما في حديث شعبة ولو خالف محمد بن جعفر عدد مثل عبيد الله في حديث شعبة لكان الحكم لمحمد ابن جعفر عليهم وقد روى هذا الخبر منصور بن المعتمر عن الحكم عن يحيى بن الجزار عن أبي الصهباء - وهو صهيب - قال : كنا عند ابن عباس فذكرنا ما يقطع الصلاة فقالوا : الحمار والمرأة فقال ابن عباس : لقد جئت أنا وغلام من بني عبد المطلب مرتدفين على حمار ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بالناس في أرض خلاء فتركنا الحمار بين أيديهم ثم جئنا حتى دخلنا بين أيديهم فما بالى ذلك ولقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي فجاءت جاريتان من بني عبد المطلب اقتتلتا فأخذهما رسول الله صلى الله عليه وسلم فنزع إحداهما من الأخرى فما بالى ذلك
جناب عبد اللہ بن موسیٰ کی امام اماما شعبہ سے روایت میں یہ الفاظ ہیں : تو ہم آپ کے آگے سے گزر گئے پھر ہم گدھے سے اترے تو ہم آپ کے ساتھ نماز میں شامل ہو گئے۔" عبید اللہ بن موسیٰ کو محمد بن جعفر پر ترجیح دینا نا ممکن ہے۔ خصوصا امام شعبہ کی حدیث میں ، اگرچہ محمد بن جعفر امام شعبہ کی حدیث میں عبیداللہ بن موسیٰ جیسے متعددد راویوں کی بھی مخالفت کرے تو بھی محمد بن جعفر کو ان پر ترجیح ہو گی۔ یہی روایت منصور بن معتمر نے اپنی سند سے صہیب سے بیان کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں : ہم حضرت ابن عباس کی خدمت میں حاضر تھےتو ہم ان چیزوں کا تذکرہ کیا جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔حاضرین نے کہا : گدھے اور عورت ( کے نمازی کے آگےسے گزرنے) سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: میں اور بنو عبدالمطلب کا ایک لڑکاگدھے پر اکٹھے سوار ہو کر آئے جبکہ رسول اللہ ﷺ لوگون کو ایک کھلی جگہ پر نماز پڑھا رہے تھے، تو ہم نے گدھے کو ان کے آگے چھوڑ دیا، پھر ہم ان کے سامنے سے نماز میں داخل ہو گئے۔ تو آپ نے اس کی پرواہ نہ کی۔اور ( ایک دفعہ) رسول اللہ ﷺ نماز پڑھا رہے تھے تو بنو عبدالمطلب کی دو بچیان لڑتے ہوئی آئیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے ان دونون کو پکڑا اور ایک بچی کو دوسری سے کھینچ کر چھڑا دیا۔ اور اس کی کوئی پرواہ نہ کی۔"
إِلَّا
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The groups of the gates of the prayer jacket · Hadith 836
