صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 602
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَشَفَ السِّتْرَ فَرَأَى النَّاسَ قِيَامًا وَرَاءَ أَبِي بَكْرٍ يُصَلُّونَ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، أَنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ لِنَفْسِهِ أَوْ تُرَى لَهُ. وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا، فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ، وَأَمَّا السُّجُودُ فَأَكْثِرُوا فِيهِ الدُّعَاءَ، فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ". قَالَ لَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: قَالَ أَبُو عَاصِمٍ مَرَّةً: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ السِّتْرَ وَالنَّاسُ قِيَامٌ يُصَلُّونَ وَرَاءَ أَبِي بَكْرٍ. وَخَبَرُ إِسْمَاعِيلَ وَابْنِ عُيَيْنَةَ لَيْسَا هُوَ عَلَى هَذَا التَّمَامِ، وَأَنَا اخْتَصَرْتُهُ.
"حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ( اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا تو آپ نے صحابہ کرام کو حضرت ابو بکر ؓ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! کیا میں نے ( دین ) پہنچا دیا ہے ۔ بے شک نبو ت کی خوشخبروں میں سے صرف نیک خواب ہی باقی رہ گئے ہیں جنہیں کوئی مسلمان اپنے لیے دیکھتا ہے یا اسے ( دوسروں کے متعلق خواب ) دکھائے جاتے ہیں ۔ اور بلا شبہ مجھے رکوع اور سجدے کی حال میں قراءت کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ لہٰذا رکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت بیان کرو جبکہ سجدوں میں بکثرت دعا مانگو کیونکہ یہ اس لائق ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں۔" جناب ابو عاصم نے ایک مرتبہ یہ الفاظ بیان کیے : "نبی کریمﷺ نے پردہ اٹھایا جبکہ صحابہ کرام حضرت ابوبکر ؓ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے ۔"اسماعیل اور ابن عیینہ کی حدیث صرف انہی الفاظ پر مکمل نہیں ہوتی ، میں نے اسے مختصر بیان کیا ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِيهِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 602
