صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ جَمَاعُ اَبوَابِ الأَذَانِ وَالاِقَامَۃِ · حديث 436
وَفِي خَبَرِ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: ثُمَّ صُرِفَ إِلَى الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ: جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ. قَدْ خَرَّجْتُ هَذِهِ الْأَخْبَارَ كُلَّهَا فِي "كِتَابِ الصَّلَاةِ الْكَبِيرِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَدَلَّتْ هَذِهِ الْأَخْبَارُ كُلُّهَا عَلَى أَنَّ الْقِبْلَةَ إِنَّمَا هِيَ الْكَعْبَةُ. وَفِي خَبَرِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: انْطَلَقَ رَجُلٌ إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أُمِرَ أَنْ يُصَلَّى إِلَى الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ عُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: فَأَشْهَدُ عَلَى إِمَامِنَا أَنَّهُ تَوَجَّهَ (1) هُوَ [وَ] الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ نَحْوَ الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: لَمَّا وُجِّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْكَعْبَةِ (2).
"حضرت ابن عباسؓ کی روایت میں ہے : "پھر آپ کو کعبہ شریف کی طرف پھیر دیا گیا ۔ "اور حضرت انس ؓ کی روایت میں ہے : "رسول اللہﷺ کا اعلان کرنے والا آیا اور اس نے اعلان کیا: بلاشبہ قبلہ ، کعبہ شریف کی طرف پھیر دیا گیا ہے ۔" میں نے یہ تمام احادیث کتاب"الصلاۃ الکبیر "میں بیان کی ہیں ۔ امام ابوبکر ؒ فرماتےہیں: یہ تمام احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ قبلہ کعبہ شریف ہی ہے ۔ حضرت سہل بن سعد ؓ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں:" ایک شخص اہل قبا کے پاس گیا اور کہا: بے شک رسول اللہﷺ کو کعبہ شریف کی طر ف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ " اور حضرت عمارہ بن اوسؓ کی روایت میں ہے ، وہ فرماتے ہیں :"میں اپنے امام کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ اس نے اور مردوں اور عورتوں نے کعبہ شریف کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ہے ۔"اور حضرت ابن عباسؓ کی روایت میں ہے :"جب رسول اللہﷺ کو کعبہ شریف کی طرف منہ کر نے کا حکم دیا گیا ۔"
ابْنِ عَبَّاسٍ: ثُمَّ صُرِفَ إِلَى الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← وَفِي خَبَرِ مُجَاهِدٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The groups of the doors of the call to prayer and the station · Hadith 436
