صیح ابن حزیمیہ · 2-الهمزة مع الفاء ‹ کِتَابُ الصَّلَاۃِ · حديث 722
أَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، نَا رَوْحٌ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ (2)، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ بَعْدَ التَّشَهُّدِ كَلِمَاتٍ كَانَ يُعَظِّمُهُنَّ جِدًّا، قُلْتُ فِي الْمَثْنَى كِلَيْهِمَا؟ قَالَ: بَلْ فِي الْمَثْنَى الْأَخِيرِ بَعْدَ التَّشَهُّدِ. قُلْتُ: مَا هُوَ؟ قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ (3)، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ. قَالَ: كَانَ يُعَظِّمُهُنَّ. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
''حضرت ابن طا ؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ تشہد کے بعد چند کلمات پڑھا کرتے تھے اور انہیں بڑی اہمیت دیتے تھے، میں نےپوچھا: دونوں تشہد وں میں پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: (نہیں) بلکہ آخری دو کعتوں میں تشہدپڑھنے ے بعد پڑھتے تھے۔ میں نے عرض کی: وہ کلمات کون سے ہیں؟ انہوں نے فرمایا:أَعُوْذُبِاللہِ مَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِاللہِ مَنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ ، وَأَعُوْذُبِاللہِ مِنْ شَرِّ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ ، وَأَعُوْذُبِاللہِ مَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِاللہِ مِنْ فِتْنَتہِ الْمَحْیاَوَالْمَمَاتِ۔ ''میں عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں، اورمیں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ میں آتاہوں اور میں مسیح دجال کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں ،اور میں قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں ، اور میں زندگی و موت کے فتنے سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ۔''فرماتے ہیں :وہ ان کلمات کو بڑی اہمیت دیتے تھے(اور نہایت اہتمام کے ساتھ پڑھتے تھے)جناب ابن جریح کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث انہوں نے حضرت عائشہؓ کے واسطے سے نبی کریم ﷺ سے بیان کی ہے۔'
أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحٌ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The Book of Prayer · Hadith 722
